راجہ داہر کی واپسی

Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
بلاول کو کرسمس کی خوشی میں زرداری صاحب ملے گا. مجھے یقین ہے کہ بلاول قادری کیطرح کسی چرچ میں کرسمس مناےگا تاکہ ملک کے اند لبرل اور ملک سے باہر ہمارے آقا اسکی وسیع سوچ سے متاثر ہوکر اسے ایک مرتبہ وزیراعظم بننے میں مدد دے. اور آگر یہ کام ہوگیا تو پھر بلاول کو بھی واری ملے گی. بلاول پھر کسی عیسائی وزیراعظم کی خواہش کرینگے لیکن اس نادان کو نہیں معلوم کہ "بھٹو اب بھی زندہ ہے" شریفوں کے ہاں شہزادوں اور شہزادیوں کی قطارے لگی ہوئی ہیں. منافقت سے ہم باز نہیں آتے بس بریکنگ نیوز لگانی ہوتی ہے. بلاول اس خواہش کریگا اور پھر تبصرے ہونگے کہ خدا کا شکر ہے ہمارے سینے بھی فراخ ہوگئے ہم نے ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ چلنا سیکھ لیا. کوئی تو ہے جو اقلیت کو اس قابل سمجھتا خواہ یہ عملی طور پر ممکن نہ ہو لیکن دیکھئے جناب اتنا دل گردہ تو رکھتا ہے۔

کس نے سوچا ہوگا کہ ہمارے وقت میں یہ سوچنا بھی ممکن ہے. کوئی خدا کا بندہ یہ پوچھ کے فلسفی کے منہ کا ذائقہ خراب نہیں کریگا کہ حضرت یہ ظالم کب سے حکومت میں ہے. آخر سندھ میں سب سے ذیادہ کرپشن ؛غربت اور جہالت کیوں ہے؟ اقلیت سے اتنا ہی پیار ہے تو تھر میں میرے بچے بھوک سے کیوں مر رہے ہے. یار رہنے دو اس کے نانا نے روٹی کپڑا مکان کا منجن بیچا تھا. اسکی ماں نے اٌسی منجن کو پھر بھیجا. اور اب یہ اکسفورڈ یافتہ پتہ نہیں کونسا ان دیکھا خواب بیچ رہا ہے. اس کا باپ (جیسے دنیا مسٹر ٹین پرسنٹ سے جانتی ہے) کچھ ماہ کی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے واپس آگیا ہے. سندھ کے عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر بلاول کے ابو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے گھنٹوں انتظار کرتے رہے. حسب معمول پرنٹ میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیاں والوں نے اپنا چورن بیجنے کیلئے اس کو اچھا خاصا حائپ دیا. حالانکہ دبئی تو انکے خالہ جی کا گھر ہے وہاں انکا آنا جانا تو لگا رہتا ہے. اب آگر سارہ بزنس ہی وہاں ہو تو پھر؟ یہ ضروری تو نہیں کہ صرف سویس اکاونٹس کے منافع پر گزارا کیا جائے کچھ ڈالر عربوں کے ہاں رکھے جاے تو کیا برا ہے. سندھ والوں کو اپنا راجہ داہر اور ابن قاسم مبارک ہو. باقی پاکستانی بھی اپنا دل بڑا کریں زرداری نے جمہوریت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں. سنیما کی ٹکٹ بلیک پر بیچنے سے ڈالروں والے* ارب پتی بننے کا یہ سفر بہت پرپیچ ہے. یہ صرف قسمت کی بات نہیں بندے میں ٹیلنٹ بھی ہونا چاھئیے. زرداری کی کامیاب زندگی یا درندگی پر تو کتابیں اور فلمیں بننی چاھئیے لیکن ٹہرئیے ہمارے ہاں زندوں کی قدر نہیں ہوتی جب یہ مرے گا تو پھر ہم یاد کرینگے کہ خدایا اس قدر ٹیلنٹ تھا بندے میں بس ہم نے قدر نہیں کی. گورے اس معاملے میں بڑے فراخ دل ہیں ایک مرتبہ زرداری انگلینڈ کے دورے پر تھے تو یہاں کے ایک بڑے اخبار نے اپنے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ" ہاتھ ملانے سے پہلے اپنی انگلیاں گن لینا" گورے کتنے معتصب لوگ ہیں ہماری قومی ورثے کی اتنی بڑی تذلیل***
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
موجود سیاسی صورتحال میں کسی غیر مسلم کو وزیر اعظم/صدر بنانے کی خواہش کے راستے کی سب سے بڑی روکاوٹ خود بلاول ہے. یہ کیسے ہو سکتا ہے کے بلاول رہ جائے تو کوئی اور یہ عہدہ سنبھال لے.

ایک محفوظ راستہ بھی ہے جس طرح بلاول زرداری بھٹو بنا ہے اسی طرح کوئی غیر مسلم بھٹو بن جائے یا بھی کوئی غیر مسلم بھٹو سامنے آ جائے
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
ویسے زرداری صاحب نے بڑے زور سے کہا تھا کہ آپ نے تین سال رہنا ہے مگر ہم نے ہمیشہ کے لئے رہنا ہے .لیکن پھر اتنی جلدی دوبارہ واپس جانے کی تیاری کیوں شروع کردی .بلکہ کچھ پیپلز پارٹی کے لیڈرز کہہ رہے تھے کہ شاید زرداری صاحب نواز شریف کے خلاف ہونے والے مارچ کی قیادت کریں گے .سچ میں بہت بزدل آدمی ہے یہ :p
 
