رکنیت ختم ہونے کے بعد شیرافضل مروت کاموقف آگیا، بیرسٹر گوہر کی تردید ؟

1722663969731.png


تحریک انصاف سے رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں,شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بنیادی رکنیت ختم ہونے کے بعد سابق سینئر نائب صدر شیرافضل مروت کا موقف بھی سامنے آگیا,
سماجی ربطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مؤقف میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا ’میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں،لیکن ایک بات واضح کر دوں خان کا سپاہی تھاہوں اور رہوں گا، اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا۔

https://twitter.com/x/status/1819469025694335467
انہوں نے لکھا میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے، غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں،میں کوشش کروں گا لیڈر سے ملکر اپنا موقف انکے سامنے پیش کروں۔ میں انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کروں گا اگر وہ مطمئن نہ ہوئے تو سیٹ انکی امانت ہے اسی وقت واپس لوٹا دونگا۔

ان کا کہنا تھا پارٹی کے اندر کسی لیڈر یا کارکن کی میرے کسی فعل سے دل آزاری ہوئی ہو تو تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔امید کرتا ہوں پارٹی رہنما میرے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گے۔ میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں لہذا اس فیصلے کا میرے مستقبل پر مثبت یا منفی اثر نہیں پڑے گا، لیکن مجھے افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ سنے بغیر میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ صادر کر دیا گیا‘۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے جاری اعلامیے میں کہا گیا شیر افضل مروت نوٹس پیریڈ پر تھے۔اس دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں,شیر افضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی سمجھتی ہے شیر افضل کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا دینا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا یہ نوٹفکیشن جعلی ہے، ایسی کوئی بات نہیں۔اگر ایسا کچھ ہوتا تو مجھے ضرور پتا ہوتا، میں پارٹی کا چیئرمین ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت یا کسی بھی ممبر کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ نہیں کروں گا۔ شیر افضل مروت عمران خان کے وفادار ترین ساتھیوں میں سے ایک ہیں, پی ٹی آئی نےشیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
 

Kamran_Sh

Councller (250+ posts)
حیرت کی بات ہے کہ بیرسٹر گوہر بھی شیر افضل مروت کی رکنیت خاتمے کے نوٹیفیکیشن سے لاعلم نکلے۔۔۔۔۔آخر پارٹی میں کون فیصلے کے رہا ہے جن کے بارے میں موجودہ ڈپٹی چیئرمین کو بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا ۔