دیکھ لیا پنگا لینے کا انجام

Gullu Butt

Politcal Worker (100+ posts)
دیکھ لیاناں میرے قائد سے پنگالینے کا انجام
Shahbaz-Sharif.jpg


میرے قائد کے ایک اشارے پرتمہاری ویب سائٹ بند ہوگئی۔ کس گدھے نے کہا تھا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاؤ، چپ رہتے تو تمہارا بھلا ہوتا۔ تم نے تو حد ہی کردی تھی کبھی نندی پور کی کرپشن سامنے لے آتے، کبھی قائداعظم سولر پارک منصوبے کی کرپشن بے نقاب کرتے، کبھی میٹروبس کے ہر سال ہونیوالے اربوں روپے کے نقصان کو لیکر بیٹھ جاتے ہو، کبھی پنڈی میٹرو کی قیمتوں کا موازنہ دنیا کی میٹروبس سروس سے کرکے ہمیں شرمند ہ کرتے ہو، کبھی ایل این جی منصوبوں میں گھپلے بے نقاب کرتے ہو، کبھی دھاندلی کےا یشو کو ہوا دیکر نوازشریف کی حکومت کو غیر مستحکم کرتے ہو، کبھی سانحہ ماڈل ٹاؤن، کبھی سانحہ قصور، کبھی پنجاب پولیس کی بدمعاشیاں، کبھی ن لیگ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی کی خواتین سے زیادتی کی خبروں کو نکال کر لے آتے ہو۔ انہی حرکتوں کی وجہ سے تمہیں بین کیا گیا ہے

سیاست ڈاٹ پی کے والو! سیکھو مشتاق منہاس سے جو میرے قائد کی تعریفوں کے پل باندھتا ہے اور میرے قائد نے اسکے کہنے پر چھوٹے سے ضلع میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کروادئیے۔ عرفان صدیقی ہمیشہ میرے قائد کے حق میں لکھتا ہے، میرے قائد نے اسے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا اور اب وہ ایک وزیر کے برابر پروٹوکول انجوائے کرتا ہے۔ عطاء الحق قاسمی کو میرے قائد نے ناروے کا سفیر بنایا اور اب الحمرا آرٹ کلچرکا چئیرمین ہے۔ محمد مالک کو میرے قائد نے ایم ڈی پی ٹی وی بنایا۔نجم سیٹھی کو میرے قائد نے چئیرمین پی سی بی بنایا۔ رؤف طاہر کو ریلوے میں ڈی جی پی آر بنوادیا۔ابصارعالم کو میرا قائد ہر دورے پر ساتھ رکھتا ہے اور اسکے سارے خرچے پورے کرتا ہے۔ اسی طرح میرے قائد نے ہر اس شخص پر انعام وکرام کی بارش کررکھی ہے جو میرے قائد کی شان میں قصیدے لکھتا ہے۔ جو میرے قائد کے خلاف لکھتا ہے میرا قائد اسے نشان عبرت بنادیتا ہے۔

اگر میرے قائدین نے کرپشن کی بھی ہے تو پانچ سال پورے ہونے دو جیسے زرداری کے ہوئے۔ یہ فیصلہ عوام کرے گی کہ ہم کرپٹ ہیں یا نہیں۔ اگر ہم کرپٹ ہیں تو ہماری حالت بھی زرداری والی ہوگی۔ اگر ہم کرپٹ نہ ہوئے تو انشاء اللہ 2018 میں واپس آئیں گے اور مزید عوامی منصوبے شروع کریں گے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ہم واپس آئیں گے۔ میرے قائد پر کرپشن کے الزامات لگانے والو تم یہ کیوں نہیں دیکھتے کہ مہنگائی کتنی بڑھ گئی ہے۔ اگر نندی پور 23 ارب سے 87 ارب کا ہوا ہے تو اسکی وجہ مہنگائی ہی ہے۔ اگر دھرنے نہ ہوتے تو یہ پروجیکٹ آدھی قیمت میں بنتا۔ اب آتے ہیں سولرپاور پلانٹ کی طرف۔ ڈڈو کی شکل والا کامران خان کہتا ہے کہ ا س سے اوسطا 12 میگاواٹ پیدا ہوتی ہے جبکہ میرا قائد کہتا ہے کہ 17 میگاواٹ پیدا ہوتی ہے۔سورج ٹھیک طریقے سے نکلے گا تو بجلی پیدا ہوگی ۔آپ دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ کہ اگر سورج ٹھیک طریقے سے نہ نکلے تو اس میں میرے قائد شہباز شریف کا کیا قصور ہے؟ اب شہبازشریف خود تو سورج کو پکڑکر سولر پاور پلانٹس کے اوپر نہیں لاسکتا، ویسے میرا قائد قدرت کے کاموں میں دخل نہیں دیتا۔ہمیں دعا کرنی چاہئے کہ ہمیشہ سورج آب وتاب سے چمکتا رہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سولر پاور پلانٹس لگا کر زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرکے روشن پاکستان بنایا جاسکے۔

انشاء اللہ میرے قائد کا دور سنہری دور ہوگا۔ آپ عوام کو یہ لوگ کبھی نہیں بتائیں گے کہ پاکستانی معیشت کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔ کتنا ملک پر قرضوں کا بوجھ کم ہوگا ہے، کسان کتنا خوشحال ہوا ہے، عام آدمی کو مہنگائی سے کتنی نجات ملی ہے، پنجاب میں جرائم کا کتنی تیزی سے خاتمہ ہوا ہے۔ تعلیم، صحت، امن ومان، انصاف میں پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔یہ بس آپکو جھوٹی خبریں سناکر گمراہ کریں گے۔ اسی لئے میرے قائد نے ان کو سبق سکھادیا ہے۔ دیکھ لیا ہے ناں میرے قائد سے پنگا لینے کا انجام۔ اس نے اپنے چہیتے جنگ گروپ ، نجم سیٹھی کو بھی نہیں بخشا تم کس کھیت کی مولی ہو۔
 

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
Re: دیکھ لیان پنگالینے کا انجام

گلو بٹ بھائی مان گئے آپ کے قائد کو واقعی ہی لعنتی ہے
 

سہیل خانزادہ

Minister (2k+ posts)
جب میرا لیڈر اقتدار میں ھوتا ھے تو گردن پکڑتا ھے اور اقتدار ھاتھ سے چلا جائے تو پھر پاؤں پکڑتا ھے..
 

Hater

Voter (50+ posts)
Ghullu Butt maza aa gaiya aap jeetay rahoo aur Utha kar rakhoo. Aap ko bhi khuch na kuch mil jaiy ga. Awam tu maar rahaey hai.
 

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
بهائ گلو بٹ چها گیا هے

ویسے گلو بٹ تمہیں کیا دیا هے تمہارے قائد نے
 
:)گلو بٹ بظاہر ایک نون لیگیا ہے مگر ایسا نہیں وہ ایک روایتی جھوٹا تحریکی چپڑاسی ہے
 

Back
Top