روسی تیل کی ادائیگی کونسی کرنسی میں کی گئی؟

russia-oil-pak-musadiq-malik-oak.jpg-msuad.jpg


روس سے 1 لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرنے کیلئے اپریل میں ہی ادائیگی کر دی گئی تھی: وزیر مملکت برائے پٹرولیم

ذرائع کے مطابق روس سے 183 میٹر لمبا پیور پوائنٹ نامی روسی جہاز 45 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر گزشتہ روز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا تھا جس سے خام تیل نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ روسی جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل کو پاکستانی ریفائنری میں میں منتقل ہو چکا ہے، کل تک سارا خام تیل ریفائنری میں منتقل کر لیا جائے گا۔ پاکستان کے روس سے خام تیل کے معاہدے کی تجارتی تفصیلات، رعایت اور قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک کھ نہیں بتایا گیا۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم ورہنما ن لیگ مصدق ملک نے غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ روس سے پاکستان پہنچنے والے خام تیل کی ادائیگی چائنہ کی کرنسی (یوآن) میں حکومت سے حکومت کو کی گئی ہے۔ روس سے 1 لاکھ ٹن خام تیل درآمد کرنے کیلئے اپریل میں ہی ادائیگی کر دی گئی تھی۔ اسلام آباد اور ماسکو کے مابین معاہدے کے مطابق 45 ہزار ٹن خام تیل کراچی پہنچ چکا ہے باقی جلد پاکستان پہنچ جائیگا۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پیور پوائنٹ جہاز سے خام تیل آف لوڈ ہونے میں 3 دن لگ جائیں گے۔ روسی خام تیل کی ریفائننگ کرنے سے کسی بھی صورت نقصان کا اندیشہ نہیں ہے، ہم نے مختلف پراڈکٹس ملا کر چلائی ہیں۔ ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ روسی تیل تجارتی طور پر قابل عمل ہو گا۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان کی طرف سے روسی تیل کیلئے چینی کرنسی میں ادائیگی برآمدی ادائیگیوں کی پالیسی میں انتہائی اہم تبدیلی ہے۔

یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا تھا کہ ہم ملک کی ضرورت کا ایک تہائی خام تیل سے روس سے حاصل کریں گے اور مسلسل فراہمی سے قیمتوں میں واضح فرق سامنے آئے گا۔ روسی خام تیل کا ابھی پہلا جہاز ملک میں پہنچا ہے، ہمارا ہدف ہے کہ تسلسل سے ایک ڈیڑھ مہینے تک روسی تیل آتا رہے تو اس سے عوام کو بھی ریلیف فراہم کریں گے۔
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
hypocrites of the highest order. Pathetic low life souls.....only interested in point scoring.
Discounted prices have not been released beacuse they will not pass on the discount. They are pathetic a-holes who will personally pocket the discounts. Both thugs, born corrupts..
 
Sponsored Link