روزہ دل کے امراض سے بچاتا ہے

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
روزہ رکھنے سے دل کے امراض اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے








11050282_477898769035973_7303951821093223973_n.jpg

کم از کم 6 گھنٹے تک پانی پر اکتفا کرنے سے بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ماہرین۔ فوٹو : فائل




واشنگٹن: یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے دل کے امراض اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر ایک ماہ میں پانچ مرتبہ کیلوریز کی نصف مقدار استعمال کی جائے تو کینسر، ذیابیطس اور امراض قلب جیسے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم از کم چھ گھنٹے تک پانی پر اکتفا کرنے سے بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ روزہ رکھنے سے جسم میں انسولین کی مقدار بہتر ہوتی ہے، نظام ہضم درست ہوتا ہے اور میٹابولزم کے عمل میں بھی بہتری آتی ہے۔



ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روزہ رکھنے والے ممالک اور افراد پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم کھانے سے نظام ہضم پر زور نہیں پڑتا اور خلیات میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل سست ہو جاتا ہے جب کہ دماغی صلاحیت میں بھی بہتری آتی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ ہر ماہ میں کم از کم پانچ روزے رکھنا انسانی صحت اور زندگی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

 
Last edited by a moderator:

karella

Chief Minister (5k+ posts)
اس جان توڑ گرمی میں اہل صدق و وفا کا روزے رکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ سورج کی شدت کے مقابلہ میں ان کے ایمان کی حدت زیادہ ہے