راجن پور: زیر تعمیر چیک پوسٹ پر مقامی افراد کا حملہ ، 5 اہلکار زخمی

6shahwalichckostjhjd.png

راجن پور میں ایک زیر تعمیر چیک پوسٹ پر مقامی افراد نے حملہ کردیا ہے، پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں ایک زیر تعمیر چیک پوسٹ پر مقامی افراد نے دھاوا بول دیا ہے، مقامی افراد کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1835646151523004452
پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے چیک پوسٹ کی زمین کو واگزار کروانےکیلئے چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے،حملے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہےاور دیگر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او راجن پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی روجھان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1835629492343111887