رپورٹ کے بعد کیا کرنا ہے؟

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
شاید آپ کو یاد ہو کہ سنہ 2013 میں صوبہ خیبر پختونخوا میں برسرِ اقتدار آنے کے تھوڑے ہی عرصے بعد تحریک انصاف نے افغانستان جانے والے نیٹو کنٹینروں کو روکنے کے لیے صوبے میں قومی شاہراہوں کے ناکوں پر دھرنے دینے کا فیصلہ کیا۔


پشاور کی رنگ روڈ پر جوشیلے کارکن ہر ٹرک پر چڑھ کے چھان بین کرتے تھے اور کاغذات چیک کرتے تھے۔ چند دنوں بعد یہی کارکن اکتانے لگے اور نیٹو دھرنا پتلا ہوتا چلا گیا۔


اور پھر اچانک ایک دن دھرنا بغیر یہ بتائے ہوا میں تحلیل ہوگیا کہ شروع کیوں ہوا تھا ؟نیٹو ٹرک پہلے بھی چلتے رہے اور آج تک چل رہے ہیں۔

شاید آپ کو یاد ہو کہ مئی 2013 کے انتخابی نتائج آتے ہی تحریکِ انصاف نے بھی دیگر جماعتوں کی طرح انھیں تحفظات کے ساتھ تسلیم کرلیا اور خیبر پختونخوا میں حکومت تشکیل دے ڈالی۔

چند ماہ بعد عمران خان نے ہلکے سروں میں دھاندلی کی تان چھیڑی اور پھر اس میں دیگر ساز بھی شامل ہوتے چلے گئے۔ ایک برس کے اندر یہ تان فل آرکسٹرا میں تبدیل ہوگئی۔

عمران خان نے ہر نئے دن کے ساتھ کیا عدلیہ ، کیا الیکشن کمیشن ، کیا وفاقی حکومت سب ہی پر عدم اعتماد کردیا اور پھر اصلی تے سچی جمہوریت کی تلاش میں لانگ مارچ کی اپیل کردی ۔

کسی نے خان صاحب کا کان میں کہا کہ انتخابات میں 35 پنکچر لگے ہیں خان صاحب نے کہا اچھا ؟ انھیں تو میں ناک رگڑوا دوں گا۔کسی نے کہا خان صاحب ہوائیں آپ کے حق میں ہیں لہذا دبی رکھ۔ بس اسلام آباد پہنچنے کی دیر ہے ۔اگر ایک ہفتہ بھی ٹک گئے تو اگلا وزیرِ اعظم عمران خان ۔


لہذا طاہر القادری جیسے الیکٹ ایبل کے ساتھ ساتھ خان صاحب نے بھی دارالحکومت فتح کرنے کا بگل بجا دیا۔ مزید آگ شیخ رشید جیسے الیکٹ ایبلز نے سینے میں بھر دی کہ عیدالضحی پر بکروں کی نہیں نواز حکومت کی قربانی ہونے والی ہے۔

140827111910_drama_dharna_624x351_getty.jpg
اسلام آباد میں شاہراہِ دستور پر پی ٹی آئی کا دھرنا چار ماہ تک جاری رہا​
اس دل خوش کن خبر کا خان صاحب نے یہ کرکٹانہ ترجمہ کیا کہ ایمپائر کی انگلی تین دن میں اٹھنے والی ہے۔ نیز یہ کہ اگر سب مجھے چھوڑ کے چلے گئے تب بھی میں اس وقت تک کنٹینر نہیں چھوڑوں گا جب تک دھاندلی سے پاک اسمبلی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اور گو نواز گو کا خواب شرمندہِ تعبیر نہیں ہوتا۔


نئے پاکستان میں نیا نظام لانے کے جوش میں گالم گلوچ سے بھر پور الٹی میٹموں کا کنٹینری اور سوشل میڈیائی طوفان برپا ہوگیا۔ جیو نیوز کی عمارت کو جمرات (مکہ میں وہ جگہ جہاں حاجی شیاطین پر سنگ باری کرتے ہیں ) کا متبادل سمجھ کر اس پر روز سنگ باری و گالی باری واجب سمجھ لی گئی۔ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں توڑ پھوڑ ہوئی۔ پارلیمنٹ اور وزیرِ اعظم ہاؤس کی ناکہ بندی ہوئی۔


سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی دفتر تک پہنچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑ گیا۔ کئی پولیس والوں اور افسروں کی پھینٹی لگی۔خیبر پختونخواہ حکومت کا سیکریٹیریٹ بھی عملاً کنٹینر پر منتقل ہوگیا۔ سول نافرمانی کا فرمان بھی جاری ہوا مگر غیر اعلانیہ طور پر واپس لے لیا گیا۔


نہ قربانی ہوئی نہ انگلی اٹھی ۔انگلی اٹھی بھی تو پندرہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک سکول پشاور کے قتلِ عام کے بعد۔ جب 126 دن کا دھرنا ملکی مفاد میں ختم ہوگیا اور طالبان سے صرف مذاکرات کا موقف بھی پاک فوج کو سلام سے بدل گیا۔


جس اسمبلی کو دھاندلی کی پیداوار بتایا گیا اسی میں ایک روز سب خاموشی سے جا کر بیٹھ گئے اور پھر غیر حاضری کے دس ماہ کی تنخواہیں بھی وصول کر لی گئیں۔


چار ماہ بعد بالاخر جوڈیشل کمیشن بنا بھی تو مذاکرات کے نتیجے میں بنا ۔آج تک یہ سوال جواب طلب ہے کہ جب یہی ہونا تھا تو پھر چار ماہ کے اسلام آبادی محاصرے سے کیا حاصل وصول ہوا، سوائے اس کہ کہ چینی صدر کا دورہ چند ماہ اور آگے بڑھ گیا اور بے یقینی کے سبب محض کچھ ارب روپے کا اور معاشی نقصان ہوگیا۔


141218135159_army_public_school__640x360_ap_nocredit.jpg
دسمبر 2014 کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد پی ٹی آئی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا​
جہاں تک کراچی اور ایم کیو ایم کے ساتھ گرمی سردی کا معاملہ ہے تو یہاں بھی تحریکِ انصاف مسلسل کنفیوژن میں مبتلا رہی۔

آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ کئی برس پہلے عمران خان ثبوتوں سے بھرے جو بریف کیس لے کر اسکاٹ لینڈ یارڈ گئے تھے وہ کیا ثبوت تھے اور ان کا کیا ہوا ؟

وہ تو عمران فاروق کا قتل نہ ہوتا تو ایم کیو ایم کی لندن قیادت گرداب میں نہ آتی۔ اس قتل نے منی لانڈرنگ کے معاملے کو بھی اجاگر کیا لیکن خان صاحب جو ثبوت لے کر گئے تھے ان سے اسکاٹ لینڈ یارڈ یا کوئی برطانوی عدالت استفادہ کرنے میں ناکام رہی اور نہ کبھی خان صاحب نے ان ثبوتوں کے بارے میں لب کھولے۔

بلکہ ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی کی حد تک تحریکِ انصاف نے نہ مخالفت نہ موافقت کی پالیسی اپنا کے رکھی۔ 2013 کے دھاندلی زندہ انتخابات کے باوجود تحریک انصاف کو کراچی میں اچھے خاصے ووٹ ملے اور یہ تاثر ابھرا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ایم کیو ایم کے بعد اگر کوئی جماعت ہے تو وہ تحریکِ انصاف ہے۔

تحریکِ انصاف کا موقف پھر یہ ہوا کہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں شفاف انتخابی عمل ہو تو کراچی سے یک جماعتی فاشزم ختم ہوسکتا ہے۔ چنانچہ حلقہ 246 کے ضمنی انتخاب اگرچہ انھی انتظامات کے ساتھ ہوئے پھر بھی تحریکِ انصاف بہت پیچھے رہی۔

150405133221_imran_khan_640x360_afp.jpg
دھاندلی سے متعلق عدالتی کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی تحریکِ انصاف نے 35 پنچروں کی اس تھیوری سے لاتعلقی اختیار کرلی​
کراچی میں تحریکِ انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد حسین کے قتل کے مقدمے میں تحریکِ انصاف کی قیادت پچھلے ڈھائی برس سے کتنی مستعدی سے دلچسپی لے رہی ہے ؟ اگر کسی کو جانکاری ہو تو اس فقیر کو بھی بتائے۔


دھاندلی سے متعلق عدالتی کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی تحریکِ انصاف نے 35 پنچروں کی اس تھیوری سے لاتعلقی اختیار کرلی جس کی بنیاد پر دھاندلی زدہ انتخابی عمل کی عمارت کھڑی کی گئی تھی۔ مگر آج تک نہ نیٹو کنٹینر روکنے کی تحریک کی ناکامی پر معذرت ہوئی۔ نہ اسلام آباد دھرنے کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی پر معذرت ہوئی، نہ سول نافرمانی کی کال پر معذرت ہوئی، نہ پی ٹی وی پر حملے کی معذرت ہوئی، نہ 35 پنکچر تھیوری واپس لیتے ہوئے پارٹی کی مرکزی قیادت کی
جانب سے کوئی رسمی معذرت ہوئی بلکہ سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے فرمایا کہ معذرت کس بات کی؟


ہاں جب 31 اکتوبر 2011 کو لاہور کا اقبال پارک بھر گیا تھا تو واقعی لگتا تھا کہ بالاخر ملک کو وہ جاندار ایمان دار جوشیلی قیادت مل گئی ہے جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا لیکن اس کے بعد سے تحریکِ انصاف جس طرح گول پوسٹ کسی ایک جگہ لگانے کے بجائے کندھوں پر لیے گھوم رہی ہے ۔اسے جوش تو کہا جاسکتا ہے ہوش نہیں ۔


لگ یوں رہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی قیادت نظام کی تبدیلی کے لیے غور و فکر سے تیار کردہ کوئی دورس بنیادی حکمت ِ عملی اپنانے کے بجائے آن جاب ٹریننگ کی قائل ہو گئی ہے اور ہر مسئلے کو وہ جتنی سنجیدگی اور جوش سے اٹھاتی ہے ، اتنی ہی غیر سنجیدگی و بے دلی سے اسے راستے میں چھوڑ کے پھر کوئی نیا مسئلہ اٹھا لیتی ہے۔


بالکل میرے سب سے چھوٹے بیٹے کی طرح جو ہر نئے کھلونے کی ضد میں پچھاڑیں کھاتا ہوا اسے زندگی و موت کا مسئلہ بنا لیتا ہے اور جب وہ کھلونا مل جاتا ہے تو دو ہی دن میں دل بھر جاتا ہے اور پھر وہ ایک اور کھلونے کے لیے اسی طرح پچھاڑیں کھانے لگتا ہے۔


مجھے نہیں معلوم کہ کوئی سیاسی پارٹی یا اس کی قیادت ایسی کیفیت سے ہر بار گزرے تو اسے کیا کہا جائے۔ مگر اس طرزِ عمل سے اپنا ، پرستاروں کا اور قوم کا وقت بہت ضائع ہوتا ہے اور توانائی بھی۔۔۔۔۔


اب جبکہ انتخابی کمیشن کی رپورٹ بھی شائع ہو چکی تو اب کیا کرنا ہے۔کسی اور کھلونے کی تلاش یا انتخابی اصلاحات پر پوری توجہ ؟

اور مسلم لیگ ن کو اگلے ڈھائی برس کیا کرنا ہے؟ تحریکِ انصاف پر صرف جگتیں لگانی ہیں یا اس سے آگے بھی کچھ اور ؟

مگر یہ داد تو بہرحال بنتی ہے کہ رفتہ رفتہ منہ سے جھاگ نکلوا کر بات منوانے کے بجائے پاکستانی سیاست کچھوے کی رفتار سے ہی سہی پر ثالثی اور بات چیت کے اصول کی بالغ دنیا میں داخل ہو رہی ہے۔

بی بی سی اردو
 

adil786

Minister (2k+ posts)
ویل ڈن خان ،
کوشش کرنا تیرا کام تھا کامیابی الله نے دینی تھی
کچھ بھائی لوگ اور میڈیا کے دلال خان سے الله کا کام بھی لینا چاہتے ہیں
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
تحریک انصاف کی تمام کامیابیوں اور تحریک کی بدولت پاکستان میں سیاست معیشت اور نظام میں واضح دیکھی جانے والی مثبت تبدیلیوں..حتی کے حکومت کرنے کے طریقه کار تک میں تبدیلیوں کو نظر انداز کر کے...ایک ہی کالم میں مختلف ناکامیوں کو یکجاہ کردینا اور یہ تاثر دینا کہ پی ٹی ای سے کوئی خیر واقعہ نہیں ہوئی...آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے

یہ اسی طرح ہے کہ اکثر میاں بیوی کے جھگڑوں میں جب بات بہت آگے بڑھ جاتی ہے اور ثالثی کود پڑتے ہیں اور بیوی یا شوہر کو اپنا موقف دینے کی دعوت دی جاتی ہے...تو ہر فریق اپنی ١٠ یا ٢٠ سالہ زندگی کے تمام منفی اور ناپسندیدہ واقعات کو ایک سانس میں اس طرح بیان کرتا ہے جیسے ساری زندگی صرف جھگڑے ہی ہووے ہیں اور بندہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ اتنی بری باتوں کی موجودگی میں ١٠ یا ٢٠ سال ایک ساتھ گزر کیسے گیے؟؟
 

Hussain1967

Chief Minister (5k+ posts)
Wusatullah Khan is another Army hater. If you do not remember, let me remind you that after Sabeen Mehmood's murder in Karachi, he wrote a column on the same BBC Urdu. The title of the column was ' Lay ab goli kha'. But when Sabeen Mehmood's murderers were arrested after two months and they didn't have anything to do with Army, this same Wusatullah Khan didn't utter a single word, not even an apology. He is such a shameful person.

The like that I gave him above was by mistake. I take it back.
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
جوڈیشل کمیشن کی اس رپورٹ کے بعد کم سے کم یہ بات تو غلط ثابت ہوگئیں

عمران خان کہتا تھا کہ یہ جج ہمارے حق میں فیصلہ دیگا - جاوید ہاشمی
عمران خان کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے - مخالفین
عمران خان فوج کے اشارے پر سب کچھ کر رہا ہے - مخالفین
لندن پلان - مخالفین

وہ تمام لوگ جو اکثر کہتے تھے کہ عمران خان کا موقف درست ہے مگر طریقه درست نہیں
خاص طور پر طلعت حسین جیسے لوگ
آج وہ کہتے ہیں کہ عمران خان قوم سے معافی مانگے
یعنی صحیح طریقہ اختیار کرنے کے بعد معافی مانگے
سبحان الله

کیا یہ ان اینکرز کی منافقت کی دلیل نہیں

انکی یہ بات پہلے بھی نفرت کی بنیاد پر تھی اور اب بھی نفرت ہی ہے
 

xyz#1

Councller (250+ posts)
ویل ڈن خان ،
کوشش کرنا تیرا کام تھا کامیابی الله نے دینی تھی
کچھ بھائی لوگ اور میڈیا کے دلال خان سے الله کا کام بھی لینا چاہتے ہیں

بھائی جان یہ اللہ درمیان میں کہاں سے آ گیا۔
اللہ کیوں مدد کرے گا عمران کی؟؟
کیا وہ اسلامی نظام یا اللہ کی شریعت کے لیئے کام کر رہا ہے؟
 

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
JC today delivered a fatal blow not to PTI but to the future of Pakistan! Forget about the electoral reforms if anyone was thinking about them...because the existing system is working just fine (according to the JC)
 
Last edited:

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی جان یہ اللہ درمیان میں کہاں سے آ گیا۔
اللہ کیوں مدد کرے گا عمران کی؟؟
کیا وہ اسلامی نظام یا اللہ کی شریعت کے لیئے کام کر رہا ہے؟

Islami Nizam ya Allah ki Shariyat kay liay kon kaam ker raha hay waisay??? (omg)
 

rahat

Senator (1k+ posts)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات کے دوران اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپوائی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے صفائیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اضافی چھاپے گئے بیلٹ پیپرز کی تعداد میں ایک بار پھر رد و بدل کر دیا گیا ہے۔تازہ ترین بیان میں الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مئی 2013 میں ہونے والے انتخابات کیلئے ایک کروڑ 17 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے۔ اس سے قبل 19 اگست کو الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا تھا کہ چھاپے گئے اضافی بیلٹ پیپرز کی تعدادمحض 8 لاکھ تھی تا ہم 29 نومبر کو تحریک انصاف کے الزمات کے بعد یہ تعداد بڑھا کر 76 لاکھ اور پھر یکم دسمبر کو جاری کئے جانے والے اعدادوشمار میں یہی تعداد 93 لاکھ ہو گئی اور اب تازہ رپورٹ میں انہی بیلٹ پیپروں کی ایک نئی تعداد پیش کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیار کی گئی تازہ ترین رپورٹ حتمی ہے جس کے مطابق عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدا د8کروڑ 62 لاکھ تھی جن کیلئے 17 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے۔ اس میں اضافی ایک کروڑ 17 لاکھ بیلٹ پیپرز بھی شامل تھے۔ یہ رپورٹ کل ہونے والے اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو پیش کی جائے گی

The above is enough to prove why form 15 were missing in majority of the constituencies and PML (N) got 8 millions more votes then 2008 election.
The inquiry commission and judiciary manipulate the whole drama.
If a though investigation is conducted then all the character involved in rigging can be exposed. But since all the returning officers were from Judiciary and they were involved in this massive rigging so the commission ignored form 15, which is the basic document of election results
 

protek

MPA (400+ posts)
ویل ڈن خان ،
کوشش کرنا تیرا کام تھا کامیابی الله نے دینی تھی
کچھ بھائی لوگ اور میڈیا کے دلال خان سے الله کا کام بھی لینا چاہتے ہیں
media pimps and some forum pimps of mariam nawaz also. Pimpms are happy and making threads
 

halwapuri

Councller (250+ posts)
Judicial commission report is IK's Victory

There is a saying that jhootay ko Ghar tak choro and that is what IK has achieved with respect to Chief Justice and the judiciary as a whole.

they have been badly exposed by IK

not a single person in Pakistan now thinks that the judiciary is impartial.

I only see very good things ahead for IK because this judiciary will be the target of great verbal abuse on TV and on streets. This may even turn into some movement.

The sit in was a supreme success. Pti as a party has now become the most popular party with maximum coverage on TV. It is also growing rapidly. The sit in wiped out PPP in Punjab so next election will be between pmln and pti and it is almost guaranteed that pti will win Punjab next

i bet that if you ask IK if he would do all this again even he knows the result of judicial commission in advance, he will do it all again

only fools and ignorant are saying that IK lost.. IK actually won
 

xyz#1

Councller (250+ posts)
Islami Nizam ya Allah ki Shariyat kay liay kon kaam ker raha hay waisay??? (omg)

بھائی کام تو کوئی بھی نہیں کر رہا اللہ کے لیئے، میں نےبھی یہ نہیں کہا کہ کوئی کر رہا ہے۔
میں نے تو اس شخص سے یہ پوچھا ہے جو کہہ رہا ہے کہ اللہ عمران کی مدد کرئے گا۔
کیوں بھئی اللہ کیوں مدد کرئے گا عمران خان کی؟؟؟ سوال یہ ہے۔
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
عمران کو خدا اور رسول تو آپ لوگوں ہی نے سمجھ رکھا تھا- آپ ہی لوگ اس کے بارے میں یہ تصور رکھتے تھے کہ وہ ہر غلطی سے پاک معصوم انسان ہے- اور جو گناہگار بھی اسک ہم رکابی اختیار کرتا ہے یعنی پی ٹی آئ میں شامل ہوتا ہے وہ ہر گناہ سے یکثر پاک ہو جاتا ہے جیسے ابھی ابھی اسلام قبول کیا ہو- آپ لوگ ہی یہ تصور رکھتے تھے کہ بادل اسکے کہنے سے برستے ہیں، ہوائیں اسکی مرضی سے چلتی ہیں اور حکومتیں اسکی جنبش ابرو سے تبدیل ہوجاتی ہیں- آپ ہی لوگوں نے اسےبھگوان اور اوتار کا درجہ دے رکھا تھا



ویل ڈن خان ،
کوشش کرنا تیرا کام تھا کامیابی الله نے دینی تھی
کچھ بھائی لوگ اور میڈیا کے دلال خان سے الله کا کام بھی لینا چاہتے ہیں
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)

بھائی کام تو کوئی بھی نہیں کر رہا اللہ کے لیئے، میں نےبھی یہ نہیں کہا کہ کوئی کر رہا ہے۔
میں نے تو اس شخص سے یہ پوچھا ہے جو کہہ رہا ہے کہ اللہ عمران کی مدد کرئے گا۔
کیوں بھئی اللہ کیوں مدد کرئے گا عمران خان کی؟؟؟ سوال یہ ہے۔

Yaar, sawal to yeh bhi banta hay kay Allah Imran Khan ke madad kion naheen karay gha??? :)
 

Nice2MU

President (40k+ posts)

بھائی جان یہ اللہ درمیان میں کہاں سے آ گیا۔
اللہ کیوں مدد کرے گا عمران کی؟؟
کیا وہ اسلامی نظام یا اللہ کی شریعت کے لیئے کام کر رہا ہے؟


ویسے میں آجکل زیادہ کمنٹس تو نہیں کرتا لیکن آپکے ان شاندار کمنٹس نے مجبور کر دیا۔

او عقلمند جب کوئی نوکری کی تلاش میں اللہ سے مدد طلب کرتا ہے کیا وہ شریعت کے لیے کام کرتا ہے؟

جب کوئی اللہ اولاد کا کا طلب گار ہوتا ہے تو کیا وہ شریعت کے لیے کام کرتا ہے؟

جب کوئی اللہ سے حلال رزق مانگتا ہے تو کیا وہ شریعت کے لیے کام کرتا ہے؟

اور ایسی ہی بہت سے دُنیاوی کام جو کوئی اللہ سے مانگتا ہے تو کیا وہ شریعت کے لیے کام کرتا ہے؟


اگر کسی چیز کی سمجھ نہ ہو تو کمنٹس کرنے سے کسی سے پوچھ ہی لیا کرلو ایوی فضول میں چولیں تو نہ مارا کرو۔ اللہ انسان کے دُنیاوی اور آخروی کام کرتا ہے اور یہ باقیوں پٹواریوں کو دیکھوں جنہوں سے اس پوسٹ کو لائیک بھی کیا ہے وہ بھی عقل سے پیدل ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
Imran try to much but problem in this country need to be change Allah Karim

عمران کوشش کرتا ہے لیکن غلط سمت میں۔ عمران اپنے اردگرد ساتھیوں پہ آنکھیں بند کرکے اعتماد کرتا ہے۔

مجھے نہیں معلوم کہ حفیظ پیرزادہ نے کوئی مشہور کیس بھی تک جیتا ہے؟

پیرزادہ نے جیسے کیس تیار کیا اور کمیشن کے سامنے پیش کرنے لگا اسی وقت ہی بہت سے لوگوں کا ماتھا ٹنکا کہ نہ آراوز کو بلایا، نہ ججز کو، نہ چودہری افتخار وغیرہ کو۔ مطلب پیرزادہ نے شروع سے ہی اپنے پیٹی بھائیوں کو کیس سے ایک طرف باہر نکال لیا۔ یہ چند آراوز بھی ق-لیگ کی طرف سے بلائے گئے تھے۔ پیرزادہ نے صرف بیوروکریسی کے افسروں کو بلایا نہ ججز کو بلایا اور نہ کسی سیاستدان کو، نہ فخرو بھائی کو، نہ نگران وزیر اعظم کو۔ اور اسے معلوم تھا کہ اس نے کیا گل کھلایا ہے اسلیے آجکل لندن میں چھپ کے بیٹھا ہے۔

عمران کو شائد کوئی تھوڑے دنوں بعد یہ اشعار گھنگناتے ہوئے سُنے۔

دیکھا جو کھا کے تیر کمین گاہ کیطرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی۔


ہمیں اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہا دم تھا
میری کشتی تھی ڈوبی وہاں جہاں پانی کم تھا۔

پی ٹی آئی کا کیس بہت مضبوط تھا لیکن پیزادہ اور جہانگیر ترین جیسے ساتھیوں کیوجہ سے آج عمران کو یہ دن دیکھنا پڑ گئے۔ عمران کا یہ دوستی یاری چھوڑ کے خود احتسابی کرنی ہوگی ورنہ آئیندہ بھی وہ اپنا اور اپنے سپورٹرز کا وقت اور پیسہ اسی طرح ضائع کرتا رہیگا۔ یاد رہے دھرنوں پہ خرچوں کے علاوہ پیرزادہ نے 70 لاکھ فیس لی تھی۔

پیرزادہ سے تو اچھا تھا کہ بابر اعوان سے یہ کیس کراتے کیونکہ وہ ن-لیگ اور چودہری افتخارکیخلاف مخالفت بھی رکھتے ہیں تو وہ اس کیس پہ بہت محنت بھی کرتے۔ لیکن عمران ہر دفعہ نہر میں چھلانگ لگانے کے بعد کہتا ہے کہ مجھے یہ دھکا کس نے دیا؟

مجھے معلوم ہے کہ میری یہ باتیں پی ٹی آئی کے کچھ جذباتی دوستوں کو بُری لگی گی لیکن حقیقت اس سے بھی بہت تلخ ہے۔ میں نے تو ہاتھ اب بھی بہت ہولہ رکھا ہے۔