زہرہ اغوا زیادتی قتل کیس۔۔ملزم ندیم مبینہ مقابلے میں مارا گیا
گجرات کے علاقے موضع کھوہار میں پولیس اور اس شخص کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم مارا گیا۔
ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوا جس کے بعد تعاقب کرنے پر فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارا گیا۔
بچی 13 سال بعد دعاؤں سے ملی تھی، بچی کی بوری بند لاش ایک ویران مکان سے ملی تھی۔
پولیس کی جانب سے خبر آئی تھی کہ سرائے عالمگیر زہرہ جنید کیس کا ملزم ندیم احمد المعروف ندیم جٹ پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ پولیس ملزم کو ریکوری کے لئے لیکر جارہی تھی کہ پولس اہلکار کو دھکا دیکر فرار ہوگیا۔
اس پر ہی صحافیوں نے کہنا شروع کردیا تھا کہ یہ کسی پولیس مقابلے کی تیاری ہورہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1880189075954729303