روندی

سائنسدان

Senator (1k+ posts)
ججوں نے روندی ماردی ۔
۔
لتے ہوئے کرتے ہیں جب وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوجاتے ہیں اور روندی مارنا شروع کردیتے ہیں کہ یہ ٹرائی بال ہے۔ معزز جج صاحبان کا خیال تھا کہ تحریک انصاف کچھ ثابت نہیں کرپائے گی اور ہم نوازشریف کو کلین چٹ دیدیں گے لیکن تحریک انصاف نے جب کیس ثابت کردیا۔ نوازشریف کے جھوٹ، مریم نواز کو وزیراعظم کے زیرکفالت، فلیٹس کی 2006 سے پہلے خریداری، دوبئی فیکٹری خسارے میں، قطری شہزادے کا جعلی خط اور مریم نواز کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ثابت کردی ۔ جب وزیراعظم کا وکیل نوازشریف کو بے گناہ ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا، اسے جھوٹا ثابت کردیا تو ججوں کو جوڈیشل کمیشن کا خیال آگیا اور تحریک انصاف کو ٹریپ کرنیکی کوشش کی

لیکن تحریک انصاف ٹریپ نہ ہوئی اور کمیشن سے انکار کردیا تو ججوں نے کہا کہ اب جنوری میں نیا بنچ بناے گا ، نئے سرے سے سماعت ہوگی یعنی جو تحریک انصاف نے ثابت کیا وہ سب ختم۔ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے اور جب یہ معلوم ہوگیا کہ اب نوازشریف کو نااہل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں وہ ساری عدالتی کاروائی ختم اور نئے سرے سے شروع۔۔۔۔ یعنی سپریم کورٹ کی 8 سماعتیں ایک ٹرائی بال تھی؟

ایسی ہی ججوں نے روندی دھاندلی کمیشن میں بھی ماری تھی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ ووٹوں کی تصدیق نہیں ہورہی، فارم 14، 15 غائب ہیں، بیلٹ پیپرز ایکسٹرا چھپوائے گئے ہیں، ریٹرننگ افسر شفاف الیکشن میں ناکام ہوئے ہیں ۔ اگرچہ الیکشن غیرشفاف ہیں لیکن کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔اس وقت چیف جسٹس یہ فیصلہ سناکر چلا گیا تھا لیکن خواجہ سعد رفیق، صدیق بلوچ، ایاز صادق کے حلقوں سے دھاندلی ثابت ہوگئی لیکن جیسے ہی خواجہ آصف کا کیس سپریم کورٹ گیا تو ججوں نے دوبارہ روندی مار کر خواجہ آصف کا الیکشن شفاف قراردیدیا۔


اگر یہی بنچ نوازشریف کو کلین چٹ دیدیتا تو عمران خان کو بہت بڑا دھچکا پہنچتا لیکن اب چاہے نوازشریف کے حق میں فیصلے دے یا خلاف ، عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے والا ، نوازشریف کے حق میں فیصلہ نوازشریف کی دولت ضرور بچ جائے گی لیکن نوازشریف سیاسی ، اخلاقی طور پر تباہ ہوجائے گا ۔۔۔ بقول فیاض الحسن چوہان اب نون بھی بے نقاب ہوگئی اور قانون بھی بے نقاب ہوگیا


 

Noon_Turn

Banned
15400467_10206564729832021_7769485615849462712_n.jpg
images.png
 

Faisal Mian

Minister (2k+ posts)
Yani Surgeon operation adhoora chor kar chutti par chala gya... Vaah kya bat hy CJ sb... balkah aap ko sb kehna toheen hy... aap Justice ke tareekhi books main aik dhabby ky tor par yaad kiay jaty rahien gy...
 

Lighthouse

MPA (400+ posts)
نون لیگ کےخلاف کیس میں ایسا کیوں ہوتا ہے؟افتخار چوہدری: دھاندلی پٹیشن نہیں سن سکتے. ہمارےپاس وقت نہیں پانامہ کیس جج : ہمارےپاس وقت نہیں ہے
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
نون تو ازلوں سے بے نقاب تھی لیکن اس کیس میں جس طرح عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیری ہیں اس پر اسکی تعریف نہ کرنا بہت بڑی نا انصافی ہو گی

بیس سال کی سیاسی جدو جہد میں عمران خان نے ایک ایک کر کے تمام سیاسی گدھوں اور اداروں کا ایکس رے کر دیا ہے

اب عوام جانے اور اسکا کام

عمران نے پہلے بھی عوام کے لئے بہت کوشش کی اور شاید آئندہ بھی کرے گا لیکن اگر عوام نے اپنی حالت اب بھی نہ بدلنا چاہی تو کم از کم یہ نہیں کہہ سکے گی ہمیں کسی نے گائیڈ نہیں کیا تھا
 

