جب ایک صحافی نے کپتان کو آئینہ دکھایا اور آنے والے برے وقت کا بگل بجایا تو کپتان برا مان گیا . یہ بات سو فیصد ٹھیک ہے اگر آج سعودیہ اور دوسرے عرب ممالک اپنا چندہ نکال لیں تو اس ملک کی معیشت کا دیوالیہ نکل جائے . ایسا ہونا کوئی انہونی بات نہیں کہ سعودی عرب نے جیسے نواز حکومت کو دی امداد واپس لی نیازی راج سے بھی واپس مانگ لے . یوں اس ملک کو بھیک کی دلدل میں ڈبونے والا کپتان کرونا کی وبا سے کہیں زیادہ خطرناک ہے . اس شخص کی طلسماتی شخصیت نے جو تباہی پھیردی ہے وہ صرف اس کی شخصیت کا ہی جادو تھا . ایک طلسماتی فیصلہ ٹیکسٹائل کی انڈسٹری کو مراعات دینے کا بھی تھا . کھربوں کی سبسڈی دی مگر اب کاروبار دنیا ہی بند ہو گیا . یورپ بند ہوگیا . امریکہ بند ہوگیا . ایک صرف صنعت خطرے میں دوسری طرف معیشت ہوں کھربوں کی سبسڈی کسی کام نہ آسکی الٹا مزید قرض اس قوم کے گلے پڑ گیا . اسے کپتان کی شخصیت کا سحر نہ کہا جائے تو اور کیا کہا جائے . جس کام کو ہاتھ لگایا تباہ کرکے رکھ دیا . کرونا پاکستان میں پیدا نہیں ہوا . یہ سرحد پار سے آیا اور باہر سے ہی آنا تھا سب جانتے تھے لیکن کپتان سویا رہا اور سویا رہا یہاں تک کہ وبا پاکستان میں پھیل گئی سندھ حکومت نے کام شروع کیا لیکن کیتان میٹی نیند سو رہا تھا - یہ تھی وہ مجرمانہ غفلت جس کی بھینٹ قوم چڑھ گئی . وہ سانحہ آگیا جس کا خوف تھا . نیازی راج مغربی پاکستان بھی نگل گیا
Shah Shatranj
Chief Minister (5k+ posts)
- Featured Thumbs
- https://arynews.tv/wp-content/uploads/2020/03/Imran-Khan-1-1.jpg