دینے والا ہاتھ اور روکنے والا ہاتھ

mtahseenpk

MPA (400+ posts)

دینے والا ہاتھ اور روکنے والا ہاتھ
______________________________

By: Muhammad Tahseen



آج کل سوشل میڈیا پر یہ تصویر بہت گردش میں ہے لیکن اس میں کوئی اچھنبے کی بات

نہیں کیوں کہ رمضان المبارک کامہینہ ہے. آپ سوچیں رہے ہوں کے رمضان المبارک کا اس

سے کیا تعلق؟ بھئی سب سے زیادہ زکوة اور خیرات رمضان المبارک ہی میں ہی دی جاتی

ہے اس لیے ہر سال ہی رمضان المبارک میں کوئی ایسی مہم چلائی جاتی ہے تاکہ عمران

خان کے فلاحی پراجیکٹس یعنی کے شوکت خانم لاہور اور پشاور اور نمل یونیورسٹی کے

لیے فنڈز اکھٹے ناہوسکیں. آپ کو یاد ہوگا کہ آج سے دوسال پہلے سیالکوٹ کے خواجہ

صاحب کو باقاعدہ اس کا ٹاسک دیا گیا تھا اور انھوں نے بھرپور محنت بھی کی تھی لیکن اللہ

کا کرنا ایسا ہوا کہ اس سال ریکارڈ فنڈز اکٹھے ہوئے. اور خواجہ صاحب کے شہر کے ایک

تاجر نے چار کروڑ کا چیک دے کر خواجہ صاحب کو آئینہ دکھایا



اس سال بھی انشااللہ ایسا ہی ہوگا. کیونکہ عمران خان کے بدترین دشمن اور سیاسی

حریف بھی اس کی دیانتداری اور ایمانداری پر انگلی نہیں اٹھاتے. لیکن سیاست جن کا

پیشہ ہو اور سیاسی غلامی جن کی وراثت ہو ان سے کچھ بعید نہیں. سیاسی غلامی میں

ایک کلک کرکے ایسی تصویر شیئر کردینا بہت آسان ہے لیکن یاد رہے نمل یونیورسٹی میں

عمران خان نہیں پڑھتا اور ناہی شوکت خانم میں اس کا اپنا علاج ہورہا ہے. کل کسی ایسے

شخص کو بھی ان اداروں کی ضرورت پڑسکتی ہے جو ایسی گھٹیا مہم چلاتے ہیں پھر

ناجانے وہ کس منہ سے وہاں جائیں گے. دوسری بات یہ کہ کرسی پر بیٹھے بیٹھے ایک

تصویر فوٹوشاپ کرکے لگادینا بہت آسان ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ لوگ زکوة و خیرات کے

بارے میں کتنے حساس ہوتے ہیں ایسے ہی منہ اٹھا کر کسی کو نہیں دے دیتے اس لیے

ایدھی صاحب اور عمران خان کے اداروں کو پاکستان اور بیرون ملک سے سب سے زیادہ

چیرٹی ملتی ہے اور ایسے گھٹیا پراپیگنڈا سے کبھی کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جو شخص

کروڑوں روپے خیرات میں دے رہا ہوتا ہے وہ یقینا سوچ سمجھ کرہی دیتا ہے.



جہاں تک اس تصویر کی بات ہے تو ہاں بالکل ایدھی صاحب اور عمران خان کے لائف سٹائل

میں بہت فرق ہے. اگر اللہ نے آپ کو مال و دولت دی ہے اور آپ سارے حقوق فرائض ادا کرتے

ہو تو اچھا کھانے، اچھا رہنے، اچھا پہننے اور اچھی سواری وغیرہ رکھنے سے ہمارا دین ہمیں

منع نہیں کرتا. اگر مال حلال ہے کسی کی جیب نہیں کاٹی یا حق نہیں مارا تو آپ جیسے

چاہے اسے خرچ کریں بس اس میں غروروتکبر اور دکھاوا نا ہو. ایک صحابی نے نبی صلی اللہ

علیہ وسلم سے پوچھا کہ اگر میں اچھا لباس اور اچھے جوتے پہنتا ہوں تو کیا یہ بھی تکبر

میں شامل ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں. اللہ تعالی خود بھی جمیل ہے اور

خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے. عمران خان اور ایدھی صاحب دونوں ہی سوشل ورکر ہیں

لیکن ان میں ایک بڑا فرق بھی ہے اور وہ یہ کہ ایدھی صاحب صرف ایک سوشل ورکر ہیں

جبکہ عمران خان ایک سلیبرٹی اور سیاستدان بھی. اس لیے وہ جہاں بھی جائیں تو چاہے

محبت میں یا ذاتی مفاد یا لالچ میں لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ ان کے مہمان

بنیں. جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ تصویر لاڑکانہ کی ہے جہاں عمران خان جلسے کے لیے

گئے تھے تو وہاں کے ایک عہدیدار نے یہ ضیافت کی تھی. اس لیے ایدھی صاحب کے

سامنے چاہے دال ہے یا عمران خان کے سامنے انواع و اقسام کے کھانے دونوں ہی زکوة کے

پیسوں سے نہیں کھاتے.



اللہ تعالی نے دنیا میں دو طرح کے ہاتھ پیدا کیے ہیں. لینے والا ہاتھ اور دینے والا ہاتھ. دینے

والا ہاتھ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت عزیز ہے. اللہ تعالی نے اپنے

محبوب اور ان کے گھرانے کو سخیوں کی بھی سرداری بخشی ہے کہ آپ اور آپ کا خانوادہ

سب سے زیادہ عطا فرمانے والے ہیں. کچھ لوگ دنیا میں ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں اللہ

تعالی بے حساب عطا فرماتا ہے لیکن ان کو دینے والا ہاتھ عطانہیں فرماتا اور کچھ غریب بھی

ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا دل بڑا اور ہاتھ دینے والا ہوتا ہے. اس لیے دولت ہوتے ہوئے بھی

بہت سے لوگوں کو اپنے اوپر خرچ کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوتی صدقہ و خیرات کرنا تو بعد

کی بات ہے. ایسے ہی لوگوں کے بارے میں مقولہ ہے کہ جان جائے پر دمڑی ناجائے. دینے

والا ہاتھ یقینا خوش قسمت انسانوں کا ہی ہوتا ہے. اگر اللہ تعالی نے آپ کو دینے والا ہاتھ

نہیں دیا تو دعا ہے کہ اللہ عطا فرمائے. لیکن اس کے لیے آپ کو دل بڑا رکھنا ہوگا. دینے والا

ہاتھ نا سہی لیکن اپنے ہاتھ کو دینے والے کا ہاتھ روکنے سے تو آپ روک ہی سکتے ہیں. اس

لیے کم ازکم روکنے والا ہاتھ نا بنیں. (محمد تحسین)



https://www.facebook.com/MuhammadTahseen

11653350_1037186239644534_2063280701_n.jpg
 
Last edited by a moderator:

aimless

Minister (2k+ posts)
yeah :) ... I like eidhi sahab ... he is nice man but he take his pay from charity money where IK gave 50% what ever he earns to charity ....

so i think its time not to compare both as IK can earn a lot ... where Eidhi sahab is just working for his NGOs
 

Yetti

MPA (400+ posts)
come on Eidhi is nowhere close to IK even in terms of generosity and charity. Jabir hukmaran k samnay kalma haq kehna, hur kisi k bas mein nahi hai. Long Live IK.
 

Ahud khan

Senator (1k+ posts)
I think Edhi Sahib is Matchless

he never tried to trade his sacrifices in return of power lust
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
By the way , Imran khan wali picture edited hai. wohi jo patwari paid media ney post ki thee. Is main jitni bhi tin foil wrapped dished hain, woh extra added hain.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
I think Edhi Sahib is Matchless

he never tried to trade his sacrifices in return of power lust

عمران کو اگر طاقت مل بھی جائے اس نے دوسروں کیطرح کونسے کارخانے اور فیکٹریاں لگا دینے ہیں؟

اسکی زندگی شہزادوں کی طرح پہلے بھی تھی، اب بھی ہے اور بعد میں ہوگی خواہ اسکے پاس طاقت ہو یا نہ۔

اور ان سب خیراتی کاموں میں عمران بہت سا پیسہ خود بھی دیتا ہے ہے جبکہ ایدھی صاحب نہیں دیتے اور یہ نواز وغیرہ جو اپنی میٹڑو اور موٹروے کا کریڈٹ لیتے ہیں انمیں تو انہوں نے ایک روپیہ بھی دیا ہوتا۔

 

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
سوشل میڈیا نے جہنم کے تختوں پر کافی چربی مل رکھی ھے، بندہ انجواےؑ کرتے کرتے پھسل کر تہہ میں پہنچ جاتا ھے اور آخری وقت تک آنے والی مصیبت کا خیال تک نھیں آتا
 

shassan655

Senator (1k+ posts)
come on Eidhi is nowhere close to IK even in terms of generosity and charity. Jabir hukmaran k samnay kalma haq kehna, hur kisi k bas mein nahi hai. Long Live IK.

You love Imran Khan...more Power to you....but if you tell anyone that Edhi Sahib is no comparison to IK...then it is very amazing and laughable...

How Edhi has selflessly taken care of the Poor and Destitute.....IK is no match to it....Edhi is human being and he is no Angel...but he has Sacrificed for the Poor...give credit where it's due...
 

Yetti

MPA (400+ posts)
You love Imran Khan...more Power to you....but if you tell anyone that Edhi Sahib is no comparison to IK...then it is very amazing and laughable...

How Edhi has selflessly taken care of the Poor and Destitute.....IK is no match to it....Edhi is human being and he is no Angel...but he has Sacrificed for the Poor...give credit where it's due...

NO it is not only love, but if you compare both of them rationally, u can see the difference. People like Eidhi, Berni, chippa etc they r contented to help poor, but are doing nothing to eliminate the caused which r making people poor. On the other hand IK made SKMH, then he went for Namal and then he is fighting to all those who r making Pakistanis poor. IK is working in multi direction. EIDHI can only dream for this.
 

shassan655

Senator (1k+ posts)
NO it is not only love, but if you compare both of them rationally, u can see the difference. People like Eidhi, Berni, chippa etc they r contented to help poor, but are doing nothing to eliminate the caused which r making people poor. On the other hand IK made SKMH, then he went for Namal and then he is fighting to all those who r making Pakistanis poor. IK is working in multi direction. EIDHI can only dream for this.

I agree with your argument...but you have to understand this also....If someone is doing atleast little for our People then it's excellent..but other's have to step up and take care of the other Important needs of our nation....Every one has to play their Part...One man can't accomplish everything...Some excel in one thing and the other's in a different ...but Comparison of Edhi with Imran is not valid in a sense because Edhi has a history of 50 years...