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
"اس کیس میں ججز کا رویہ کچھ ایسے ہے کہ "او ہو!! یہ تو نواز شریف کا جھوٹ پکڑا گیا ہے. چلو دوبارہ کیس شروع کرتے ہیں جب تک وہ بیگناہ ثابت نہ ہو جاۓ
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
نواز شریف کو سزا دلوانا تو کرپشن کے خلاف تحریک کا صرف پہلا چیپٹر ہے ورنہ تو یہ سفر بہت لمبا ہے دوست ۔ یہاں تو سینکڑوں ٹولے ہیں شریفوں کی طرح کے۔ سندھ کو پچھلے تیس سال سے لوٹا جا رہا ہے ۔ بیسیوں ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن ہیں۔اس دھرتی نے واپڈا کلرکوں کو کھرب پتی بنتے دیکھا ہے اور سینما مالکان کو پاکستان کا امیر ترین بھی ۔ یہاں پر بہت سے منشا اور ملک ریاض بھی ہیں اور کوئی دو سو حرام کی شوگر ملیں بھی ہیں ۔بیوروکریٹس کی ایک فوج ہے جو ۸۰ ہزار کی ماہانہ امدن سے ۲۰ لاکھ ماہانہ خرچ کرتے ہیں اور، پچاس پچاس کروڑ کے گھروں میں رہتے ہیں اور نوکروں کی گنتی کے لئے کیلکولیٹر استعمال کرتے ہیں۔ یہ سب کئی سو ارب ڈالر سوئزرلینڈ اور دبئی میں جمع رکھتے ہیں جب کہ قوم کی بیٹی ہسپتالوں کی سیڑھیوں پر بچے جن رہی ہیں اور کسان کا بیٹا درخت کی چھاوں میں الف بے کا رٹا لگا رہے ہیں۔ ملکی بجٹ کا ۴۰ فیصد ہمارے رکھوالے لے رہے ہیں لیکن اس کا کوئی اڈٹ نہیں ہونے دیتے ۔ اختر عبدالرحمان ، اشرف قاضی، اور کیانی کے بھائیوں کے اربوں روپئے کے گھپلے زبان زد عام ہیں اور ہر ریٹائر ہونے والا جنرل ۵۰ ایکڑ زمین اور دو چار شہری پلاٹ تو ویسے ہی اللہ ہی دین سمجھ کر ہڑپ کر جاتا ہے ۔
ایسے میں کیا امید رکھیں ہم ججوں سے یا ایف بی ار، نیب یا ایف ائی اے سے؟ کیا یہ مافیا کبھی شکنجے میں ا سکتا ہے ؟
عوام ان سے خوش ہے ۔ لوگ نواز شریف زرداری کو ووٹ اور ملک ریاض کو دعائیں دیتے ہیں اور حق کی بات کرنے والوں کو گالیاں۔
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
تحریک انصاف جان لے کے اگلے بنچ کی سماعت کے دوران پرانے ثبوتوں کو سامنے لانا عدالت کی توہین قرار دے کر تحریک انصاف پے پابندی لگائی جا سکتی ہے. آخر کو محترم طلال چوہدری نے عمران کو نشان عبرت بنانے کا حوالہ دیا تھا
 

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
اتنے عرصے سے جج صاحبان نورے کی قلابازیوں کی کہانی سنتے رہے اور جب یہ واضح ہو گیا کہ نورا صاحب پھنس گیئے ہیں تو فرماتے ہیں چلو دوبارہ سے سنایئو۔
 

dingdong

Banned
Yani Surgeon operation adhoora chor kar chutti par chala gya... Vaah kya bat hy CJ sb... balkah aap ko sb kehna toheen hy... aap Justice ke tareekhi books main aik dhabby ky tor par yaad kiay jaty rahien gy...
Sir jee surgeon inki trah bharva aur ghair halali nahi hota yeh to shahi judge hain shahi gahkon ki aulad apnay khaas mohallay walay
 

rising_pakistan

Minister (2k+ posts)