Last edited:

rising_pakistan

Minister (2k+ posts)
15589565_1289212661102069_8426845053281122858_n.jpg
 
Annie

Moderator
ویسے زرداری صاحب نے بڑے زور سے کہا تھا کہ آپ نے تین سال رہنا ہے مگر ہم نے ہمیشہ کے لئے رہنا ہے .لیکن پھر اتنی جلدی دوبارہ واپس جانے کی تیاری کیوں شروع کردی .بلکہ کچھ پیپلز پارٹی کے لیڈرز کہہ رہے تھے کہ شاید زرداری صاحب نواز شریف کے خلاف ہونے والے مارچ کی قیادت کریں گے .سچ میں بہت بزدل آدمی ہے یہ :p

نہیں بزدل نہیں ھے ، شاطر آدمی ھے ، وہ ملک کا نہیں اپنا نفع نقصان دیکھ کر چلتا ھے ..
جب کبهی اسکی پوچھل پہاڑ کے نیچے آی نا پھر دیکھنا کیسے پینترے بدلیں گے دلیری بھی آے گی اور منہ میں زبان بھی ..یاد رکھیں اس نے کہا تھا پہلے تواڈی واری فیر ساڈی واری ..
.. (نوٹ پوچھل محاورہ کے طور پر کہا )
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
ویسے عینی جی زرداری کو سامنے رکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ سیاست میں ایماندار ہونے سے زیادہ آپ کو چالاک اور جوڑ توڑ کرنا آنا چاہیے .

نہیں حارث آپکی بات نامکمل ھے ، سیاست میں بے حس ، ڈھیٹ ، جھوٹے اور خوف خدا سے عاری لوگ بھی پاے جاتے ھیں ، یہ کیسے ممکن ھے غریب بغیر علاج کی سہولتوں میں تڑپے ان کے بھوکے بچوں کو دیکھ کر همارے دل چھلنی ھؤ جایئں لیکن ان حکمرانوں کی عیاشیاں قایم رهیں اور اثرنا ہو ...
میں اپنی ایک دوست سے بات کر رہی تھی کے ہم کسی کی پڑی ھوی چیز نا اٹھایں ، یہ کیسے حکمران ھیں یہ غریب عوام کے منہ سے چھین کر لوٹتے ھیں ، شاید انکے ضمیر مرے ھووے ھیں
 
پاکستان کو پس منظر میں رکھ کر بات کریں تو حارث سو فیصد درست. جو جوڑ توڑ، مک مکا (مصالحت) نہیں کرتا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے اسے سیاست کرنی نہیں اتی
 
Last edited:

فالتو

MPA (400+ posts)
پی پی سے لاکھ اختلاف سہی ، لیکن یہ واحد پارٹی ہے جو اقلیتوں کے لئے آواز اٹھاتی ہے . آپ سے یہ بھی برداشت نھیں ہوتا . سال میں ایک جملہ کہہ دیا تو کیا ہوا ، اتنا بغض بھی اچھا نھیں ہوتا
 
خدا کا واسطہ ہے مضمون پڑھا کرو. میں نے عرض کیا ہے کہ بات تو بہت بڑی کرتے ہے لیکن کرتوت دیکھو. سندھ میں حکومت ہے لیکن تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں. کتنے ہندوں برادری کے لوگ ہندوستان چلے گئے حالانکہ وہاں غربت یہاں سے ذیادہ ہے کوئی تو وجہ ہوگی نا بھائی صاحب. اتنا کہونگا کہ اکسفورڈ سے سبق نہیں ڈرامہ بازی سیکھ کے آیا ہے. یہ کسی ہندوں یا عیسائی کو کیا چانس دینگے ان سے اعتزاز حسین جیسی ہستی برداشت نہیں ہو رہی اسکو جوتوں کی پالش پر لگایا ہوا ہے. یہ وہ لوگ ہے جنکو آئینہ کے دونوں طرف اپنی مبارک شکل نظر آتی ہیں. اس میں تمہیں کونسی خوبی نظر آگئی بھائی صاحب شیئر کردو تاکہ میرے جیسے احمق عبرت پکڑے شکریہ
 
میں نے کب کہا وہ کرپٹ نہیں ہے . اور ٹھیک ہے یہ ممکن بھی نهیں ہے. لکین بات تو ٹھیک کہی ہے . یہاں ہندؤ اور عیسائ کے حق میں کؤی ایک لفظ کہہ دے تو سارا پاکستان اس کے گلے پڑ جاتا ہے. اور جہاں تک کرتوت کی بات ہے تو اس حمام میں سبھی ننگے ھیں
 
Haidar Ali Shah

MPA (400+ posts)
مضمون کا نچوڑ بھی یہیں ہے کہ ڈرامے باز ہے. آگر دل سے ہوتا تو سندھی ہندو ہندوستان کھبی نا بھا گتے
 
مضمون کا نچوڑ بھی یہیں ہے کہ ڈرامے باز ہے. آگر دل سے ہوتا تو سندھی ہندو ہندوستان کھبی نا بھا گتے

آپ کو افغانستان میں کیا مشکل تھی کہ آپ ایک اسلامی ملک چھوڑ کر کافروں کے ملک انگلستان بھاگ آئے؟
 
Annie

Moderator
پاکستان کو پس منظر میں رکھ کر بات کریں تو حارث سو فیصد درست. جو جوڑ توڑ، مک مکا (مصالحت) نہیں کرتا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے اسے سیاست کرنی نہیں اتی

جی آپکی بات ٹھیک ھے لیکن میں نے یہ نہیں کہا کے حارث کی بات غلط ھے بلکے اس میں مزید صفات ایڈ کی ہیں
 
Back
Top