پشاور میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی لاش کو بکتر بند کے سامنےباندھ کر شہر بھر میں گھمانے کی ویڈیوز سامنے آگئی ہیں، اعلیٰ پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کےعلاقے متنی میں پولیس اور انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائیوں کےدوران6 اپریل کو مطلوب دہشت گرد عظمت عرف ملنگ مارا گیا تھا۔
پولیس نے بعد ازاں دہشت گرد کی لاش کو پولیس بکتر بند گاڑی کے سامنے باندھ کر شہر بھر میں گمایا ، شینا گروپ سےتعلق رکھنے والے دہشت گرد کو شہر میں گھمائے جانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہیں، سامنےآنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لاش کو بکتر بند کے بونٹ اور شیشے سے باندھ کر انڈس ہائی وے سے گھماتے ہوئے پولیس اسٹیشن تک لایا گیا۔
اس دورن بکتر بند گاڑی اور ایک پرائیوٹ کار میں موجود پولیس اہلکار لاش کے ساتھ سیلفیاں اور ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے دکھائی دیئے۔۔
ویڈیو زسامنے آنے کے بعد محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، سی سی پی او پشاور نے ایس پی صدر سرکل ملک حبیب کی سربراہی میں انکوائرئ کمیٹی تشکیل دیدی ہے، پولیس نے ایس ایچ کو معطل کر دیا ہے۔