راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ڈالنے سے ہزاروں مچھلیاں اور آبی حیات مر گئیں

8rawladamlalatttefisshsh.jpg

وفاقی پولیس کی طرف سے واقعہ کا مقدمہ سیکرٹریٹ تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے: ذرائع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل اور زہر ملا کر مچھلیاں پکڑنے کی کوشش میں کچھوے، آبی پرندے ودیگر آبی حیات بڑی تعداد میں ہلاک ہو گئیں۔ مچھلی پکڑنے کیلئے استعمال کیے جانے والے زہریلے کیمیکل سے آبی حیات کے علاوہ پانی پینے والے پرندے بھی ہزاروں کی تعداد میں تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوگئے۔

آبی حیات کی جان لینے پر راول ڈیم کے قریب سے عرفان اور امداد حسین نامی 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن پر مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق راول ڈیم میں مچھلی کا شکار کرنے کیلئے ایک نجی کمپنی مجید اینڈ کو نے ٹھیکہ لے رکھا تھا جس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ وفاقی پولیس کی طرف سے واقعہ کا مقدمہ سیکرٹریٹ تھانہ میں درج کیا گیا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کو ان دونوں افراد کی وجہ سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس لیے ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔


نجی کمپنی مجید اینڈ کو کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق 31 مئی کو ہمارا سٹاف راول ڈیم پر معمولی کی چیکنگ کرنے میں مصروف تھا جہاں 2 مشتبہ افراد کو پکڑا جو ڈیم کے پانی میں زہریلے کیمیکل کے علاوہ زہر ملا کر مچھلی پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو دفتر میں لے کر آئے تو اسی دوران راول ڈیم میں مختلف مقامات پر پرندے اور مچھلیاں تڑپ تڑپ کر مرنے لگیں۔

https://twitter.com/x/status/1664603797094830081
مجید اینڈ کو کی طرف سے پولیس فوری طور پر اطلاع دی گئی جنہوں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تھانہ میں منتقل کر دیا۔ محکمہ فشریز پنجاب کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے پانی کا معائنہ کیا اور آبی حیات کے نمونے بھی لے لیے۔ راول ڈیم میں اس سے پہلے بھی گرینڈ اور کرنٹ کے ذریعے مچھلیاں مارنے کے بہت سے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

مجید اینڈ کو نے ایف آئی آر میں استدعا کی ہے کہ عرفان اور امداد حسین کے پیچھے جو مافیا کام کر رہا ہے اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے جن کے مذموم مقاصد کی وجہ سے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ عرفان اور امداد حسین زہریلے کیمیکل سے مچھلیاں پکڑ کر مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
یہ کیسا ملک ہے اور کس طرح کے لوگ اس میں بستے ہیں