سائفر عدالت کو نہیں دکھایا گیا’ ڈپٹی اسپیکر رولنگ کا تفصیلی فیصلہ جاری'

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سائفر عدالت کو نہیں دکھایا گیا، عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیرآئینی قرار

supreme-court-1-750x369.jpg

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے کا آغاز سورہ الشعراء سے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے وزیراعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیرقانونی اور کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اکثریتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ بیرونی مراسلے کا مکمل متن عدالت کو نہیں دکھایا گیا مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا پی ٹی آئی وکیل کے مطابق مراسلے کے تحت حکومت گرانے کی دھمکی دی گئی مبینہ بیرونی مراسلہ ایک خفیہ سفارتی دستاویز ہے سفارتی تعلقات کے پیش نظر عدالت مراسلے سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

فیصلے کے مطابق قومی سلامتی اجلاس میں اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو تسلیم کیا گیا اعلامیےمیں واضح تھا اپوزیشن جماعتوں نےتحریک عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش کی بیرونی سازش کیخلاف کوئی انکوائری یا تحقیق نہیں کرائی گئی عدالتیں مصدقہ حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں نہ کہ قیاس آرائیوں پر، سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرناایگزیکٹیو کا کام ہے۔

سپریم کورٹ کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کی وجہ سے سپریم کورٹ متحرک ہوئی چیف جسٹس کے گھر پر اجلاس میں 12 ججز نے از خود نوٹس کی سفارش کی عدالت نےآئین کومقدم رکھنے اور اسکے تحفظ کیلئے اسپیکر روپنگ پر از خود نوٹس لیا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعظم کی ایڈوائس پرصدرنے اسمبلی توڑی ان اقدامات سےاپوزیشن اور عوام کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

فیصلے کے مطابق از خود نوٹس کی کارروائی کے دوران سائفرپرفریقین نےدلائل دئے سائفرعدالت کو دکھایانہیں گیا، صرف اجزا بتائےگئے این ایس سی اعلامیہ میں مداخلت جانچنےکیلئے سائفر پرتحقیقات کا نہیں کہا گیا اعلامیے میں اپوزیشن کے بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر عدم اعتماد لانے کا ذکر نہیں۔

اے آر وائے نیوز
 
Last edited by a moderator:

Wake up Pak

President (40k+ posts)
Sub bikay huay hain...
 
FahadBhatti

Chief Minister (5k+ posts)
Ghair aini hee hona chahye btw! Werna koi bhi speaker kabhi bhi ye fesla ker sakta he.
Pakra unko jana chahye background mein kaam kerte hen , hukam sadir kerte hen so called parliamentarians ko.
 
Meme

Minister (2k+ posts)
"اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل نے بیرونی مداخلت سے متعلق مراسلے کا حوالہ دیا لیکن مبینہ بیرونی مراسلے کا مکمل متن عدالت کو نہیں دکھایا گیا اور مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔"
 
Meme

Minister (2k+ posts)
  • "بیرونی مداخلت سے متعلق مبینہ مراسلہ 7 مارچ کو موصول ہوا، سابقہ حکومت نے مراسلے کی تحقیقات کرائیں نہ یہ بتایاکس نے بیرونی سازش کی؟ حکومت نے 31 مارچ تک مراسلے کی تحقیقات کرائیں نہ اپوزیشن کے سامنے حقائق رکھے۔
  • فیصلے کے متن کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن وزیر قانون نے پہلی بار بیرونی سازش سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کو حکم دینے کی استدعا کی، تفصیلی رولنگ سے ثابت ہوا کہ بیرونی سازش کے نامکمل، ناکافی اور غیرنتیجہ خیزحقائق اسپیکرکوپیش کیےگئے، ڈپٹی اسپیکر نے اسی وجہ سے بیرونی سازش پر تحقیقات کرانے کی رولنگ دی۔
  • سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 2 اپریل کو اس وقت کےوزیرقانون نے بیرونی مداخلت سے متعلق کمیشن بنانے کا کہا، انکوائری کمیشن کا قیام غماز ہے کہ سابقہ حکومت کو بیرونی مداخلت کا شک تھا، ڈپٹی اسپیکر نے قومی سلامتی کو جواز بنا کر تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی، عدالت بیرونی مداخلت سے متعلق دلیل سے مطمئن نہیں۔
  • عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے بیرونی سازش سے متعلق ثبوتوں میں صرف ڈپٹی اسپیکرکا بیان ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ میں نہیں بتایا گیا کہ مراسلے کے مطابق وزیراعظم کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن میں کس ممبر نے بیرون ملک رابطہ کیا، ڈپٹی اسپیکر کی تفصیلی رولنگ میں نہیں بتایاگیا مبینہ مراسلے کے مطابق حکومت گرانےمیں کون شامل ہے؟"
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
"اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل نے بیرونی مداخلت سے متعلق مراسلے کا حوالہ دیا لیکن مبینہ بیرونی مراسلے کا مکمل متن عدالت کو نہیں دکھایا گیا اور مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا۔"
Bhai aap Samajdaar banday aab khud bataoo

iss Adalat ka kiya karain
 
Meme

Minister (2k+ posts)

