دہی کھٹی ہونے پر میاں بیوی میں ہونے والا جھگڑا 2 جانیں لے گیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
61606558_2355519904721481_6665178632186494976_n.jpg

ملتان: ملتان میں معمولی گھریلو تنازع دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کی وجہ بن گیا۔ بہنوئی نے گھر میں گھس کر اپنے2 سالوں کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کر ڈالا۔

اس واقعہ کی وجہ میاں بیوی کا معمولی جھگڑا تھا تاہم قریبی رشتہ داروں کی طرف سے اس مسئلہ پر بروقت توجہ نہیں دی گئی اور معاملہ بڑھتے بڑھتے قتل تک پہنچ گیا۔ اس دوہرے قتل کی دوسری وجہ پولیس وویمن سنٹر کی طرف سے اس معاملے پر غیرذمہ داری کا ثبوت دینا بھی ہے۔

واقعہ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ محلہ رحمان پورہ کے رہائشی جاوید اقبال اور ارشد نے تقریباً سات سال قبل اپنی بہن ثمینہ کی شادی پیشے سے پلمبر غلام علی نامی شخص سے کی۔ غلام علی کے ثمینہ سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، شادی کے کچھ عرصہ بعد سے ہی دونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاکی اور جھگڑا معمول کی بات تھی۔

چند روز قبل بھی دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ غلام علی سحری کے لئے دہی لے کر آیا جو کھٹی تھی، جس پر دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی، جس دوران غلام علی نے ثمینہ بی بی کو دھکا تو اس کی آنکھ کے نیچے ایک زخمی آ گیا۔

واقعہ کے بعد ثمینہ کے بھائیوں کو پیغام بھجوایا گیا کہ وہ اپنی بہن کو لے جائیں، جس کے بعد خاندان کے ایک بزرگ کے ساتھ ثمینہ کو اس کے بھائیوں کے گھر بھجوا دیا گیا، لیکن ثمینہ کے بھائیوں نے جب اس کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے تو انہوں نے اپنے بہنوئی غلام علی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا اور ثمینہ کا میڈیکل کراکے کے ویمن پولیس سنٹر ملتان میں غلام علی کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دے دی، جہاں سے معاملے کی نزاکت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیس کو درست انداز میں ڈیل نہیں کیا گیا اور غلام علی کو دھمکی کے انداز میں ویمن پولیس سینٹر آنے کا کہا گیا۔ غلام علی نے خود کو شہر سے باہر ظاہر کرکے فون بند کر دیا۔

پولیس رپورٹ پر غلام علی طیش میں آگیا او روہ اپنے بھائی ظفر اور والدہ زبیدہ کے ہمراہ اپنے سالوں جاوید اقبال اور ارشد کے گھر واقع محلہ رحمان پورا پہنچا، جہاں اس نے چھریوں کے وار کر کے اپنے دو سالوں 55 سالہ جاوید اقبال اور 48 سالہ ارشد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ کہ ان کے دو بیٹوں 22 سالہ بابر اور 20 سالہ عامر کو شدید زخمی کر دیا۔ اس موقع پر پر گھر میں موجود دیگر افراد جن میں بچے اور خواتین شامل تھیں ان کی چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہو گئے، جنہوں نے غلام علی کو پکڑ کر ایک کمرے میں بند کر دیا تاہم اس کے باقی ساتھی فرار ہوگئے۔

اطلاع پر پولیس تھانہ سیتل ماڑی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 22 11 کے ذریعے زخمی بابراور عامر کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے دونوں مقتولین جاوید اقبال اور ارشد کی نعشیں قبضے میں لیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔ پولیس نے جنونی قاتل کل غلام علی کو حراست میں لیا اور مقتولین کے بھائی محمد انور کی مدعیت میں غلام علی علی اس کے بھائی ظفر اور والدہ زبیدہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایس پی آپریشن کاشف اسلم کی ہدایت پر پولیس نے کیس کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے کر اس سے تفتیش کی، جس سے واردات میں استعمال ہونے والی دو چھریاں بر آمد کر لی گئی ہیں۔

کیس کے تفتیشی ہومی سائیڈ انسپکٹر فیصل کے مطابق مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ہیں جنہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ تاہم افسوسناک صورت حال یہ ہے کہ انتہائی معمولی نوعیت سے شروع ہونے والے اس جھگڑے نے کئی گھر تباہ کر دیئے اور اب کئی بچے اور خواتین بے بسی کی تصویر بنی بیٹھی ہیں۔

c'estmoi

Chief Minister (5k+ posts)
Ghulam Ali is relaxed. He knows this is Pakistan. Police finds it their duty to try their best to let the culprit go free somehow. If Ghulam Ali has some money or some connections, he will be free soon. No worries. There are so many Ghulam Alis out there.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جنّت پانے کے لئے شارٹ کٹ مارنے والے پاکستانی
، زمین پر ماتھے رگڑنے میں عرش پر، اور
دنیاوی معاملات میں فرش پر نظر آتے ہیں

61186677_2347928468601215_6774372575049940992_n.jpg
!مولویوں اور تبلیغیوں کو نکال دیں تو باقی سیکولر لبرل بچیں گے، تب کیا نمبر ملے گا
 
kakamuna420

Chief Minister (5k+ posts)
apki behan kay saath koi karay aur police kuch na karay tu aap kya karaingay. This is a common story in Pakistan.
 
3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
!مولویوں اور تبلیغیوں کو نکال دیں تو باقی سیکولر لبرل بچیں گے، تب کیا نمبر ملے گا
سر جی، منافقت،،صرف منافقت
یہاں پر لوگ حج اور عمرے کو بھی ڈگری، اور ڈپلومہ کی نیّت سے کرتے ہیں
انسانی معاملات، اور حقوق العباد کی بات آئے،، تو منافق ترین رویّہ اپناتے ہیں

ہمارے پشاور شہر میں، سب سے گندہ مال اشرف روڈ کے حاجی صاحبان بیچتے ہیں، جنکی داڑھیاں گھٹنوں گھٹوں تک ہوتی ہے
آزمائش شرط ہے ۔ ۔ ۔
 
آپ داڑھی والوں کو نکال کر بغیر داڑھی والوں کی اعداد و شمار بتا دیں. اسمبلیاں لبرلز کے ووٹرز کے بغیر داڑھی کے منتخب نمائندوں سے بھری پڑی ہیں . آخر ان کی نیکیاں کہاں جاتیں ہیں
 
cisco

Senator (1k+ posts)
we all are Naked here, so stop blaming each other, stop blaming Molvies and liberals, they question is why are we so impatience.
Looks like we are worst than then people of Jahalat Age,
then our Prophet (PBUH) changed us and now we back to animals. This ummah is greatest of all Previous Ummah and now look what we have become?
what are we going to answer to ALLAH?
Remember we all have to die one day we have to meet our creator leaving everything behind us
 
Doctor sb

Senator (1k+ posts)
ایسے نفسیاتی جنونیوں کو کیوں رشتہ دیتے ہو؟ خدا ایسے حیوانوں سے بچاۓ جن کے آگے انسانی جان کی قیمت خش وخاک سے بھی کم ہے
 
farooq55

New Member
I don't think you read the story...
We Pakistani are very good to make conclusions without properly observing the facts. It’s easy to blame men but the fact is when you live in toxic relationship for long you lost your patience and everything. Agar wo dahi khati le aya tu wo aurat agar kisi naik maa ki ulaad huti tu ignore kar deti or mamla yahan tak na puhnchta, uc ne batmeezi or sab kuxh huwa. Batmeez aurat ap ki life main khatam kar deti hai so end main ese results niklete hain
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
بلکہ کوئی سال حج اور عمرہ تو مس ہی نہیں کرتے۔۔۔

