Mojo-jojo
Minister (2k+ posts)
[h=2]زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شمسی توانائی کا منصوبہ[/h] August 28, 2013 ڈان اخبار
سولرپینل۔ تٓصویر سلیم شیخ
فیصل آباد: زرعی یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ ایگریکلچرل ریسرچ سٹیشن کے پاس سورج کی توانائی سے بجلی تیار کرنے کے ایک اہم منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
یونیورسٹی میں سولرپلانٹ کی افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ پلانٹ اگلے چھ ماہ میں پیداوار شروع کردے گا۔
یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباد ( یواے ایف) کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے کہا کہ بیرونِ ملک کی فنڈنگ سے حاصل ہونے والے بجلی کی لاگت اوسطاً اگلے بارہ سال تک 3.17 روپے فی یونٹ ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے ملحق اکیس ایکڑ پر سولر گرین ہاؤسز قائم کئے جائیں گے جہاں بے موسم کی پانچ فصلیں کاشت کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب میں آسٹریا کے سابق وزیرِ دفاع ہربرٹ شائبنر نے کہا کہ غیر روائتی ذرائع توانائی کے ضمن میں ان کا ملک پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ یہ پاور پلانٹ کسی جامعہ میں قائم کیا جانے والا سب سے بڑا پاورجنریشن منصوبہ ہے.

http://urdu.dawn.com/2013/08/28/uaf-solar-power-sy/