سائفر عدالت کو نہیں دکھایا گیا، عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیرآئینی قرار

supreme-court-1-750x369.jpg

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 86 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے تحریر کیا۔

تحریری فیصلے کا آغاز سورہ الشعراء سے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیرآئینی ہے وزیراعظم کا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیرقانونی اور کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اکثریتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ بیرونی مراسلے کا مکمل متن عدالت کو نہیں دکھایا گیا مراسلے کا کچھ حصہ بطور دلائل سپریم کورٹ کے سامنے رکھا گیا پی ٹی آئی وکیل کے مطابق مراسلے کے تحت حکومت گرانے کی دھمکی دی گئی مبینہ بیرونی مراسلہ ایک خفیہ سفارتی دستاویز ہے سفارتی تعلقات کے پیش نظر عدالت مراسلے سے متعلق کوئی حکم نہیں دے سکتی۔

فیصلے کے مطابق قومی سلامتی اجلاس میں اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کو تسلیم کیا گیا اعلامیےمیں واضح تھا اپوزیشن جماعتوں نےتحریک عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش کی بیرونی سازش کیخلاف کوئی انکوائری یا تحقیق نہیں کرائی گئی عدالتیں مصدقہ حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں نہ کہ قیاس آرائیوں پر، سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرناایگزیکٹیو کا کام ہے۔

سپریم کورٹ کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کی وجہ سے سپریم کورٹ متحرک ہوئی چیف جسٹس کے گھر پر اجلاس میں 12 ججز نے از خود نوٹس کی سفارش کی عدالت نےآئین کومقدم رکھنے اور اسکے تحفظ کیلئے اسپیکر روپنگ پر از خود نوٹس لیا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعظم کی ایڈوائس پرصدرنے اسمبلی توڑی ان اقدامات سےاپوزیشن اور عوام کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

فیصلے کے مطابق از خود نوٹس کی کارروائی کے دوران سائفرپرفریقین نےدلائل دئے سائفرعدالت کو دکھایانہیں گیا، صرف اجزا بتائےگئے این ایس سی اعلامیہ میں مداخلت جانچنےکیلئے سائفر پرتحقیقات کا نہیں کہا گیا اعلامیے میں اپوزیشن کے بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر عدم اعتماد لانے کا ذکر نہیں۔

اے آر وائے نیوز
 
Last edited by a moderator:

Wake up Pak

President (40k+ posts)
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے عدالتی کارروائی کے دوران خط پیش نہیں کیا گیا تھا بعد میں چیف جسٹس کو دیا گیا تھا شاید کابینہ کی منظوری کے بعد ۔
Khath President nay aur IK nay supreme court 2 mahinay phelay bhejh diya tha kay iss per judicial inquiry karao laykin abhi tak koi action nahi liya.
Yeh sub ragime change ka hissa hain...
 
jigrot

Minister (2k+ posts)
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے عدالتی کارروائی کے دوران خط پیش نہیں کیا گیا تھا بعد میں چیف جسٹس کو دیا گیا تھا شاید کابینہ کی منظوری کے بعد ۔
اسپیکر کی رولنگ پر عدالت کا اختیار نہیں ہے
 
Meme

Minister (2k+ posts)
Khath President nay aur IK nay supreme court 2 mahinay phelay bhejh diya tha kay iss per judicial inquiry karao laykin abhi tak koi action nahi liya.
Yeh sub ragime change ka hissa hain...
نہیں میں عدالتی کارروائی کی بات کر رہا ہوں میرے خیال میں دوران سماعت خط پیش نہیں کیا گیا تھا بعد میں چیف جسٹس کو دیا گیا تھا سائفر۔
 
jigrot

Minister (2k+ posts)
نہیں میں عدالتی کارروائی کی بات کر رہا ہوں میرے خیال میں دوران سماعت خط پیش نہیں کیا گیا تھا بعد میں چیف جسٹس کو دیا گیا تھا سائفر۔
آپکا خیال غلط ہے
 
Back
Top