PkRevolution
Chief Minister (5k+ posts)

راولپنڈی مفتی امان اللہ کی ٹارگٹ کلنگ
اہل سنت واہل جماعت کے مفتی امان اللہ کو راولپنڈی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا
ابھی کچھ عرصہ قبل کراچی میں اہل تشیع کے عالم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے فورا بعد ایک اور سنی عالم دین کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی اور آج پھر سنی مفتی کو نشانہ بنایا گیا
میری تمام پاکستانیوں سے گذارش ہے کہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔ اس وقت غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان میں سر گرم ہیں، ان کا واحد مقصد ملک میں سنی شیعہ کا قتل عام کر کے انتشار پھیلانا ہے، یہ کوئی نیا واقع نہیں، ایسی بے تحاشہ کوششیں پہلے بھی کی گئیں مگر آپ نے پہلے پاکستانی اور اس سے بھی پہلے صرف اور صرف مسلمان بن کر سوچنا ہے۔ آج بھی دشمن کی کوشش قتل عام کو پھیلانا ہے مگر آپ نے اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہے۔ دشمن کی تمام کوششیں سازشیں ناکام بنا دیں
حکومت فورا" موثر منصوبہ بندی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ شہریوں کی جانوں کو تحفظ حاصل ہو، یہی آئین پاکستان کہتا ہے اور اسی میں حکومتیں مکمل ناکام ہوئیں
Last edited: