
راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ایک مسلح لڑکی نے دکاندار کو لوٹ کر ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مسلح لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئی اور پستول دکھا کر دکان دار کو لوٹ لیا۔ لڑکی نے دکان دار سے موبائل فون، بسکٹ، دودھ، 7 ہزار روپے نقد لوٹ لیے اور ساتھی ڈاکو کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئی۔
ڈکیتی کا واقعہ واہ ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا۔ تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب تربیلا غازی کے علاقے میں اسلحے کی دکان میں ہی چوری کی واردات ہو گئی جہاں نامعلوم چور دکان کے تالے کاٹ کر اسلحہ چوری کر کے لے گئے۔
خالو چوک کے علاقے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روڈ پر اسلحے کی دکان سے چور 13 پستول 30 بور، دو عدد 12 بور رائفلز اور ایک ہزار گولیاں لے کر فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والے تین مسافروں سے ایک ڈرون، 3 بیڑیاں اور 52 بیش قیمت اسمارٹ و آئی فون برآمد کرلیے۔
ملزمان سے 34 لیپ ٹاپ، 8 ٹیبلٹس و دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے جن کی مالیت 10 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/girl-looted111.jpg