ریویو آف ججمنٹس ایکٹ سے نوازشریف،ترین کو فائدہ نہیں ہو گا:اعظم نذیر

tnazirirtatatatatat.jpg

قانون میں دوسری دفعہ نظرثانی اپیل یا کیوریٹو ریویو کی گنجائش نہیں ہے: وفاقی وزیر قانون

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 ء کی منظوری دے دی تھی جس کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف اور جہانگیر ترین سمیت 184/3 کے تحت ماضی میں نااہل ہونے والے افراد کو اپیل کا حق مل گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق 184/3 کے تحت فیصلوں پر 60 دنوں کے اندر اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔

دوسری طرف نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون وسینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون بننے سے پہلے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلا اور آخری تصور ہوتا تھا۔ میاں محمد نوازشریف اور جہانگیر ترین اپنی نااہلی کی سزائوں کے خلاف نظرثانی کی اپیل کا حق استعمال کر چکے ہیں اس لیے نئے قانون سے انہیں کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

https://twitter.com/x/status/1663168585483558913
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ قانون میں دوسری دفعہ نظرثانی اپیل یا کیوریٹو ریویو کی گنجائش نہیں ہے۔نیا قانون پاس ہونے سے آرٹیکل 184/3 کے تحت اپیل سے صرف عام شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ پر سینیٹ وقومی اسمبلی میں بحث کی گئی تھی جسے براہ راست نشر کیا گیا، اس کے تحت ماضی کے مقدمات میں نظرثانی اپیل دائر ہو سکتی ہے۔

نئے قانون کے اطلاق سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان کے ازخود فیصلے پر اپیل کرنے کا حق حاصل نہیں تھا۔ محسن داوڑ نے نااہلی بارے یہ ترمیم پیش کی تھی جسے بل میں شامل کیا گیا تھا جس کے بعد میاں محمد نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور جہانگیر ترین کے علاوہ چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کیسز کے باقی متاثرین کو بھی فائدہ ہو گا۔ نااہل افراد کو 60 دنوں میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہو گیا ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق نئے قانون میں سپریم کورٹ کے دائرہ کار میں موجود تمام فیصلوں پر اپیل کا حق دیا گیا ہے جبکہ بنیادی کیس سننے والے بینچ سے نظرثانی کی درخواست سننے والا بینچ بڑا ہو گا۔ رہنما بی اے پی خالد حسین مگسی کی طرف سے 29 مئی کو یہ بل پیش کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی ایک دفعہ کیلئے ہے اور نہ ہی اس سے کوئی نیا پنڈوراباکس کھلے گا۔
 

gre8nation

MPA (400+ posts)
This will benefit all those who will do contempt of court by not implementing its order. That's chairman election commission govt cabinet and more