Chacha Basharat
Minister (2k+ posts)
زرداری بھائی مان گئے
مولانا فضل الرحمن' --- زرداری بھائی مان گئے - کیا پی ٹی آئی کے حلق میں انگلی ڈال کر ساری کھائی ہوئی مٹھائیاں نکالنے کا فول پروف منصوبہ بنایا ہے---- ہا ہا ہا ہا
شہبازشریف --- یہی تو میں بھی کہتا ہوں اگر کسی نے سیاست سیکھنی ہو تو زرداری صاحب سے سیکھے- دو دن سے نیازی باؤلے پن میں اچھل،اچھل کر"پونگی" بجا رہا تھا - الٹی زرداری صاحب نے اس کی "پونگی" بجانے کا مکمل بندوبست کردیا ---- ہا ہا ہا ہا ---- ہی ہی ہی ہی
آصف علی زرداری ---- وہ تو ٹھیک ہے یارو لیکن تم لوگ گھبرا بہت جلدی جاتے ہو- شہباز صاحب وڈے میاں صاحب سے بھی کہیں ذرا حوصلہ رکھیں انہیں توبس پریشان ہونے کا کوئی نہ کوئی بہانہ چاہیئے -اللہ بڑے بول سے بچائے،غرور اور تکبر نہیں کررہا مجھ سے بڑا فنکار میدان سیاست میں کوئی دوسرا نہیں - بلوچستان حکومت ہو،سینٹ الیکشن یا تحریک عدم اعتماد - یہ تو میری فنکاری کے ادنی' نمونے ہیں---- ہی ہی ہی ہی --- ہو ہو ہو ہو
شہباز شریف --- نہیں،نہیں آپ کی فنکاری پر جو شک کرے وہ پرلے درجہ کا بے وقوف ہے
فضل الرحمن'( بات کاٹتے ہوئے) نہیں میاں صاحب سچ پوچھیں تو کافر ہے کافر--- پکا کافر
شہباز شریف --- تو زرداری صاحب 22 جولائی کو کتنے پی ٹی آئی کے ممبر غائب کروا رہیں ہیں آپ؟
آصف علی زرداری ---- وہ تو ایسا ہے چھوٹے میاں صاحب جتنا گڑ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا ہوگا ویسے میں نے ٹھیکدار کو ٹھیکہ دے دیا ہے اور آپ تو جانتے ہی ہیں اس ٹھیکیدار نے جس کام میں ہاتھ ڈالا کامیاب ہی رہا ہے - جب بھی اسے ٹھیکہ دیا یوں سمجھو کام شروع ہونے پہلے ہی کامیاب
اب گارنٹی ہماری اور آگے قسمت تمہاری
شہباز شریف ----- لا استاد پھر دے ہاتھ اور دے تالی
تینوں مل کے
ہا ہا ہا ہا ہا ------ ہی ہی ہی ہی ------ ہو ہو ہو ہو ہو
Last edited: