روال مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کتنے کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی؟

2fdiidjdkjh.png

پاکستان میں آنے والی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا: ذرائع

رواں مالی سال 2023-24ء کے درمیان پاکستان میں آنے والی بیرونی سرمایہ کاری کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2023-24ء کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست مجموعی طور پر 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز کی غیرملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران میں ملک کے مختلف شعبوں میں براہ راست پاکستان میں آنے والی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 22 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 4 سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر براہ راست 1129.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی ہے۔ مالی سال 2019-20ء کے دوران مختلف شعبوں میں براہ راست مجموعی طور پر 457.5 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کار ی ریکارڈ کی گئی تھی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2020-21ء کے دوران ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 247.2 ملین ڈالر، 2021-22ء کے دوران 226.6 ملین ڈالر اور گزشتہ مالی سال 2022-23ء کے دوران براہ راست پاکستان میں ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 196 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور نمک کی کان کنی کرنےو الی امریکی فرم کے مابین 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کمپنی کی نمک کی کان کنی میں سرمایہ کاری سے دوسرے غیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی، پاکستان میں نمک کے ذخائر 50 ارب ٹن بتائے جاتے ہیں۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Zara yeh bhi likh dena kah —- Next 2 years mein IMF aur dusray financial institutions ko kitnay Billions Qarza wapas karna hai ?​

Yeh peanut hein​