[FONT=&quot]عدالت کے فیصلے کہ بعد کہ اب جنوری میں نیا بینچ بنے گا اور نئے سرے سے سماعت کرے گا، لیکن پھر یاد آیا چند دن پہلے حکومت ہی نے رپوٹ جاری کی کہ ملک میں چلنے والے ‘‘صرف پچاس‘‘ بناسپتی گھی کے کارخانے مضرِ صحت گھی تیار کررہے ہیں۔ یاد آیا کہ چند دن پہلے ملتان سے جعلی خون کی بوتلیں برآمد ہوئیں، ملک میں بکنے والا اسی فیصد دودھ دودھ نہیں بلکہ مختلف کیمیکلز کا مرکب ہے، ہم رشوت کو چائے پانی کہتے ہیں، مردار گدھوں اور کتوں کا گوشت کئی ہوٹلوں اور قصابوں سے پکڑا گیا ہے، سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں، ڈاکٹرز اب گردے نکال کر بیچ دیتے ہیں، ماؤں نے نارمل طریقے سے بچے جننے چھوڑ دیئے ہیں کیونکہ ڈاکٹرز کے پیٹ نہیں بھرتے، شہد کے نام پر چینی، شکر اور گُڑ کا شیرہ ملتا ہے، دو دن پہلے سنتالیس لوگ طیارہ حادثے میں قتل کردیئے گئے اور ایم ڈی پی آئی اے فرمارہے ہیں کہ امید تھی کہ طیارہ ایک انجن سے لینڈ کرلے گا، بلوچستان میں جانور اور انسان ایک ہی گھاٹ سے پانی پیتے ہیں (میلوں سفر کے بعد اگر کوئی گھاٹ مل جائے) اور اسی بلوچستان کے ایک بائیس گریڈ کے افسر کے گھر سے ایک ارب روپے کے قریب کیش برآمد ہوا اور اس افسر کے صرف ڈیفنس کراچی میں اب تک آٹھ بنگلے دریافت ہوچکے ہیں، عوام کو علاج کے لیے ہسپتالوں سے دو دو سال بعد کا ٹائم ملتا ہے اور حکمرانِ وقت دنیا کے بہترین ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے علاج کروانے ملک سے باہر جاتا ہے، پیچھے سے یہی عوام اس کی صحتیابی کی دعائیں کرتے ہیں اور اس کی ملک واپسی پر تیس کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔
اس ملک میں بھتہ ناملنے پر انسانوں نے ہی تین سو انسانوں کو زندہ جلادیا لیکن لوگ اب بھی اس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، اس ملک کے تین بار وزیرِ اعظم بننے والے شخص کی پارلیمنٹ میں اللہ کے ننانوے ناموں کے نیچے کھڑے ہوکر کی گئی تقریر کو ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سیاسی بیان کہہ دیا گیا، اس ملک کے سب سے بڑے صوبے کا تیسری مرتبہ کا وزیرِ اعلٰی انتخابات سے پہلے بڑے بڑے وعدے کرتا ہے اور انتخابات کے بعد اسے جوشِ خطابت قرار دے دیا جاتا ہے، ہمارے ملک میں جان بچانے والی ادویات بھی جعلی بنتی ہیں، ٹھیکیدار تعمیرات میں ناقص میٹریل استعمال کرتے ہیں اور زلزلوں سے مرنے والے لوگوں کو اللہ پر ڈال دیا جاتا ہے، اس ملک کے سب سے بڑے صوبے کا ساٹھ فیصد بجٹ صرف ایک شہر پر لگا دیا جاتا ہے اور باقی سات کروڑ لوگ اپنے حقوق کے لیے چُوں تک نہیں کرتے، وہ اپنے علاقے سے ہزار کلومیٹر دور صوبائی دارلحکومت میں کسی سڑک کے بننے پر بگلیں بجارہے ہوتے ہیں جبکہ ان کے اپنے شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہے ہوتے ہیں، پچھلے سال خبر آئی تھی کہ قائدِاعظم کے مزار کی دیکھ بھال پر موجود عملہ مزار کے نیچے موجود کمروں کو ''جوڑوں'' کو کرائے پردیتا ہے، بچوں سے جنسی زیادتی کے ہوشربا اور ہولناک سکینڈلز سامنے آتے ہیں، قبروں سے مُردوں تک کو نکال کر ہوس مٹائی جاتی ہے،
کہا جاتا ہے کہ تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور آدھی سے زیادہ آبادی کم خوراکی کی وجہ سے اپنی گروتھ بھی پوری نہیں کرپاتی۔ اس ملک میں آئے روز بے گناہ عمر قید سے زیادہ قید کاٹ کر پھانسی چڑھ جاتے ہیں اور ہماری عدالتیں بعد میں فیصلہ کرتی ہیں کہ وہ شخص تو بے گناہ تھا، دنیا بھر میں رواج ہے کہ کوئی مجرم عدالت جاتے یا آتے وقت احساسِ ندامت سے اپنا چہرہ چھپاتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں بڑے بڑے سے بڑے مجرم حتٰی کے قاتل بھی عدالتوں کے باہر وکٹری سائن بناتے نظر آتے ہیں۔ اس ملک میں آپ اپنا جائز سے جائز کام بھی خوار ہوئے اور رشوت دیئے بغیر نہیں کرواسکتے، لوگ اپنی محافظ پولیس سے دامن بچا کر دور دور سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں، جو عدالتیں کسی ملک کا وقار ہوتی ہیں اور اس کے عوام کا آسرا ہوتی ہیں تو ان کے بارے میں مساجد میں دعائیں کی جاتی ہیں کہ اللہ ہمیں کورٹ کچہری سے بچائے، اور پھر ہماری قوم فرقہ واریت میں اس حد تک پیوست ہوچکی ہے کہ ہمارے شہید اور ہیروز بھی الگ الگ ہیں۔ اور بھی بے شمار چیزیں ہیں اس سب میں ایڈ کرنے کے لیے لیکن اتنا لمبا پڑھے گا کون۔۔
اس لیے بس اتنا ہی کہوں گا کہ ہم خواہش تو اچھے کی کرتے ہیں لیکن بحیثیت قوم ہم اسی قابل ہیں جو ہمارے ساتھ ہورہا

[/FONT]
 

Back
Top