زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے ہیں،عابدسلہری

ishadahahsaa.jpg

معروف ماہر معیشت عابد سلہری کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 بلین ڈالر سے بھی نیچے جا چکے ہیں۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معیشت عابد سلہری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر مزید نیچے آگئے ہیں حکومتی ٹیم کی کوشش ہوگی آئی ایم ایف کے اعتراضات دور کرے۔

ماہر معیشت عابد سلہری نے کہا کہ آئی ایم ایف ریونیو بڑھانے کیلئے کچھ ٹیکسز لگاتا ہے یا نہیں، دیکھنا ہوگا کہ آئی ایم ایف مزاکرات میں کیا کرنے جارہا ہے۔ان سارے معاملات میں کم از کم حکومت کو ایک فائدہ یہ ہے کہ اب تک آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں۔

عابد سلہری نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات بہت حوصلہ افزا نہیں لگ رہے، اگر آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوجاتے ہیں تو یہ پاکستان کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔

انکے مطابق بجٹ میں کافی کچھ رکھا گیا ہے، آمدنی سے دگنے اخراجات کریں گے تو مزید قرض لیں گے اور سود ادا کریں گے۔حکومت کی آمدن نہیں بڑھ رہی، سود بڑھ رہا ہے

اس سے قبل سینٹ کاروائی کے دوران سینیٹر ولید اقبال نے کہاکہ یہ ایک بھکاری قوم کا بجٹ ہے، بجٹ میں کونسی اصلاحات ہیں، یہ ووٹرز کے قہر سے بچنے کا بجٹ ہے۔

۔ شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں جو خواب دکھائے اس کی کوئی تعبیر نہیں، 13 جماعتوں پر مشتمل نام نہاد تجربہ کار حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوئی، گزشتہ ایک سال میں 10 کروڑ لوگ غربت کی سطح سے نیچے آئے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ابھی بھی چار بلین پڑے ہیں حیرت ھے لگتا ھے شہباز شریف بوڑھا ھو گیا ھے اور اسکی صلاحیتوں کو زنگ بھی لگ گیا ہے