بلکہ زہر لگتے ہیں مجھے ایسے لوگ کہ جو غریب کو تو ریٹ کم کرکے نہیں دے سکتے لیکن ہر سال عمرے پہ پہنچے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔

سر جی، منافقت،،صرف منافقت
یہاں پر لوگ حج اور عمرے کو بھی ڈگری، اور ڈپلومہ کی نیّت سے کرتے ہیں
انسانی معاملات، اور حقوق العباد کی بات آئے،، تو منافق ترین رویّہ اپناتے ہیں

ہمارے پشاور شہر میں، سب سے گندہ مال اشرف روڈ کے حاجی صاحبان بیچتے ہیں، جنکی داڑھیاں گھٹنوں گھٹوں تک ہوتی ہے
آزمائش شرط ہے ۔ ۔ ۔
 
c'estmoi

Chief Minister (5k+ posts)
We Pakistani are very good to make conclusions without properly observing the facts. It’s easy to blame men but the fact is when you live in toxic relationship for long you lost your patience and everything. Agar wo dahi khati le aya tu wo aurat agar kisi naik maa ki ulaad huti tu ignore kar deti or mamla yahan tak na puhnchta, uc ne batmeezi or sab kuxh huwa. Batmeez aurat ap ki life main khatam kar deti hai so end main ese results niklete hain

I do not disagree with you. An ill-mannered, ungrateful, and disrespectful woman can make a man's life hell.

I'm just talking about the crime that has been committed. He shouldn't have gone as far as killing 2 of her brothers.
 
Amal

Chief Minister (5k+ posts)
ہم سب " امر بالمعروف اور نہی عن المنکر " جو فرض ہے ادا نہیں کر رہے ہیں جس وجہ سے معاشرے کی حالت ابتر ہے
 
Humi

Prime Minister (20k+ posts)
We Pakistani are very good to make conclusions without properly observing the facts. It’s easy to blame men but the fact is when you live in toxic relationship for long you lost your patience and everything. Agar wo dahi khati le aya tu wo aurat agar kisi naik maa ki ulaad huti tu ignore kar deti or mamla yahan tak na puhnchta, uc ne batmeezi or sab kuxh huwa. Batmeez aurat ap ki life main khatam kar deti hai so end main ese results niklete hain
yeah how dare someone say a few nasty words. The audacity. totally justified the man killing her brothers.
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مولویوں اور ان کے چیلوں چانٹوں کو نکال دیں تو باقی ایک فی صد بھی نہیں بچتا۔۔ یہ سارا گند مولویوں اور ان کے گماشتوں کا ڈالا ہوا ہے۔۔۔ چودہ سو سال پرانی خرافات کو آج کے زمانے میں لاگو کرنا چاہتے ہیں۔۔۔
اسمبلیوں میں موجود سیکولر لبرل منتخب نمائندگی کے حساب سے ان کے چیلے چانٹے پچانوے فیصد ہوں گے یا پھر انتخابات کے نام پر جھلرلو ہوتا ہے

پندرہ سو سال پہلے شراب نوشی, زنا, جوا , ہم جنس پرستی ہوتی تھی. کمال ہے یہ سب خرافات کرنے والے جدت پسند ہوئے. حالانکہ چودہ سال پہلے ان خرافات سے منع کرنا نئی بات ہے
 
Last edited:

Liberal 000

Secular Liberal hoty tu Pakistan ko Islamic republic of Pakistan declare na kerty . Alcohol aur Ramzan mein openly khany peny pe pabandi na lagaty
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Secular Liberal hoty tu Pakistan ko Islamic republic of Pakistan declare na kerty . Alcohol aur Ramzan mein openly khany peny pe pabandi na lagaty
تنگ نظر نہرو اور گاندھی کی ہندو ریاست سیکولر قرار دی جا سکتی ہے تو ایک غیر مسلم کی جانب سے شراب پر پابندی کی درخواست مسترد کرنے والے لبرل مسلمانوں کے پاکستان کو اسلامی کیوں نہیں کہا جا سکتا
 
Back
Top