زلزلے کی کوریج پر میڈیا کو خراج تحسین

پاکستان اور افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پاکستان میں زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے علاقوں میں ہوا ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت سات عشاریہ پانچ تھی تاہم چند پاکستانی چینلوں نے موسم کا حال بتانے والے پاکستانی ادارے کو حرف آخر سمجھتے ہوئے زلزلے کی شدت آٹھ عشاریہ ایک بتائی کیونکہ اس سے انھیں پاکستانی تاریخ کا سب سے بھیانک زلزلہ کہنے میں شاید آسانی پیش ہورہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے زمین کچھ تین منٹوں تک لرزتی رہی لیکن جن لوگوں نے ٹی وی دیکھا وہ لوگ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ زلزلہ تو تین منٹوں بعد چلا گیا لیکن پاکستانی میڈیا اگلے کئی گھنٹوں تک مسلسل لرزتا رہا۔

پاکستان میں ہر جگہ سب سے پہلے پہنچنے والا اور دیگر چینلوں پر بازی لے جانے والے چینل یہی راگ الاپتا رہا کہ پہلے ہم پہنچے اس کے بعد اسی چینل پر ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں ایک افغانی اینکر زلزلے کے ڈر سے بھاگتا ہوا نظر آیا۔ تو بس ثابت ہوا سما کے اینکرز ہی بہادر ہیں اور عنقریب ان سب کو پاک فوج میں بھرتی کرایا جائیگا۔

باقی ٹی وی چینلز بھی سما سے پیچھے رہنے کو تیار نظر نہ آئے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل(بقول مالکان کے) اے آر وائے کے ایک رپورٹر صاحب زلزلہ زدگان کے پاس پہنچ گئے اور کیا خوب سوالات کرتے ہوئے نظر آئے۔ زلزلے کی شدت کتنی تھی (جیسے زلزلہ زدگان نوکریا امریکی جیولیجیکل سروے میں کرتے ہوں)۔ ایک اور سوال زلزلے کے وقت آپ کو کیا محسوس ہوا؟ (جیسے زلزلے کے وقت لوگ جھولے کا مزا لے رہے ہوں)۔

یہاں سوشل میڈیا کا ذکر نہ کیا جائے تو نہ انصافی ہوگی۔ زلزلے کی خبریں میڈیا پر چلنے کے بعد ہی فوری طور پر لوگوں کو اپنے فالورز بڑھانے کا خیال آیا اور پتہ نہیں کون کون سی تصاویر پاکستان سے منصوب کرکے بس فیس بک اور ٹوئیٹر پر ٹھوک دیں۔

ایک اینکر صاحبہ نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل کا خوب استعمال کیا محترمہ نے لکھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ویڈیو اور تصاویر بنا کر اب تک نیوز کو ارسال کر یں۔ جی ایمرجنسی کی صورت میں اپنی جان بچانے سے پہلے ویڈیو اور تصاویر اب تک کو بھیجنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

یہ تمام پاکستانی میڈیا کی خصوصیات جو بندہ ناچیز نے آپ کو گنوائیں اس میں بے چارے صحافیوں کا کوئی قصور نہیں۔ میڈیا مالکان بڑی سیٹوں والے صحافیوں کو ریٹنگز کے لئے تنگ کرتے ہیں اور وہ بے چارے اپنی نوکری بچانے کے لئے برے سے برے اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہر کام کو کرنے کی حامی بھر لیتے ہیں۔

ہمارے یہاں بے چارے صحافیوں کو ٹریننگ بھی نہیں دی جاتی، جس کا جو کام ہے اسے کرنے نہیں دیا جاتا۔ حال یہ ہے کہ جو لوگ کام کرنا جانتے ہیں اور کر سکتے ہیں انھیں یہاں دوسرے فضول کاموں میں لگا کر رکھا جاتا ہے۔ اب ان حالات میں صحافت تو ایسے ہی ہوپائے گی چاہے زلزلے آئیں یا آسمان گر پڑے۔
 
Last edited by a moderator:

itsnotme90

Minister (2k+ posts)
Re: زلزلے کی کوریج پر پاکستانی میڈیا کو خراج ت

plz increase the size of your font its too small to read.
 
Saad Saadi

Minister (2k+ posts)
Re: زلزلے کی کوریج پر میڈیا کو خراج تحسین

agree.....abhi to media ny bohat coverage krni hai....mazeed kahanin b sunani hain
 
NonStopLeo

Minister (2k+ posts)
Re: زلزلے کی کوریج پر میڈیا کو خراج تحسین

agree.....abhi to media ny bohat coverage krni hai....mazeed kahanin b sunani hain
abhi to chand din baad media waly tents mein baithy logon ko dikha k kahen gay, dekhen jee yeh log sardi mein baithy imdaad k muntazir hain, lakin abhi tak in ki madad ko koi nahi pohancha, intezamiya k bar-waqt imdad k sub daway dhary k dhary reh gaye,

banda in media walon say pochy k ager in ki madad ko koi nahi aya to yeh jis tent mein baithy hain woh kya aap ki baji ny inhen gift kiya hai?
 
Saad Saadi

Minister (2k+ posts)
Re: زلزلے کی کوریج پر میڈیا کو خراج تحسین

abhi to chand din baad media waly tents mein baithy logon ko dikha k kahen gay, dekhen jee yeh log sardi mein baithy imdaad k muntazir hain, lakin abhi tak in ki madad ko koi nahi pohancha, intezamiya k bar-waqt imdad k sub daway dhary k dhary reh gaye,

banda in media walon say pochy k ager in ki madad ko koi nahi aya to yeh jis tent mein baithy hain woh kya aap ki baji ny inhen gift kiya hai?
Mera to media walon se aik darkhwast hai Zara FATA main b jain wahin dekhin Army ny Kyse zabardast Rehabilitation kr di hi:P
 
NonStopLeo

Minister (2k+ posts)
Re: زلزلے کی کوریج پر میڈیا کو خراج تحسین

Mera to media walon se aik darkhwast hai Zara FATA main b jain wahin dekhin Army ny Kyse zabardast Rehabilitation kr di hi:P
meri media say aik request hai k aik bomb khud kha k dekh len k kaisi feelings ati hain, Q k media waly her zakhmi say poch rahy hoty hain k aap ny dhamaky k time kaisa mehsoos kiya. so khud tajarba ker len
 
Back
Top