رمضان میں یہ پھل ضرور کھائیں

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
رمضان میں یہ پھل ضرور کھائیں
491208_85853173.jpg

لاہور: (دنیا میگزین) ماہِ رمضان کا آغاز ہو چُکا ہے اور افطار کے وقت کس کا دل نہیں کرتا کہ دستر خوان پر پھل نہ سجے ہوں۔

اگر تو آپ رمضان کے دوران اپنے جسم کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں تو بازار میں عام دستیاب ان چند پھلوں کو افطار میں استعمال کرنا اپنی عادت بنا لیں جن کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے۔

آڑو
Peach.jpg


ویسے تو ہو سکتا کہ سب کو معلوم ہو کہ کیلوں میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے مگر آڑو میں جسم کے لیے ضروری اس منرل کی مقدار ایک درمیانے سائز کے کیلے سے زیاد ہوتی ہے جو اعصابی طاقت کو بڑھانے کے ساتھ پٹھوں کی صحت بھی بہتر بناتی ہے۔ آڑو کی جِلد اینٹی آکسیڈینٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور وہ لوگ جو اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں ان کے لیے آڑو کسی بھی غذا میں مٹھاس بڑھانے کے لیے ایک صحت مند ذریعہ ہے۔

انناس
pineapples.jpg


یہ بھی کافی آسانی سے مل جانے والا پھل ہے جسے کسی بھی شکل جیسے خشک، منجمند وغیرہ میں استعمال کیا جائے تو یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہی ثابت ہوتا ہے۔ جس کی وجہ اس میں موجود ورم کش جُز Bromelain ہے جو دل کے دورے اور فالج جیسے امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے ،جبکہ بانجھ پن کا امکان بھی دور کرتا ہے۔

آم
Mango.jpg


آم تو پھلوں کا بادشاہ ہے اور گرمیوں میں اس کے بغیر اکثر افراد کا گزارہ نہیں ہوتا۔ اس میں ایک جُز بیٹا کیروٹین بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور ہڈیوں کی نشوونما کے لیے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے جبکہ بینائی کے لیے بھی یہ وٹامن بہت ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح اس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو جلد کی صحت کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

سیب
Apples.jpg


ایک درمیانے سائز کے سیب میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں مگر ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کیورٹیشن اس کا حصہ ہوتا ہے جو ان دماغی خلیات کی تنزلی کی روک تھام کرتا ہے جو الزائمر جیسے مرض کا باعث بنتے ہیں۔ جو افراد سیب کھانے کے شوقین ہوتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا امکان بھی ہوتا ہے۔ جبکہ یہ پھل کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کے کینسر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ یہ دانتوں کی صحت کے لیے بھی بہترین پھل ہے جبکہ جسمانی وزن بھی کم کرتا ہے ۔اس کے چھلکے میں بھی بیماریوں کے خلاف لڑنے والے اجزاء ہوتے ہیں جو امراضِ قلب کا خطرہ کم کر دیتے ہیں۔

کیلے
Banana(1).jpg


کیلے پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسمانی توانائی کو دیر تک برقرار رکھتے ہیں اور آپ کو جسمانی طور پر پورا دن چوکنا رکھتے ہیں۔ اس میں چربی یا نمک شامل نہیں ہے۔ اس لیے یہ جسمانی وزن میں اضافے یا کسی اور مرض کا خطرہ بھی نہیں بڑھاتے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ کسی بھی بیماری میں مبتلا افراد اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کر لیں۔

 

Shareef

Minister (2k+ posts)
ایک عام آدمی کی آمدنی سے یہ روزانہ خرید کر دیں. ہم ضرور کھائیں گے
اور آپکو دعائیں بھی دیں گے
 

Back
Top