PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

زرداری کیا چاھتے ہیں؟؟؟
زرداری چاھتے ہیں کہ نواز شریف کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔ ن لیگی ووٹ بینک ویسے ہی تباہ ہوچکا۔ جھوٹ دھاندلی اور ناقابل تردید ثبوتوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ میں شامل کچھ مخلص پاکستانیوں کو اس پارٹی سے دوری پر مجبور کر دیا۔
اب زرداری چاھتے ہیں کہ نواز کا ق لیگ والا حال کیا جائے اور پیپلز پارٹی اگلے الیکشن میں بڑی اپوزیشن جماعت کی صورت میں قدم جما سکے۔ یہ بات پاکستانی اب جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منہوس ترین دور حکومت میں بھی نواز شریف سے بہتر کام کئیے۔
زرداری نے خورشید شاہ کو اسپیشل ہدایات جاری کیں کہ حکومت کو سزا دلانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ حکومتی جھوٹوں کی مکمل تائید کی جائے اور انہیں استعفوں سے روکا جائے۔ یہی وجہہ آج کی پارلیمنٹ میں خورشید شاہ کی حکومت کو ڈٹ جانے کی تجویز تھی اور یہی تجویز زرداری نے بھی کچھ روز پہلے دی۔
Last edited: