زکوٰۃ، خیرات، کھالیں۔۔۔ مگر خدمت؟

HamzaK

Banned
لمبی ڈاڑھی، اونچی پگڑی، نورانی صورت۔۔ قرآن اور حدیث کی باتیں۔

x240-wYx.jpg

جنت کے نقشے، جہنم کے ڈراوے۔۔ اور تان ٹوٹتی ہے زکوٰۃ، خیرات، چندہ اور کھالیں۔
اس امت کا فتنہ مال

jaish-video-759.jpg

ابرارالحق اور ان کے جیسے باقی لوگوں کو عمران کی دیکھا دیکھی ہیرو بننے کا شوق چرایا؛ زکوٰۃ ان کو بھی چاہیے۔

ایک زمانہ تھا، ایم کیو ایم الطاف گروپ، کراچی اور اندرون سندھ سے ریکارڈ کھالیں ڈرا دھمکا کر، چھین کر اور چونا لگا کر حاصل کرتا تھا۔ اب ان بیچاروں پر پابندی ہے۔ آج کل بس مولوی لوگ، مدرسے والے، پیر و مرشد، جماعت اسلامی وغیرہ وغیرہ کی چاندی ہے۔ یہ لوگ خوب کھالیں جمع کر رہے ہیں۔

over-7-3m-hides-of-rs6b-collected-on-eidul-azha-1443376628-9256.jpeg

مطلب جنت جہنم، اللہ رسول کی باتیں کرنے والوں کو کھالیں جمع کرنا آتا ہے، مگر کھالوں کے ڈھیر کے ساتھ اوجھڑی اور غلاظت کے انبار نظر نہیں آتے۔ پیسہ جمع کرتے وقت صفائی نصف ایمان نہیں رہتی۔ اس وقت یہ مولوی لوگ، یہ مفتیان کرام اور لمبی لمبی باتیں کرنے والے مذہبی پیشوا، الطاف حسین کی طرح لالچی، خود غرض اور بدمعاش بن جاتے ہیں۔

959951-waste-1442697920-120-640x480.jpg

5f4992fbe8730897ac1eca24d510e425.jpg

ان بے شرموں کو اتنی توفیق نہیں ہوتی کہ خلق خدا کی تھوڑی خدمت ہی کر لیں۔ مدارس میں زکوٰۃ، خیرات کے ذریعے ہزاروں بلکہ لاکھوں کی فورس تو جمع کر لی ہے، مگر اس فورس کو عوامی خدمت کے لیے باہر نکالتے ہوئے ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے ہیں۔

ادھر پی ٹی آئی کا ڈرامے باز عارف علوی، کراچی شہر کی طوفانی برسات میں اپنی موٹر بوٹ لیے لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر سوشل میڈیا کی دھوکے باز تصویروں تک کامیابی سے پہنچاتا نظر آیا۔ ان بے غیرتوں میں خدمت انسانیت کا ایسا ہی جذبہ ہے تو ذرا اٹھاؤ نہ یہ اوجھڑیاں! کھودو خندقیں، لگاؤ ان کو ٹھکانے۔
کہاں گیا وہ تمہارا کینسر ہسپتال؟ سارا پاکستان کیا کینسر کا مریض ہے۔ کبھی ان لوگوں کا سوچا جن کو کینسر نہیں؟ زکوٰۃ جن لوگوں سے لیتے ہو کبھی ان کے کام بھی آجاؤ۔

DIpE30eW0AA_aVg.jpg

ایم کیو ایم کا دہشت گرد وسیم اختر جو کراچی شہر کا میئر بنا پھرتا ہے، اس کو شکوہ ہے کہ سندھ حکومت فنڈز نہیں دیتی۔ فنڈز نہیں دیتی تو نظامت سے استعفیٰ دے دے، گھر بیٹھ، دفع ہو جا۔ حقیقت یہ ہے کہ سندھ حکومت فنڈز تو دے رہی ہو گی، مگر صرف بلز کی ادائیگی کر رہی ہو گی۔ مطلب بلدیہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات۔ ایم کیو ایم والوں کا جسم اور خون چوں کہ مال حرام سے بنا ہوتا ہے، ان کا کھانا اس وقت تک ہضم نہیں ہوتا جب تک حرام نوالے ان کے حلق سے نیچے نہ اتر جائیں، اس لیے ان کو شکوہ ہے کہ زرداری چور کے حواری اکیلے ہی کھا رہے ہیں، ایم کیو ایم والوں کو کھانے نہیں دے رہے۔

