روٹی کی قیمت 15 روپے سےمزید بڑھائی جائے، نان بائیوں کا مطالبہ

2lahorrotiqeemat.jpg

لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا،نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔


نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے،اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، جمعرات یا جمعہ کو ہرصورت قیمت بڑھا دیں گے۔

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان عروج پر ہے، رمضان کی آمد سے قبل ہی شہریوں کے لئے گزارا مشکل ہوگیا ہے۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
PETROL KE QEMAT KUM KERNAY K LE A ROTI KE QEMAT BARHANA ZAROORI THA !!! PALRA BARABUR!! MARYAM NOSERBAAZ !!!