QaiserMirza
Chief Minister (5k+ posts)
راؤ قمر سلیمان کی دماغ کی شریان پھٹ گئی

لاہور: پاکستانی فضائیہ کے سابق سربراہ راؤ قمر سلیمان کی دماغ کی شریان پھٹ گئی جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے سابق سربراہ راؤ قمر سلیمان کی 3دن قبل دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی جس کے بعد انہیں شویشناک حالت میں لاہور کے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سربراہ پاک فضائیہ راؤ قمر سلیمان کی حالت بہتر ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ راؤقمر سلیمان 17مارچ 2012 کو پاک فضائيہ سے ريٹائر ہوئے اور مئي 2012کو پي آئي اے کا چيئرمين بناديا گيا تھا.