رانا مشہود کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ تقریر کررہے ہیں اور سامنے طالبات بیٹھئ ہوئی ہیں۔طالبات انکی تقریر سے لاتعلق سی نظر آتی ہیں۔
اسی دوران ایک طالبہ تنگ آکر ہاتھکے اشارے سے لعنت بھیجتی ہے جس کی وجہ سے یہ کلپ سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں آجاتا ہے اور دلچسپ تبصروں کی زینت بن جاتا ہے۔
شمس خٹک نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رانا مشہود کے بھی برے دن چل رہے ہیں ۔ رانا مشہود تقریر کر رہے بچے بالکل لا تعلق سے دکھائی دے رہے ایک بچی نے تو اشاروں میں ہی کہہ دیا کہ بکواس کر رہا ہے۔
اذبہ عبداللہ نے ردعمل دیا کہ ایک ہی اشارے میں سب کہہ ڈالا بچی نے تو
ملیحہ ہاشمی نے ردعمل دیا کہ بچے من کے سچے۔ بچی نے ایک سیکنڈ میں رانا مشہود صاحب کو تاریخی خراج تحسین پیش کر ڈالا۔
فاطمہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا رانا مشہود یونی ورسٹی کے بچوں سے تقریر کر رہا سامنے بیٹھی ایک طلبہ نے لائیو لعنت بھیج دی رانا مشہود پے
فیاض شاہ نے لکھا کہ رانا مشہود کی تقریر میں طلباء کی دلچسپی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے
عائشہ بھٹہ نے تبصرہ کیا کہ یہ نوعمر بچی بھی فارم 47 کے ذریعے مسلط شدہ حکومت کی حقیقت جانتی ہے ۔۔اگر ادھیڑ عمر رانا مشہود یہ سمجھ رہے تھے کہ قوم کے اس روشن مستقبل کو سامنے بٹھا کر وہ اب بھی الف لیلوی داستانیں سنا کرںبیوقوف بنا سکتے ہیں تو اس بچی کے تاثرات دیکھ کر ڈوب مریں!