رینجرز دعوی: اینکونٹرز میں انہوں نے 224 دہشتگرد مار ڈالے۔
کیا آپکو علم ہے کہ متحدہ کی طرف سے آج تک مزاحمت کے نام پر رینجرز کے خلاف 1 گولی تک نہیں چلی ہے؟ ان مقابلہ کرنے والے 224 لوگوں میں ایک بھی متحدہ کا کارکن شامل نہیں ہے؟
کیا یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ متحدہ کارکنان سے حراست میں بیان کی بنیاد پر الزام لگایا گیا ہے کہ متحدہ کے "کئی ہزار" کارکنان براہ راست انڈیا جا کر "انڈین را" سے دہشتگردی کی خصوصی ٹریننگ لے کر آئے ہیں، اور انکے پاس جدید بھارتی دہشتگرد اسلحہ ہے۔
اور پھر ایجنسیوں نے اس آپریشن کے دوران متحدہ کے 3500 کارکنان کو حراست کے دوران 90 روز تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ مگر اسکے باوجود آج تک متحدہ کی طرف سے ایک چھوٹی سی بھی مزاحمت ایجنسیوں کے خلاف نہیں کی گئی۔
تو سوچئے کہ کہاں گئے وہ انڈین را کے ہزاروں تربیت یافتہ دہشتگرد؟
مزید سوچئیے کہ اگر ہزاروں کارکنان نے واقعی انڈیا جا کر دہشتگردی کی تربیت حاصل کی ہوتی تو ان ہزاروں میں سے سینکڑوں کا نام بہت پہلے سے پاکستانی ایجنسیوں کے پاس ہوتا، اور سالوں قبل ہی سینکڑوں کو ہماری ایجنسیوں نے گرفتار کر لیا ہوتا۔
اللہ کرے کہ ہماری قوم والے عقل اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کر سکیں۔ اللہ کرے کہ وہ ایجنسیوں کو "مقدس گائے" اور فرشتہ بنا کر انہیں ریاستی دہشتگردی کرنے، ہزاروں جھوٹے مقدمات بنانے، اور قانون سے بالاتر نہ ہونے دیں۔
کیا کراچی میں فقط 7 ہزار غیر قانونی ہتھیار ہیں جس پر رینجرز بغلیں بجا رہی ہے؟
بقیہ اہل وطن کیا یہ سوچتے ہیں کہ کراچی میں فقط7 ہزار غیر قانونی ہتھیار ہیں؟ رینجرز کی یہ کارکردگی کچھ بھی نہیں کیونکہ کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔
اگر رینجرز نے واقعی میں انصاف کے ساتھ آپریشن کیا ہوتا تو اس سے کئی گنا زیادہ تعداد میں غیر قانونی ہتھیار انہیں تنہا سہراب گوٹھ سے ہی مل چکے ہوتے۔