دھاندلی کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق،عثمان ڈار کو طلب کر لیا

7firdousdarecpsj.jpg

ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈارسمیت 6 افراد کو 30 اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق،عثمان ڈارسمیت 6افراد کو 30اگست کو ڈسکہ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کےالزامات پر تحقیقات آگے بڑھانے کیلئے طلب کیا ہے۔ ای سی پی کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گواہوں اور ملزمان کے بیانات سے انکشاف ہواکہ آپ سب بھی ملوث ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری سے معلوم ہوا ہے 30 اگست کو طلب کیے گئے تمام لوگ 17 کو ڈی پی او آفس میٹنگ میں موجود تھے، میٹنگ میں پریزائیڈنگ افسران کو فی کس 3 لاکھ روپے آپ کی ایما پر دیے گئے۔

ای سی پی نے نوٹس میں کہا ہے کہ ضلعی افسران ودیگرکی موجودگی میں الیکشن نتائج تبدیل کرنے کی سازش تیار ہوئی، آپ کو انہی ثبوتوں پر 30اگست صبح 10بجے طلب کیا جاتا ہے۔ طلب کیے گئے افراد میں فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار، عارف سونی، آصف سونی، اقبال سونی اورعمرڈار بھی شامل ہیں۔

یاد رہے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی 4 سیاسی شخصیات کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان تمام اہم شخصیات کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

پٹواری کھوتا الیکشن کمیشنر