ریاستِ مدینہ اور ریاستِ پاکستان

mtahseenpk

MPA (400+ posts)
ریاستِ مدینہ اور ریاستِ پاکستان
____________________
By: Muhammad Tahseen

خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ دراز قد کے مالک تھے۔ ایک بار مالِ غنیمت میں مسلمانوں کے ہاتھ کچھ کپڑا آیا جو برابر تقسیم کردیا گیا۔ وہ بمشکل اتنا تھا کہ جس سے ایک درمیانے قد کے آدمی کا کُرتا بن سکے۔ سیدنا حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک دن اسی کپڑے کا سلا ہوا کرتا پہن کر عوام میں آئے تو ایک عام بدو نے انہیں روک لیا۔ یہاں غور کریں کسے روک لیا؟ فاروقِ اعظم کو جو کئی لاکھ مربع میل کا علاقہ فتح کرچکے تھے اور امیر المومنین تھے۔ بدو نے صرف انہیں روکا ہی نہیں بلکہ کہا کہ اس کپڑے سے آپ کا کُرتا کیسے بن گیا؟ وہ اس قدر نہیں تھا کہ آپ کا کُرتا بن سکے کیوں کہ آپ دراز قد ہیں۔ آپ نے کپڑا زیادہ رکھا ہے مجھے اس کا حساب چاہیے۔


اس پر عمرفاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے بیٹے کو کھڑا کیا اور جواب دیا کہ میں نے اس کے حصے کا کپڑا بھی اس سے لے کر اپنا کرتا سلوایا ہے۔ جی ہاں۔۔۔ یہ تھے اصل مسلمان کے وقت کا حاکم ایک عام سے بدو کو حساب دے رہا ہے اور ایک عام سا بدو سوال کرنے کی بھی ہمت رکھتا تھا۔

اب واپس آتے ہیں ریاستِ پاکستان کی طرف جس کا موازنہ ہم ریاستِ مدینہ سے کچھ یوں کرتے ہیں کہ دنیا میں صرف دو ریاستیں
اسلام کے نام پر وجود میں آئیں۔ ایک ریاستِ مدینہ اور دوسری ریاستِ پاکستان۔ ریاستِ مدینہ کے حکمران کا حال آپ نے سن لیا اب ریاستِ پاکستان کے حکمران کا حال بھی سن لیں۔ ویسے تو بہت لمبی داستانیں ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک مختصر سا ٹکڑا کہ آپ فرماتے ہیں کہ ہم سے ہمارا سب کچھ چھین کر جلاوطن کردیا گیا یہاں تک کے ہمارے پاس ہمارا پاسپورٹ تک نہیں تھا۔ اس پر میں بحیثیتِ ایک پاکستانی سوال کرتا ہوں کہ اگر آپ خالی ہاتھ گئے تھے تو آپ کا خاندان برطانیہ کا سب سے بڑا جنوبی ایشیائی انویسٹر کیسے بن گیا؟


مجھے جواب ملا کہ میری بنائی ہوئی عدالت میں میں میرے ہی لگائے ہوئے جج کے سامنے ثبوت پیش کرو؟ میں ایک عام پاکستانی کیسے برطانیہ جاکر ثبوت اکٹھے کروں؟ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی نے ثبوت نہیں مانگا تھا بلکہ نظر آرہا تھا کہ اس کپڑے میں ان کا کرتا نہیں بن سکتا۔ بالکل اسی طرح میاں محمد نواز شریف صاحب نظر آرہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد جس طرح سے آپ کی دولت میں ہزاروں گنا اضافہ ہوا وہ حق حلال کی کمائی اور نارمل حالات میں نہیں ہوتا اور وہ بھی آپ کی ڈکلیرڈ دولت میں، جو کچھ آپ نے چھپا رکھا ہے وہ ابھی کسی کو معلوم نہیں۔


لوگ کہیں گے کہ کن کا موازنہ کس کے ساتھ کررہے ہو تو حضورِ والا! اگر یاد ہوتو ہمارے وزیرِ اعظم بھی امیر المومنین بننا چاہتے تھے لیکن وہ یہ سمجھتے تھے کہ امیر المومنین اختیارات کے ساتھ بنتا ہے سو وہ ہر ادارے کے اختیارات سمیٹتے چلے گئے تھے۔ میں صرف انہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کے محترم وزیرِ اعظم صاحب امیر المومنین طاقت اور اختیار سے نہیں بلکہ کرادار اور اخلاق سے بنتے تھے۔