جماعت اسلامی، جس کا ٹریڈمارک ہے منفافقت، کمینگی اور رسوائی۔۔ ان کی الخدمت کے بھی بڑے بڑے اور ستھرے کام ہیں۔ یہ لوگ بھی اوجھڑی میں ہاتھ کیوں ڈالنے لگے۔ کچرا اٹھانا تو کمی کمین، اور بھنگیوں کا کام ہے۔ جس غریب مسیحی برادری کو ملا لوگ کافر اور جہنمی کہتے ہیں، یہ غلاظت اٹھانا تو ان کا کام ہے نا؟ ملاؤں کا کام تو سفید پوشاک پر عطر لگا کر، لمبی ٹوپی اور لمبی ڈاڑھی رکھ کر یہ لمبے لمبے لیکچرز دینا ہے۔

تبلیغی شعبدے باز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ طارق جمیل کو شوبز والیوں کو مسلمان کرنے اور سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھاشن دینے سے فرصت نہیں۔ یا پھر تبلیغیوں نے بھولے بھالے غریب مسلمانوں کو چونا لگا کر 40 دن کے چلے پر لے جانا ہے۔ اب چاہے ان 40 دنوں میں پیچھے بوڑھی ماں بستر پر ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے۔ بیوی بچے خوار ہو جائیں، تبلیغی کا جہاد ہو کے رہے گا۔

Tabligh.jpg

نون لیگ کے بے حیا لیڈران کو بھی عوامی خدمت سے چڑ ہے۔ ان کو کراچی والے ووٹ نہیں دیتے، تو جائیں جہنم میں۔

Last edited:

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
وہ نہیں کر رہے تو بھائی تو کر دے
خود کچھ کرنا نہیں دوسرے کو کرنے دینا نہیں
 
HamzaK

Banned
وہ نہیں کر رہے تو بھائی تو کر دے
خود کچھ کرنا نہیں دوسرے کو کرنے دینا نہیں

نہ میں کسی مدرسے یا کینسر ہسپتال کے لیے زکوٰۃ، خیرات لیتا ہوں اور نہ ہی کھالیں جمع کرتا ہوں۔ میرے پاس مریدوں اور کارکنوں کی فوج بھی نہیں۔ تمہارے لیڈر کے پاس تو بہت پیسہ ہے، کروڑوں اربوں کے جلسے اور دھرنے کرتا ہے۔ ذرا اس کو جگاؤ نا۔
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
اور پھر اس دکھ بھری داستان سننے کے بعد، اپنا ووٹ ان لوگوں نے پھر انہی سب پارٹیوں کو دینا

تو خلاصہ یہ نکلا

ہر فردِ واحد کو اپنے گریبان میں خود جھانکنا چاہیے

مگر کِھتّوں

(bigsmile)​
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
نہ میں کسی مدرسے یا کینسر ہسپتال کے لیے زکوٰۃ، خیرات لیتا ہوں اور نہ ہی کھالیں جمع کرتا ہوں۔ میرے پاس مریدوں اور کارکنوں کی فوج بھی نہیں۔ تمہارے لیڈر کے پاس تو بہت پیسہ ہے، کروڑوں اربوں کے جلسے اور دھرنے کرتا ہے۔ ذرا اس کو جگاؤ نا۔

علامہ باقر نجفی کے پاس تو ہے نا
اسکو بول...وہ اپنی فوج نکالے
ہر سال جلوس میں ہزاروں لوگ نکالتا ہے پورا شہر بند کرتا ہے
اسکو شرم نہیں آتی...شہر کو اتنی تکلیف دیتا ہے تو تھوڑی خدمت بھی کرلے
صفائی اور گند ہی اٹھوادے تو ہم لوگ ١٠ دن جو شہر کی واٹ لگتی ہے برداشت کرلینگے

