دھرنا اور جواب دہی

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
یہ گالیوں کا موسم ہے۔ بات کرو۔ گالی۔ جواب دو۔ گالی۔ رائے کا اظہار کرو۔ گالی۔ تاریخ دہراو۔ گالی۔ حقیقت بتلائو۔ گالی۔ آئین کا حوالہ دو۔ اْس سے بھی بڑی گالی۔ ان بے شمار گالیوں میں بدترین گالی تہمت کی شکل میں دی جا رہی ہے۔

پاگلوں کی منطق کی طرح یہ کہا جا رہا ہے کہ اگر آپ عمران خان کے ساتھ نہیں ہے تو آپ اس کے بدترین مخالف ہیں۔ لہٰذا آپ نواز لیگ کے ساتھ ہیں۔ جس سے مراد یہ ہے کہ آپ پیسہ لے کر منہ کھولتے ہیں۔ آپ کے قلم میں ڈلی ہوئی سیاہی حرام مال ہے۔
مختلف ذرایع سے موصول ہونے والی تہمتوں، دھمکیوں اور گالیوں میں مسلسل یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ میری تنقید میں وزن نہیں بغض ہے اور یہ نواز لیگ کی آواز ہے۔ دوسرے صحافیوں کے ساتھ پچھلے ہفتے وزیر اعظم پاکستان اور اْن کی کابینہ کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کے دوران میں نے نواز شریف صاحب کو کہا کہ ساری زندگی بہت سی انہونی باتیں میرے ذہن میں آئیں مگر یہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ نواز لیگ کی وجہ سے مجھ پر بدترین ذاتی حملے ہوں گے۔اس جملے کا مقصد مزاح پیدا کرنا نہیں تھا‘ یہ اْس ذاتی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے جو بیشتر سیاسی حلقوں کو کسی نہ کسی طرح میرے بارے میں معلوم ہے۔ میں نے آج تک کسی انتخاب میں مسلم لیگ کو ووٹ نہیں دیا۔ بطور شہری ووٹ دینے کی حد تک سیاسی وابستگی کا اظہار ہمیشہ مسلم لیگ مخالف جماعتوں کے ساتھ ہی کرتا رہا۔ بطور صحافی اس جماعت کے ساتھ تعلقات ہمیشہ خراب رہے۔

کوآپریٹو اسکینڈل سے لے کر موٹر وے اور موجودہ میٹر و بس تک کے سیاسی سفر کی طویل داستان میں میرے تجزیئے اور رپورٹنگ ہمیشہ نواز لیگ کو بری طرح چبھتے رہے۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ چند ماہ پہلے تک نواز لیگ مجھے پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ کا نمایندہ سمجھتی تھی۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ تھی کہ میں تحریک انصاف کی تمام قیادت کو ذاتی طور پر اچھے طریقے سے جانتا ہوں۔ عمران خان کے اس قریبی حلقے کو چھوڑ کر جو اْن کے ذاتی معاملات کا دائرہ متعین کرتا ہے ملک میں اکا دکا صحافیوں کے علاوہ شاید ہی کوئی اور ہو جو مجھ سے بہتر عمران خان کی سیاسی تاریخ رقم کر سکتا ہو۔ میں اس تاریخ کے بننے کا عینی شاہد ہوں۔ اور بعض اہم مواقعے پر اثر انداز ہو کر اپنا حصہ بھی ڈالا ہے۔وہ مواقعے اور موڑ کون سے تھے اْس کے بارے میں عمران خان بھی جانتے ہیں اور جہانگیر ترین بھی۔ جب کبھی حقائق تحریری صورت میں آئیں تو پتہ چلے گا کہ مجھے تحریک انصاف کے اندر کے معاملات سمجھنے میں اپنی برادری کے دوسرے ممبران کی نسبت آسانی کیو ں ہوتی ہے۔

میں تحریک انصاف کی فیصلہ سازی اور اس کی موجودہ ساکھ اور سوچ کا بہترین ماہر تو نہیں ہوں لیکن یہ ضرور ہے کہ علم ضرور رکھتا ہوں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے پیچھے کیسی سوچ اور محرکات کارفرما ہو سکتے ہیں۔
اس وقت تحریک انصاف ذرایع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ایک حصے میں خصوصی تشہیر سے پیدا کیے ہوئے مثبت شور و غوغے سے پرے ہٹ کر گہرے بحران کا شکار نظر آتی ہے۔ اس کی پالیسوں پر کئی ایسے اعتراضات اٹھائے جا سکتے ہیں جن کی بنیاد مضبوط اور جن کا اثر پاکستان کے جمہوری مستقبل پر گہرے انداز سے پڑ رہا ہے۔پہلا بڑا اعتراض آئینی ہے۔ ملک کے کسی بھی منتخب وزیر اعظم کی کنپٹی پر پستول رکھ کر استعفی لینے کی گنجائش موجود نہیں۔ احتجاج کے حق کو آئینی نظام کی روح
کو قبض کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ طاہر القادری کا سانحہ ماڈل ٹاون پر مقدمہ بجا اور احتجاج سچا ہے۔

مگر پارلیمان پر دھاوا بولنا اور اسمبلیوں کی تحلیل کر نے کا مطالبہ اور ریاستی نظام کو درہم برہم کرنے کی دھمکی بغاوت ہے۔
یہ قانون میں نے نہیں بنایا یہ اس ڈھانچے کا حصہ جس کے تحت ہم اپنی آزادیاں اور حقوق رکھتے اور غصب ہونے کی صورت میں واپس مانگتے ہیں۔ عمران خان کے مطالبے پارلیمان کی حیثیت ویسے ہی چیلنج کرتے ہیں جیسے طاہر القادری کے زبانی حملے۔ عدلیہ پر بداعتمادی یہ مفروضہ کہ نواز شریف نے بحیثیت شخصیت تمام آئینی عمل پر حاوی ہو کر دھاندلی کی تحقیقات کو آزاد منش ججوں کے ہاتھوں سے چھین لیا ہے۔ ایسا الزام ہے جسکو بہترین وکیل بھی ثابت نہیں کر سکتا۔ اس کے ساتھ نظام کے بوگس ہونے کا نعرہ لگانے کے باوجود تمام تر توجہ صرف ایک شخص پر مرکوز کر دی ہے۔ ظاہر ہدف
وہی شخص ہے نظام نہیں۔

Bv_JSHyIMAAUSHm.jpg


تحریک انصاف کی طرف سے دھاندلی کا مقدمہ انتہائی مضبوط ہوتا اگریہ جماعت سیاسی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی سے خود کو علیحدہ کرتی۔ تمام ممبران اپنے استعفی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کو دینے کے بعد قومی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے اپنے دوستوں کو اگلے مرحلے کی طرف راغب کرتے۔ اور اس طرح اسمبلیوں سے باہر آ کر اس مبینہ دو نمبر ڈھانچے پر پتھر پھینکتے تو مناسب لگتا۔ مگر خیبر پختو نخوا میں طاقت عزیز ہے وہاں پر دھاندلی والا نظام قبول ہے۔ مرکز میں بھی استعفی ایسا گورکھ دھندا بنا دیا گیا ہے جس سے نتیجہ حاصل کرنا فی الوقت مشکل نظر آ رہا ہے۔

میں تقریباً ایک درجن پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی سے بالمشافہ مل چکا ہوں۔ میں تمام تر دیانت داری سے بتا سکتا ہوں کہ اپنی قیادت کے بارے میں وہ جن خیالات کا اظہار کرتے ہیں اْس کے سامنے ہماری طرف سے ہونے والی تنقید تعریف کی طرح محسو س ہوتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں سے منتخب ہونے والوں ممبران قومی اسمبلی کا پرویز خٹک کی حکومت کے بارے میں تجزیہ سنیے تو آپ کو عابد شیر علی اور طلال چوہدری تحریک انصاف کے دوست محسو س ہونگے۔ظاہر ہے تحریک انصاف کے اندر اس نظام کو تہہ و بالا کرنے پر واضح اکثریت راضی نہیں ہے۔ مگر عمران خان اور جہانگیر ترین کو کچھ خاص معلوم ہے کہ وہ اکثریت کی رائے کو مسترد کر کے اپنے احتجاج پر لگے ہوئے ہیں لہذا یہ اندر کی باتیں باہر نہیں آ رہیں۔ بہر حال جب تاریخ کے اوراق پلٹے جائیں گے تو آپ کو پتہ لگ جائے گا۔ اس سے بھی بڑا اعتراض ان قوتوں کے ساتھ مل بیٹھنا ہے جو اس ملک میں ایسی سیاست کی نما یندگی کرتی ہیں جس نے نظام میں فساد اور عناد کے سوا کچھ جنم نہیں دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چند ایک کارکنان کو چھوڑ کر جلسے میں عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے چند چہروں کو چھوڑ کر غور سے دیکھئے کہ ان میں سے انقلاب لانے والے کتنے ہیں۔ اگر اس ملک میں انقلابی فلسفے کا استاد شیخ رشید ہے تو خود ہی سمجھ جایئے گا کہ انقلاب کیسا ہو گا۔

میڈیا کی طرف سے پھیلائی ہوئی دھند اچھے بھلے پڑھے لکھے لوگوں کی آنکھوں کے پانی کو گدلا کر رہی ہے۔ 2008کے بعد فیس بک کے ذریعے شعور پانے والی نئی پود کی یادداشت اتنی محدود ہے۔ اسکو کچھ بھی بتا دیا جائے وہ اس پر یقین کر لیتی ہے۔
تحریک انصاف کے پاس موجودہ بحران میں سے بہترین نتائج نکالنے کا موقع سامنے کھڑا ہے۔ نظام میں اصطلاحات اور بہترین جمہوریت کے قیام کا ایک شخص کے استعفیٰ سے کوئی تعلق نہیں اگر نظام کی تطہیر اور تبدیلی پر اتفاق رائے بن چکا ہے تو نواز شریف کو گردن سے پکڑ کر نکالنے یا فوج سے مدد طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں۔

اگر نواز شریف اس ملک کی جمہوریت کے لیے سب سے برا خطرہ ہے تو اچھی جمہوریت اْس خطرے سے خود ہی نپٹ لے گی۔ مگر تحریک انصاف کی قیادت اچھی جمہوریت حاصل کرنے کا یہ موقع کیوں نہیں حاصل کرے گی۔
جب ہم یہ سوچنے ہر مجبور ہوں کہ اچھی جمہوریت اور بہترین نظام اور نئے پاکستان کے تمام دعوے جن کو کنٹینر کے سامنے عوام کو اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ کنٹینر میں موجود منصوبہ سازوں کے لیے بھی قابل قبول نہیں ہے۔ اچھی جمہوریت کی زد سے سیاسی جماعتوں کی موجودہ قیادت میں سے شاید ہی کوئی بچ پائے۔ معاملہ جمہوریت کا نہیں نواز شریف کو فارغ کرنے کا ہے۔ یہ عوامی تحریک نہیں مہم جوئی ہے۔ اس ذاتی لڑائی میں سچائی اور حقیقت وہ اجناس ہیں جن کی کوئی مانگ نہیں مگر یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔ مجھے جواب نہ عمران خان کو دینا ہے نہ نواز شریف کو۔ میں صرف اپنے ضمیر کو جوابدہ ہوں۔

http://www.express.pk/story/283041/
 
Last edited:

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
Talat go and fly a kite!
Any one pretecting Nawaz and this corrupt parliament at this time
is NOT a friend of Pakistan....Oh poor Talat, complaining Mian sahib,...dekho na mian sahib aap ki wajah se mujhay kitni galian par
rahi hein?.....Haha did Mian sahib give you extra couple of lac?.....Khabar to yehi hay khube paisay bantay gaye wahan??..(bigsmile)
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Ha ha Tallat all your expertise are going to fail InshaALLAH, ALLAH is the greatest of all planners. Yes NS was going to win but not with this landslide victory, his lust of autocratic power led him to this mire now death by thousand cuts is his fate.
 

staray khaatir

Minister (2k+ posts)
Talat Sahib,main aap ke position samajh sakta hoon magar jab tak INQILAB aur AZAADI ke dhool nahi bethay ge,en internet inqilabioun say baat kerna bay sood hai.
 

voice

Politcal Worker (100+ posts)
Asal main kuch log jazbaat main aur nafrat main ande ho chuke hen, un par ab koi naseehat asar nahin kare ge.
Well done Talat

 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
Talat sahab, woh jumla tu suna ho ga.

Jo kisi ke liye Garha khood ta hai
Khud us Garhay mein girta hai

Tu app kion takleef kar rahey hain. Girnay deey na Imran Khan ko Garhay main.

Cold Shower lein, aur so jain
 

zehri

Citizen
Utter nonsense and drivel coming out of the mouth of the thinking tank that Talat Hussain considers himself to be. Could someone pleaseeeeeee explain to me the legitimacy of a government if the ruling party itself admits that it was born out of completely rigged elections. We get it TH, you might not be a lifafa but your pretentious shyte has become unbearable now. Please give up on your limp argument about maintaining this system. If an engineering student cheats to get distinction and becomes a civil engineer who builds bridges tomorrow, don't you think we should chase that man in charge instead of thinking "Mitti paao, bridge tou bana". Sooner or later, that bridge will collapse and the people responsible should be held accountable.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ نواز شریف اسکا باپ لگتا جو اسکی حکومت بچانا چاہتا ہے؟ اس کم اصل کو کوئی پروا ہی نہیں کہ نواز شریف نے دھاندلی کی ہے بس زور اس پہ ہے کہ عمران جو کر رہا ہے اسکی آئین اجازت نہیں دیتا۔ تو کیا آئین دھاندلی کی اجازت دیتا ہے؟ اور جب ایک سے زیادہ حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوجائے تو پھر نواز شریف کی حکومت کا کیا جواز رہ جاتا ہے؟

کبھی اس نے یہ پوچھنے کی کوشش کی ہےکہ الیکشن کمیشن کی جو تشکیل ہوئی تھی وہ آئینی تھی یا غیر آئینی اور الیکشنز سے پہلے آئین کے شق نمبر 62 اور 63 پہ کتنا عمل ہوا؟ تو اگر آئین کے شقوں پہ عمل ہی نہیں ہوا تو یہ الیکشنر اور اسمبلیاں آئینی کیسے ہوگئیں؟

اور کچھ نہیں اسکا دماغ چل گیا ہے اسلیے آجکل اس کی کوئی کل سیدھی نہیں۔
 
Last edited:

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Agree. Can you believe how intellectually deranged these comments are on this thread? These people have no vision or even a desire to learn and educate themselves. Even opposing point of views can educate. But they reject without even reading. They are entrapped in total tunnel vision, refusing to even see the light

Talat Sahib,main aap ke position samajh sakta hoon magar jab tak INQILAB aur AZAADI ke dhool nahi bethay ge,en internet inqilabioun say baat kerna bay sood hai.
 

Athra

Senator (1k+ posts)
کوئی جناب طلعت حسین کو یہ کیوں نہیں بتاتا کہ جناب آپ کی فلاسفری سمجھ سے باہر ہوتی جا رہی ہے ٹھیک ہے جناب آپ کو تنقید کرنی چاہئیے لیکن توازن بھی کسی چیز کا نام ہے آپ جناب نواز شریف پر بھی تنقید کرتے ہیں کبھی کبھی لیکن اس میں اتنی شدت نہیں ہوتی جو شدت عمران پر تنقید میں ہوتی ہے اور پھر جب آپ جیسے عقل کل لوگ لٹھ لے کے ایک ہے بات کا رونا سٹارٹ کر دیتے ہو تو عام لوگ جن کا اور کوئی بس نہیں چلتا وہ سوشل میڈیا پر آپ کو گالی دے کر اپنی بھڑاس نکال لیتے ہیں آخر آپ بھی تو لوگوں کو اپنی سوچ اپنا فلسفہ دکھاتے اور سناتے ہے چاہے کوئی سننا دیکھنا نہ بھی چا ہے ہم لوگ آپ کو برداشت کر رہے ہیں آپ بھی کریں
 

AHMED78

Minister (2k+ posts)
Admin iss 2 number baighairat bikao ***** insaan ki koi cheese upload na honay diya karay. Yai gaddah jealousy mai ***** ho chukka hay
 

hassan25

Senator (1k+ posts)
Agree. Can you believe how intellectually deranged these comments are on this thread? These people have no vision or even a desire to learn and educate themselves. Even opposing point of views can educate. But they reject without even reading. They are entrapped in total tunnel vision, refusing to even see the light
when people get clear understanding & truth from someone then they don't bother to read the flat garbage of others like talat i hope that is enough for u
 

nas khan

MPA (400+ posts)
this Tolet Hussain given more Galia to IK in last 6 weeks than anybody could give him. check his twitter account n see how he attacked n ridiculed IK in last 2 weeks. You don't agree with someone or criticize someone is different n running a campaign against one person 24/7 n ridiculing him is not journalism.
 

tz00007

Minister (2k+ posts)
what a hypocrite... in an eid show i saw him myself saying Nawaz sharif is his favourite politician.. now he is trying to portray that he is neutral? /hahahahah u think ppl are that dumb???

his veil of fake neutrality is down... he is a pakka noora.. im not saying he is paid or takes rishwat.. may be he doesnt, but he is biased towards noora..

and how come is this ghair aayeni?? when the elections were total fraud?? so this means even if a fake PM gets into PM house he cant be taken out??? and someone ask this munafiq, why cant he see the difference and improvement? he himself have said PTI is better party and not dominated by a family but yet when it comes to crucial times, his inner noora comes out to defent NS... what a liar..
 

Nayaa Pakistan

Politcal Worker (100+ posts)
yeh bechara ab apni safayan de ga , aur jaise jaise imran khan ke chances zyada hote jain ge win ke vaise vaise sab chor pakistan chor ke bhagain ge INSHALLAH
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
طلت صاحب الکشن ٢٠١٣ کے تمام "مستری اور مزدور" اعتراف جرم اور شریک جرم ظاہر کرتے جا رہے ہیں مگر آپ ہیں کہ "ٹنڈ " پر پانی ہی نہیں پڑنے دیتے اور اسے خلاف آئیں قرار دے کر اپنی عقل اور غیر جانبداری ظاہر کرنے کا ہر روز ڈھونگ رچاتے ہیں
تم پہلے اس بات کا تعین کر لو کہ "دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں" پھر آگے بات کریں گے
اگر تم نے کسی سطح پر بھی مان لیا کہ دھاندلی ہوئی ہے جیسا کہ ثابت ہوتا جا رہا ہے تو شاہراہ دستور کا اب سے یہ دستور ٹھرا ہے جسے غور سے سن لو کہ وہاں کی ساری غلاظت چاہے درخت ،جھاڑی یا کونٹینر کی اوڑھ میں ہو اپنے اس منہ سے صاف کرو گے
 

Back
Top