چونکے مجھے اپنی تھریڈ اپ ڈیٹ کرنی ہوتی ھے لھذا میں روزنامہ مشرق پشاور روزانہ پڑھتا ہوں . چونکے پاکستان میں دھرنے کی خبریں باقی تمام خبروں پر بھاری ہیں لھذا شائد ہی کسی نے یہ بات نوٹس کی ھو کے اب حکومت پاکستان کی طرف سے روزنامہ مشرق پشاور کو بھی بڑے بڑے اشتہارات ملنے شروع ھو گئے ہیں
روزنامہ مشرق والوں کو سیاست پی کے کا شکریہ ادا کرنا چاھے کے انکے توسط سے انکے اخبار کی بھی سنی گئی
روزنامہ مشرق کو حکومت خیبر پختونخوا سے بڑے بڑے سرکاری اشتہارات تو ملنے سے رہے مگر خیبر پختونخوا حکومت کی وجہ سے انکی ایک بڑی لاٹری ضرور نکل آیی ھے
آفریں ھے پاکستان مسلم لیگ پر کے انھوں نے یہ ثابت کر دیا ھے کے وہ لوگ ایک بہترین کاروباری لوگ ہیں ، وہ خرید و فروخت کے فن میں یکتا ہیں
کیا روزنامہ مشرق اب صحافت کا وہ معیار رکھ پاے گا ؟
پشاور میں رھنے والوں نے اگر یہ تبدیلی محسوس کی ھے تو اپ لوگ کیا کہتے ہیں ؟