کیا واقعی آپ کو لگتا ہے کہ رینجرز فرشتہ ہیں؟
کیا واقعی آپ کو لگتا ہے کہ رینجرز متحدہ کے کارکنان کو پکڑ لینے کے بعد ان پر تشدد نہیں کرتی؟
کیا واقعی آپ کو یقین ہے کہ آپکی رینجرز متحدہ کارکنان پر ہزاروں جھوٹے مقدمات نہیں بناتی؟
کیا واقعی آپ کو لگتا ہے کہ اسی چیز کو "منصفانہ آپریشن" کہتے ہیں کہ جب رینجرز لوگوں کو پوچھ گچھ کے نام پر لے جاتی ہے اور یہ بھی نہیں بتلاتی کہ کہاں لے کر جا رہی ہے اور پھر ہفتوں تک پیچھے لواحقین اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہتے ہیں کیونکہ رینجرز انہیں عدالت میں پیش کرتی ہے اور نہ ہی انکا اتا پتا بتلاتی ہے۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کی رینجرز یہ سب کچھ نہیں کر رہی تو پھر آپکا قصور نہیں۔
لیکن اگر آپ کو پتا ہے کہ رینجرز ماورائے عدالت فقط اپنے تعصب کی وجہ سے منصفانہ آپریشن کرنے کی بجائے یہ ریاستی دہشتگردی کر رہی ہے، تو پھر اس ظلم میں آپ بھی برابر کے قصوروار ہیں۔