سائفر کیس میں عمران خان کی عدالت پیشی کا معاملہ:فیصلہ 11 بجے سنایا جائے گا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
سائفر کیس میں اہم ابزرویشن

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت سائفر کیس میں عمران خان کو عدالت پیش نا کرنے کی جیل رپورٹ پر محفوظ فیصلہ گیارہ بجے سنائے گی

" واضع کر دوں اوپن کورٹ سماعت کے حوالے سے آرڈر کروں گا جہاں پبلک میڈیا کو اجازت ہو گی اور جو خواہش کرے گا وہ اس ٹرائل میں آسکے گا " جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کا اسپیشل پراسیکیوٹرز سے مکالمہ

عدالت کو فرق نہیں پڑتا کہاں ٹرائل ہوگا، عدالت چاہتی ہے کہ جو ٹرائل کو دیکھنا چاہے اس کے لئے کیا کریں گے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین

کیا عدالت نے ملزمان کو طلب کیا تھا ؟ جج ابولحسنات ذوالقرنین کا سوال

آپ نے ملزمان کو طلب کیا تھا ، ایف آئی اے پراسکیوٹر
https://twitter.com/x/status/1729361208229118427
جتھے مرضی نوٹیفکیشن لائیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، عوام کو رسائی ہونی چاہیے ، عدالت میڈیا کو عدالت تک رسائی ہونی چاہیے ، جج ابولحسنات ذوالقرنین

سائفر کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ معاملہ عدالت کے سامنے کھل گیا
جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے ریڈر استفہام ولیمے کے اگلے روز عدالت پہنچ گئے
عدالت ریڈر کو جلدی چھٹی دے کل ولیمہ ہوا ہے ، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری کی استدعا
اگر ریڈر جان پر کھیل کر عدالت آسکتا ہے چیرمین پی ٹی آئی کیوں نہیں ؟ سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقے
وہ جان پر کھیل کر نہیں آئے بلکہ جان کے لئے کھیل کے لئے آیا ہے ، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس پر عدالت میں قہقے

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نا کرنے سے متعلق جیل حکام کی رپورٹ پر عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا
https://twitter.com/x/status/1729360922223808602
اس حوالے سے آج ہی آرڈر پاس کروں گا ، جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین
 
Last edited by a moderator:

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Ya ha judge key asal haqeeqat handlers ka hath.
tonight show GIF by The Tonight Show Starring Jimmy Fallon