سال بھر سے روس اور ناٹو کی یوکرین میں جاری جنگ کا غلغلہ ہے ، کبھی سپر سانک ہتھیار کی بات ہوتی ہے کبھی تیز رفتار ٹینک اور فورتھ جنریشن جہاز کی ۔۔۔۔ کبھی انکی ٹرینگ اور استعداد کی بات ہوتی ہے کبھی انکے مورال کی ، ایک بحث جاری ہے ، کاش انکے بے خبر اور نادان جنرل ہمارے سجروں سے ہی کچھ پیشہ ورانہ استعداد اور ہتھیار حاصل کر لیتے
درجنوں نہیں سینکڑوں نوجوان صحافیوں ، سیاسی کارکنوں کی گواہی کے شواہد حاصل ہیں جو بلا شک اور بلا مبالغہ ہیں ، عورتوں اور بوڑھوں نے بتایا ہے کہ اصل جنگ کیسے لڑی جاتی ہے ، کچھ چھپا ہے تو وہ جو عوام کو بتاتے ہوئے شرم آتی ہے اور لکھتے ہوئے جی متلاتا ہے
مرے سجرے گھروں میں گھس کر ڈراتے دھمکاتے ہیں سب جانتے ہیں ، خیر عمومی خوف پھیلانا تو ہر مسلط جنگ کا حصہ ہے مگر مرے سجرے بلا تفریق گھر گھس کر یا اغوا کر کے یا نہتوں کو گرفتار کر کے انکے بچوں ، عورتوں بیٹیوں کا ذکر کر تے ہیں ، انکے رشتہداروں کی بات کرتے ہیں ، انکے کاروبار اور معاش کو برباد کر نے کا ہتھیار چلاتے ہیں ، انکے خاندان کے نوکری پیشہ افراد کو گنواتے ہیں ، انکے دوست یاروں کے کردار کو بتاتے ہیں ، انکے یہ بہ ہدف ہتھیار چلاتے ہی نہتے مخالفین ڈھیر ہو جاتے ہیں کہ سب جانتے ہیں سجیلوں کے ہاتھ لمبے اور وسائل لا محدود ہیں ، قاضی سہولتکار اور کارندے ہیں
مرے سجرے سال بھر وڈیوز اور کردار کشی کے میزائیلوں کا مقتدر بھر استعمال کرتے رہے مگر سجرے اب جو نئے ہتھار میدان میں لائے ہیں وہ انکی ابتک کی بہترین جنگی حکمت عملی ہے۔۔ میڈیا سمیت سبھی اسکی کامیابی کا دعوا کرتے ہیں
اس تحریر کا مقصد سجروںں کی بہتریں پیشہ ورانہ کارکردگی کو ذکر ہر گز نہیں بلکہ فقط روس اور ناٹو کے سالاروں کو ایک صائب مشورہ دینا ہےدرجنوں نہیں سینکڑوں نوجوان صحافیوں ، سیاسی کارکنوں کی گواہی کے شواہد حاصل ہیں جو بلا شک اور بلا مبالغہ ہیں ، عورتوں اور بوڑھوں نے بتایا ہے کہ اصل جنگ کیسے لڑی جاتی ہے ، کچھ چھپا ہے تو وہ جو عوام کو بتاتے ہوئے شرم آتی ہے اور لکھتے ہوئے جی متلاتا ہے
مرے سجرے گھروں میں گھس کر ڈراتے دھمکاتے ہیں سب جانتے ہیں ، خیر عمومی خوف پھیلانا تو ہر مسلط جنگ کا حصہ ہے مگر مرے سجرے بلا تفریق گھر گھس کر یا اغوا کر کے یا نہتوں کو گرفتار کر کے انکے بچوں ، عورتوں بیٹیوں کا ذکر کر تے ہیں ، انکے رشتہداروں کی بات کرتے ہیں ، انکے کاروبار اور معاش کو برباد کر نے کا ہتھیار چلاتے ہیں ، انکے خاندان کے نوکری پیشہ افراد کو گنواتے ہیں ، انکے دوست یاروں کے کردار کو بتاتے ہیں ، انکے یہ بہ ہدف ہتھیار چلاتے ہی نہتے مخالفین ڈھیر ہو جاتے ہیں کہ سب جانتے ہیں سجیلوں کے ہاتھ لمبے اور وسائل لا محدود ہیں ، قاضی سہولتکار اور کارندے ہیں
مرے سجرے سال بھر وڈیوز اور کردار کشی کے میزائیلوں کا مقتدر بھر استعمال کرتے رہے مگر سجرے اب جو نئے ہتھار میدان میں لائے ہیں وہ انکی ابتک کی بہترین جنگی حکمت عملی ہے۔۔ میڈیا سمیت سبھی اسکی کامیابی کا دعوا کرتے ہیں
روس اور ناتو کے جنرل اپنے فرسودہ اور ناکارہ ہتھیاروں سے لڑ رہے ہیں ، وہ ادھر بھی نظر کریں کچھ جنگی حکمت عملی ہمارے سے سیکھیں اور اپنے سپاہیوں کی چھ ماہ کی ٹریننگ میری اکیڈمی سے کروائیں
جو ہتھیار ہمارے سجیلوں نے استعمال کئے ہیں ، انہیں روس ہو یا ناتو کے جنرل استعمال کر کے نا صرف یوکرین کے وسائل پر مکمل قابض ہو سکتے ہیں ، بلکہ وہ وہاں من پسند گماشتہ سلطنت قائم کر سکتے ہیں، ہر دشمن کو شکست دے سکتے ہیں ، آزمائش شرط ہے ، بس ان سالاروں کو بے غیرت اور بے حیا ہونا پڑے گا ، خیر اسکی خاص ٹریننگ بھی میری اکیڈمی سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے