دہشتگردوں سےروابط کی تحقیقات کا مطالبہ

insaan

MPA (400+ posts)
پاکستان کے انسانی حقوق کے کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے افراد نے

انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض اہلکاروں یا بعض عناصر کے دہشت گردوں

کے ساتھ گٹھ جوڑ کا ثبوت فراہم کیا ہے۔


کمیشن نے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ کمیشن اس الزام یا دعوے

کی صداقت یا سچائی کے بارے میں نہیں کہہ سکتا لیکن اس الزام کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

کوئٹہ میں شیعہ زائرین کی بس میں دھماکہ سے چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے، انسانی حقوق

کمیشن یعنی ایچ آر سی پی کے مطابق صرف رواں سال کے دوران بلوچستان میں ہلاک کیے

جانے والے شیعہ حضرات کی تعداد ساٹھ سے زائد ہے۔
ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ ہر کوئی

جانتا ہے کہ قاتل کون ہیں کیونکہ ہر حملے کے ساتھ حملہ آوروں کے بارے میں کہا جاتا ہے

کہ انہیں سکیورٹی فورسز کی ہمدردی اور اعانت حاصل ہے۔
120629190359_shia_funeral_304.gif
شیعہ زائرین کی بس کو ماضی میں بھی نشانہ بنایا گیا ہے


انسانی حقوق کمیشن کی چیئرمین زہرہ یوسف کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں کہا

گیا ہے کہ بلوچستان میں شیعہ زائرین کا قتل اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد مذہب کی

بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں اور ریاست کوئی کارروائی کرنا نہیں چاہتی

یا ان ہلاکتوں کو روکنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال

بلوچستان سے ایران جانے والے زائرین کی بس پر حملے کے بعد یہ یقین تھا کہ جب تک

مجرموں کو پکڑا نہیں جاتا وہ ایک بار پھر ظلم ڈھائیں گے۔
کمیشن کے مطابق یہ الزام بھی

عائد کیا گیا ہے کہ ایران جانے والے جن زائرین کو جمعرات کے روز ہدف بنایا گیا درحقیقت

وہ کئی بسوں میں سوار تھے لیکن حکام نے انہیں ایک ہی بس میں جانے کے لیے کہا جس کے

بعد انہیں نشانہ بنایا گیا۔
کمیشن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار پولیس کی

ایک ٹیم بس کے ساتھ تھی اور جیسا کہ مستونگ کے حملے میں ہوا نہ تو اس حملے کو روکا

جا سکا اور نہ ہی مجرموں کو پکڑا گیا۔ فرق صرف اتنا تھا کہ وہ لوگ جو مارے گئے یا

زخمی ہوئے اُنہیں نسبتاً جلدی ہسپتال پہنچایا گیا۔
پاکستان کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے

مطالبہ کیا کہ اس حملے کی تفتیش کے دوران اس بات کی بھی تحقیقات کی جانی چاہیے کہ

دہشت گردوں کی مدد اور پشت پناہی کون کر رہا ہے۔
حکومت کمیونٹی کی حالت زار کے بارے

میں سوچ بچار کرے، اس فرقے کا منظم اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل عام کھلم

کھلا بربریت اور جارحیت ہے۔
ایچ آرسی پی کا کہنا ہے کہ کیا یہ حیرانگی کی بات نہیں ہے کہ

ہزارہ فرقے سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوان ملک چھوڑ کر چلے جانا چاہتے ہیں، اس

مقصد کے لیے وہ بعض اوقات ٹوٹی پھوٹی کشتیوں میں سفر کرنے کا خطرہ بھی مول لینے کے

لیے تیار ہیں، ایسی ہی ایک کوشش میں ستر نوجوان انڈونیشیا میں اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ

دھو بیٹھے ۔
کمیشن کو یقین ہے کہ جب تک قاتلوں کو پکڑا نہیں جاتا اور انہیں قرار واقعی سزا نہیں دی
جاتی پاکستان ایک ایسی جگہ میں تبدیل ہو جائے گا جہاں زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گا۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/06/120629_shia_killings_hrcp_fz.shtml

images