jani1
Chief Minister (5k+ posts)
دیکھا ہے میں نے ۔۔۔
دیکھا ہے میں نے اپنے رب کو اُس کی عطا کردہ نعمتوں میں ،
اُس کی ہر ادا و چاہتوں میں ،
اُس کی بنائی ہوئی دُنیاوں کے اُجالوں و ظُلمتوں میں،
سمندروں کی گہرائیوں و پہاڑوں کی اُنچائیوں میں،
گھنے جنگل و گھنے کھیت میں،
ویرانے میں و سحراوں کی ریت میں،
دن کے اُجالے میں و رات کے اندھیرے میں،
جاگتے میں و خواب سُنہرے میں،
گرم آگ میں و ٹھنڈے آب میں،
تسکین میں و حالت خراب میں،
دُھوپ کھڑکتی میں و چاوں سرد میں،
اور دل کے ہر اک درد میں،
کانٹوں میں و ہر اک پُھول میں،
میری خطاوں و ہر اک بھُول میں،
میرے نیک عمل پر اُس کے انعام میں،
و بد عمل کے میرے بُرے انجام میں،
مانا ہر جگہ اُس کی وحدانیت کو
پایا ہر جگہ اُس کی ربُوبیت کو،
کروں ہر وقت اُسی کا ہی ذکر،
رہتا ہے ہر دم یہی غم و فکر،
دکھائے راستہ سیدھا و ہر انسان کو،
اور بخش دے ہم سب اہل ایمان کو
https://www.facebook.com/Jani-1244855932238006/
https://www.facebook.com/Jani-1244855932238006/
Last edited: