RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)
انسان نے آخر اکیسویں صدی کے اوائیل میں پتا چلایا کہ بھینسیں بھی اگر چاھیں تو مافیا بنا کر اشرف المخلوقات حضرت انسان کو شکست دے سکتی ہیں - ہوا یوں کہ مملکت خداداد کے عظیم ترین لیڈر نے اپنا منصب سمبھالتے ہی جو سب سے پہلا اور بڑا فیصلہ کیا وہ تھا کہ جی بھینسوں اور کٹوں سے اقتصادی انقلاب لا کر دیکھتے دیکھتے مملکت خداداد میں پیسوں کی جل تھل کر دیں
اب ایک بات تو اٹل ہے کہ عظیم ترین لیڈر جو بھی کریں کہیں نہ کہیں سے کوئی نہ کوئی مافیا آ جاتی ہے اور عظیم ترین لیڈر کو ناکام کر دیتی ہے - یہ امر اتنا مربوط اور مستحکم ہے کہ نیوٹن کے لاز کی طرح-- اب "لا اوف فیلئر ڈیو ٹو مافیا ایکشن" بن گیا ہے اور اس کو عنقریب نصابی کتب میں شامل کیا جانے لگا ہے

Law of Failure due to Mafia Action
سائنسی اصولوں کے مطابق جب کوئی لا بن جاتا ہے تو سائنسدان مزید ریسرچ کر کے کائنات کے مزید راز کھولتے ہیں - تو جناب اس "لا اوف فیلئر ڈیو ٹو مافیا ایکشن" کے مطابق اب بنی نو انسان کو پتا چلا ہے کہ بھینسیں اور کٹے اتنے بھی بھولے بھالے اور معصوم نہیں ہوتے - انہوں نے صدیوں سے معصومانہ ایکٹنگ کر کر کے انسان کو دھوکے میں رکھا - ان کی جناب اپنی مافیا ہوتی ہے اور یہ مل کر کام کرتے ہیں - ان کے آپس میں روابط کیسے بنتے ہیں اس پر ریسچ ہونی باقی ہے -
انسان نے یہ نتیجہ اس طرح نکالا کہ بھینسوں اور کٹوں سے پیسوں کی جل تھل کرنے والا نادر فلسفہ انسانی تاریخ میں عظیم ترین لیڈر نے پہلی دفع دیا تھا --- اتنا سوچ سمجھا اور گہرا فلسفہ ناکام ہو جاۓ - ہو ہی نہیں سکتا

اس کی ناکامی کے پیچھے صرف اور صرف بھینس مافیا ہو سکتی ہے
نوٹ : دلپشوری تھریڈ