آخر میں ایک بات تمام پاکستانیوں سے کہوں گا کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ سے تشبیہ دے کر ظلم نا کیا کریں۔ میں ایک پاکستانی بدو اپنے حکمران سے سوال کرتا ہوں وہ چاہے جواب نادے لیکن میں اللہ کے حضور ضرور جواب دے سکوں گا کہ جس ملک میں توں نے مجھے پیدا فرمایا جہاں بچے خوراک کی قلت سے مررہے تھے اور حکمران فرعون اور قارون کی طرح امیر سے امیر تر ہوتے جارہے تھے وہاں میں نے اس حیثیت کے مطابق جو تو نے مجھے عطا فرمائی، اپنی آواز ضرور بلند کی تھی۔ میں ان لوگوں کے ساتھ اٹھایا جانا نہیں جاتا جو ایک ظالم حکمران کا ساتھ دے کریا خاموش رہ کر اس کی مدد کررہے ہیں۔ محمد تحسین
میرا پیج کڑوا سچ لائک کیجئے
www.facebook.com/karwasuch.net

12524163_1205474822815674_4115205592213866988_n.jpg
 

Quora1

Banned
ہ جس ملک میں توں نے مجھے پیدا فرمایا جہاں بچے خوراک کی قلت سے مررہے تھے اور حکمران فرعون اور قارون کی طرح امیر سے امیر تر ہوتے جارہے تھے وہاں میں نے اس حیثیت کے مطابق جو تو نے مجھے عطا فرمائی، اپنی آواز ضرور
Do u believe people will stand up and vote to poor gentleman in there constituency, even poor man's friend will not vote him?
Problem is not the corrupt politicians but the corrupt, useless and lazy public/voters. Allah will not punish the Nawaz Sharif for any wrongdoers, Indeed Allah will ask the people Y were voting him in every election even though u were aware of Nawaz Sharif/Zardari/althaf hussian corruption.
voters are responsible for Criminalization of more that criminal politicians. Because either they are not casting their votes or casting to criminals for just of short greed. In every election many of Criminals elected in Polls.
Allah will punished the voters only but not the Nawaz Sharif , chances r Allah will send Nawaz Sharif in paradise on pretext people voted him so they r responsible for all the crimes in country. IN DEMOCRACY RESPONSIBILITY LIES ON PUBLIC BUT NOT ON CALIPHS OR PRIME MINSTERS.




So rule of Hazrat Ali will not apply on democratic system where voting r every thing , but at time of Caliph Umer and Ali , 5 to 6 people used to elect them/choose them, there was no voting system so most of the responsibility were lied on the Caliph


Abraham Lincoln said very well........Elections belong to the people. It's their decision. If they decide to turn their back on the fire and burn their behinds, then they will just have to sit on their blisters.
 
Last edited:

sixthsense

Minister (2k+ posts)
dear thread starter, on judgement day the quetion will " what you have did for others in temprory world " . same question will be ask to everyone. so everyone will be responsbile for their own responbilties. no one will ask you "did you questioned your ruler"
 

raju

Senator (1k+ posts)
dear thread starter, on judgement day the quetion will " what you have did for others in temprory world " . same question will be ask to everyone. so everyone will be responsbile for their own responbilties. no one will ask you "did you questioned your ruler"

You can start with not supporting pmln
 

1mr4n

Minister (2k+ posts)
شیطان کی بھی نوکری ہے اسکا بھی وعدہ ہے اور یہ بیوقوف جو اسکے نعرے لگاتے ہیں سمجھتے ہیں اللہ کے پاس جا کر اپنی نمازوں شکوروں سے بچ جائیں گے کم عقل لوگ جانتے ہی نہیں روز اوّل سے جنگ ہے اب تو صرف ختم شد چل رہا ہے اور ہر کوئ جنت اور دوزخ کے ساتھی چن رہا ہے
 

Qarar

MPA (400+ posts)
حضرت عمر نے مال غنیمت میں سے برابر کا حصہ لیا


یہ مال غنیمت کیا ہے؟ دوسسروں سے لوٹا ہوا اور چھینا ہوا ساز و سامان ، عورتیں بچے ، لونڈیاں وغیرہ؟ لوٹے ھوئے مال کو انصاف سے سب ساتھیوں میں تقسیم کرنا کوئی شاندار مثال نہیں
 

Back
Top