سب کچھ نودوگیارہ کے بعد
with US against US
کی دھمکی کا کیا دھراہے
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
اس ميں کوئ شک نہيں کہ صدر بش نے 911 کے اندوہناک واقعات کے محض چند ہفتوں کے بعد يہ بيان ديا تھا، اور اس کا مقصد ہزاروں بے گناہ شہريوں کی موت کے ذمہ دار مجرموں کو کيفر کردار تک پہنچانے کے ضمن ميں امريکی عزم کا اعادہ اور اسے اجاگر کرنا تھا۔
سب سے پہلی بات تو يہ ہے کہ دانستہ توڑ مروڑ کر پيش کيے جانے والے الفاظ کی بجاۓ آپ کو ان کے پورے بيان کو پڑھنا چاہيے تا کہ بات کا تناظر واضح ہو سکے۔
"دہشت گردی کے خلاف لڑائ ميں يا تو آپ ہمارے ساتھ ہيں يا ہمارے مخالف ہيں"
تصديق کے ليے يہ ويب لنک پيش ہے
http://edition.cnn.com/2001/US/11/06/ret.bush.coalition/index.html
آپ ديکھ سکتے ہيں کہ وہ اپنے اتحاديوں کو اسلامی ممالک پر چڑھ دوڑنے کے ليے تيار نہيں کر رہے تھے۔ بلکہ يہ ان کی جانب سے عالمی برادری کے ليے پيغام تھا کہ القائدہ اور اس کے حواريوں کے خلاف يکجا ہو کر کاوشوں کی ضرورت ہے جو اس وقت تک دنيا کے مختلف ممالک ميں خفيہ فعال سيل قائم کرنے کے عنديے دے رہے تھے۔ يہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ سعودی عرب سميت بے شمار سرکردہ اسلامی ممالک نے دنيا بھر کے عام شہريوں کی جانوں کے تحفظ کے ليے ہمارا ساتھ دينے کا فيصلہ کيا تھا۔ميں صدر بش ہی کی ايک اور تقرير کے ان جملوں کی جانب آپ کی توجہ دلوانا چاہوں گی جو انھوں نے 911 کے واقعات کے محض چند دنوں کے بعد کی تھی۔
"اور نا ہی ہم اسی (80) سے زائد ممالک کے ان شہريوں کو فراموش کريں گے جو ہمارے اپنے شہريوں کے ساتھ فوت ہوۓ۔ درجنوں پاکستانی، ايک سو تيس سے زائد اسرائيلی شہری، دو سو پچاس سے زائد بھارتی شہری، ايل سلواڈور سے تعلق رکھنے والے خواتين وحضرات، ايران، ميکسيکو، جاپان اور سينکڑوں برطانوی شہری"۔
يہ رہا اس تقرير کا ويب لنک
http://www.nytimes.com/2001/09/21/u...s-address-terrorism-before-joint-meeting.html
يقينی طور پر يہ کسی ايسے صدر يا ملک کا موقف نہيں ہو سکتا جس پر کسی خاص ملک يا مذہب کو نشانہ بنانے يا اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کا الزام لگايا جا سکے۔
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
[email protected]
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
عراق جیسی صورتحال سے بچنے کے لئے اسد مخالفین کو اسلحہ پکڑا دیا
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|