کسی رہی؟؟
 
نہیں کرتے نا؟
اس لئے نہیں کرتے کہ تم سے ہونا بھی نہیں
ہو سکتا تو اب تک کچھ نہ کچھ کرتے
صرف کیڑے نکال سکتے ہو
صرف گھر میں بیٹھ کے یہ کہہ سکتے ہو کہ ایسے نہیں ویسے کرنا تھا
کوئی اور کر رہا ہے اور غلط طریقے سے کر رہا ہے مگر کر رہا ہے
 
Pakistan2017

Chief Minister (5k+ posts)
میں پہلے بھی که چکا ہوں ک یہ بندہ ذہنی مریض ہے اس کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیا کریں
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
علامہ باقر نجفی کے پاس تو ہے نا
اسکو بول...وہ اپنی فوج نکالے
ہر سال جلوس میں ہزاروں لوگ نکالتا ہے پورا شہر بند کرتا ہے
اسکو شرم نہیں آتی...شہر کو اتنی تکلیف دیتا ہے تو تھوڑی خدمت بھی کرلے
صفائی اور گند ہی اٹھوادے تو ہم لوگ ١٠ دن جو شہر کی واٹ لگتی ہے برداشت کرلینگے

کسی رہی؟؟

جو سوال کرنا ہو ہم سے کیا کر ، تجھے پتا بھی چلنا چاہئے کیسی رہی

Last edited:

HamzaK

Banned
علامہ باقر نجفی کے پاس تو ہے نا
اسکو بول...وہ اپنی فوج نکالے
ہر سال جلوس میں ہزاروں لوگ نکالتا ہے پورا شہر بند کرتا ہے
اسکو شرم نہیں آتی...شہر کو اتنی تکلیف دیتا ہے تو تھوڑی خدمت بھی کرلے
صفائی اور گند ہی اٹھوادے تو ہم لوگ ١٠ دن جو شہر کی واٹ لگتی ہے برداشت کرلینگے

کسی رہی؟؟

بھائی صاحب، باقر نجفی ہو یا تقی عثمانی یا نعیمی گروپ، سب کا ایک ہی حال ہے۔
سب کے سب مذہبی ٹھیکے دار اور ڈرامے باز۔
اپنے اپنے فرقے والوں کو چونا لگا لگا کر پیسہ بنا رہے ہیں۔
 
back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
O bhai dekh kr khirki khuli hui tu nahin bnd kr legio kahin neechay chalang hi na lga degio.

PPP pr bhi laanat bhej kr dekh saaray maal pr saanp bnay baithay hain
 
gorgias

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی صاحب، باقر نجفی ہو یا تقی عثمانی یا نعیمی گروپ، سب کا ایک ہی حال ہے۔
سب کے سب مذہبی ٹھیکے دار اور ڈرامے باز۔
اپنے اپنے فرقے والوں کو چونا لگا لگا کر پیسہ بنا رہے ہیں۔

بھائی آپ اپنی ایک سیاسی پارٹی بنائیں ہم آپ کے ساتھ مل جاتے ہیں کیوں کہ باقی سب تو چور ہیں۔
 
Ibrahim Madani

Minister (2k+ posts)
م*ترم اپنی شعلہ بیانی سے پہلے *قائق بھی دیکھ لیا کریں
جماعت اسلامی یہ سارے کام ب*سن و خوبی کر رہی ہے آج بھی

نہ اختیارات کا رونا - نہ مئیر کراچی اور سندھ گورنمنٹ کا انتظار اور نہ ہی پاک آرمی سے کوئ شکوہ --

اورنگی ٹائون میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے جگہ جگہ جمع آلائشیں اٹھانی شروع کردیں -
یہ ہوتے ہیں اپنے اور اسے کہتے ہیں خدمت

21271230_1907159329310655_3531353491682514121_n.jpg

نہ میں کسی مدرسے یا کینسر ہسپتال کے لیے زکوٰۃ، خیرات لیتا ہوں اور نہ ہی کھالیں جمع کرتا ہوں۔ میرے پاس مریدوں اور کارکنوں کی فوج بھی نہیں۔ تمہارے لیڈر کے پاس تو بہت پیسہ ہے، کروڑوں اربوں کے جلسے اور دھرنے کرتا ہے۔ ذرا اس کو جگاؤ نا۔

بھائی صا*ب، باقر نجفی ہو یا تقی عثمانی یا نعیمی گروپ، سب کا ایک ہی *ال ہے۔
سب کے سب مذہبی ٹھیکے دار اور ڈرامے باز۔
اپنے اپنے فرقے والوں کو چونا لگا لگا کر پیسہ بنا رہے ہیں۔
 
dangerous tears

Senator (1k+ posts)
ویسے میں نے کہیں پڑھا تھا کے کراچی میں الخدمت والے جو اجتماعی قربانی کرتے ہیں ۔ادھر چھری پھیرنے کے لیے صرف قصائی رکھے ہوئے باقی سب کام خودکار مشنیں کرتی ہیں
اور اس کام کے لیے وہ سلاٹر ہاوس بک رواتے ہیں ۔اس سے گلی محلوں میں گندگی بھی نہیں پھیلتی ۔اور کام سب نظم و ضبط سے ہوتا ہے۔
ایسا کام گورنمنٹ کردے کے خاص کر شہرون میں بقر عید کے موقع پر سلاٹر ہاوس بنادے اور گلیوں محلوں میں قربانی پر سخت پابندی لگادے
تو شاید بقر عید پر صفائی وغیہر کی صورتحال کافی بہتر ہوجائے ۔۔
 
HamzaK

Banned
م�*ترم اپنی شعلہ بیانی سے پہلے �*قائق بھی دیکھ لیا کریں
جماعت اسلامی یہ سارے کام ب�*سن و خوبی کر رہی ہے آج بھی

نہ اختیارات کا رونا - نہ مئیر کراچی اور سندھ گورنمنٹ کا انتظار اور نہ ہی پاک آرمی سے کوئ شکوہ --

اورنگی ٹائون میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے جگہ جگہ جمع آلائشیں اٹھانی شروع کردیں -
یہ ہوتے ہیں اپنے اور اسے کہتے ہیں خدمت

​آپ لوگوں نے بھی پی ٹی آئی کی طرح ڈرامے شروع کر دیے ہیں۔
آپ لوگوں کی یہ عظیم خدمت بس چند تصاویر میں نظر آرہی ہے، حقیقی دنیا میں، کراچی شہر کے مراکز میں آپ لوگ دیگر موقع پرستوں کی طرح بس کھالیں اکھٹی کرتے ہی نظر آتے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن میں ممکن ہے کوئی جماعتی بھائی اللہ سے ڈرنے والے ہوں، سراج الحق کی طرح وردی والوں کے ایجنٹ نہ ہوں تو انہوں نے ذاتی حیثیت میں آلائشیں اٹھانے کا کام کر دیا ہو، وہ بھی محدود پیمانے پر، کہیں کہیں۔
مجھے یقین ہے کہ باقی شہر کی طرح اورنگی ٹاؤن بھی خون اور غلاظت کے تعفن میں گھرا ہوا ہوگا۔
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

جناب صوفی ، کم گو ، بردبار و ملنسار ہیں ، کچھ کہنا ہو پہلے مسکراتے ہیں ، پھر بات کرتے ہیں

سوال کیا ! بہت خرابی ہے ، دور فتن ہے ، مسائل ہیں ، شیاطین ہیں ، جواب دیا ! سب برے ہیں تو گنتی مت کیا کرو ، خود اچھے بن جاؤ

شکوہ مت کیا کرو ، مداوا کیا کرو ، کفارہ ادا کیا کرو ، برا ، بری ، برائی ، یہ مت سوچا کرو ، خود اچھے بن جاؤ ، ابدی "خسارہ" سے بچ جاؤ گے
 
کیا صوفیوں نے اپنے سلیبس سے وہ سبق نکال دیا ہے کہ 'برائی کو دیکھو تو ہاتھ سے، زبان سے اور دل سے روکو'؟

Last edited: