میں آج ایک انتہائی آسان اور دھاندھلی کا سدباپ با آسانی کر دینے والی تجویز پی ٹی آئ الیکشن سیل کے سامنے رکھ رہا ہوں ، یہ ایک بلکل سامنے پڑا ہوا انتہائی اہم اور سادہ حل ہے جو ہر سیاسی جماعت کو دستیاب ہے اور ٢٠١٧ الیکشن بل کا حصہ بھی ہے لیکن میرا نہیں خیال کے کسی سیاسی جماعت نے اس کو اپنایا ہے
اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ اتنا ہی قیمتی نسخہ تھا تو عین آخری لمحات میں اسے دینے سے کیا حاصل ؟؟
تو جناب مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ میں پچھلے ١ سے ڈیڑھ ماہ سے اپنے حلقہ کے ایم این اے کے امیدوار صاحب کو پرسنلی اپروچ کر چکا اور ان کے گوش گزار بھی کر چکا کے انتہائی اہم تجاویز ہیں انھیں سن لیں اگر فائدہ مند محسوس ہو تو عمل کر لیں اور اگر نہیں تو اٹھا کے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیں لیکن
افسوس کے "کاسہ لیس " قسم کے چمچوں نے آج کل کرتے یہ ملاقات نا ہونے دی
بہرحال اس تجویز کا "ایج" میں خاص اپنی جماعت پی ٹی آئ کو دینا چاہتا تھا لہذا میں نے پہلے یہ تجویز یہاں بھی پیش نہیں کی دیگر تجاویز پر میں نے ایک تھریڈ بنا دیا تھا اور اس میں سے ٥ تجاویز پیش کی تھیں جن میں سے ٤ پر الیکشن کمیشن نے کسی نا کسی صورت عملا قبول کرتے هوئے انھیں الیکشن پروسیس میں اپلائی کر دیا ہے
اس تھریڈ کا لنک یہ ہے
https://www.siasat.pk/forums/thread...ging-free-2018-elections-in-sha-allah.623939/
فائنل تجویز :
کل ہر پولنگ سٹیشن پر جانے والا چیف پولنگ ایجنٹ اپنے گھر سے ایک ہی رنگین پرنٹڈ کپڑا کی ڈوری لمبائی میں کاٹ کر ساتھ لے جاۓ اور بیلٹ باکس پر لگائی جانے والی آفیشل سیل لگوانے اور اس کے نمبر نوٹ کرنے کے بعد یہ ڈوریاں اسی سیل کے ساتھ ڈبے میں باندھ کر انہیں ٣ سے ٤ مضبوط گرہیں لگا کر چھوڑ دے ... یہ گرہیں اتنی سخت ہونی چاہیں کے کسی بھی طرح کھل نہ سکیں صرف کاٹنے سے کٹ سکیں
اس کا فائدہ یہ ہو گا کے آپ جو پرنٹ والا کپڑا لے کے گرھہ لگائیں گے وہ کسی کے پاس موجود ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لہذا "بیلٹ باکس " اگر کوئی بکاؤ انتخابی عملا بھی آنکھ بچا کر تبدیل کرنا چاہے تو نہیں کر سکتا -
اپنی مخصوص سیل لگانے کی اجازت قانون کی اس شق میں موجود ہے
Supply of ballot boxes.—
(1)
The Returning Officer shall provide each Presiding Officer with such number of ballot boxes as may be necessary.
(2)
The Commission shall approve the material and design of the ballot boxes.
(3)
Not more than one ballot box shall be used at a time for the purpose of the poll at any polling station, or where there are more than one polling booths at a polling station, at any polling booth.
(4)
Before the time fixed for the commencement of the poll, the Presiding Officer shall—
(a) ensure that every ballot box to be used is empty;
(b) show the empty ballot box to the contesting candidates and their election agents or polling agents whoever may be present, and record their statements in this behalf in the prescribed form and obtain their signatures on the form;
(c) after the ballot box has been shown to be empty, close and seal it with his own seal and with the seal of such of the candidates, or their election agents or polling agents as may be present and may desire to put their own seals on it; and
(d) place the ballot box so as to be conveniently accessible to the voters, and at the same time within his view and within the view of such candidates or their election agents or polling agents as may be present.
http://www.na.gov.pk/uploads/documents/1506961151_781.pdf
پی ٹی آئ کے وہ ممبرز جن کی اہم پی ٹی آئ قیادت تک پہنچ ہے وہ اسے لازمی آگے تک پہنچائیں شکریہ
آخر میں عرض ہے کہ خدا را کارکنان کی بھی سن لیا کریں مجھے اور میرے جیسے لاکھوں مخلصین کو کوئی سیاسی عھدہ یا سیٹ نہیں چاہیے ہوتی ہمیں فقط اپنے اور اپنے بچوں کا محفوظ اور مساوات سے بھربور پاکستان چاہیے اور خان صاحب کے علاوہ کوئی اور مخلص اور درد مند رہنما فلحال نظر نہیں آتا تو ہم خان
کے سپاہی بنننے میں ہی فخر محسوس کرتے ہیں ... بس اس سے زیادہ کی نہ طلب ہے نا خواہش کے عہدے للینے میں وقتی مزہ و نشہ تو بہت ہے لیکن آخرت کی جوابدہی سے ڈر لگتا ہے کہ قبر بہت مشکل جگہ ہے اور وہی آخری ٹھکانہ .... الله خان صاحب اور پاکستان اور مخلصین پاکستان کا حامی و ناصر ہو ، آمین