MAK-THE-ONE
MPA (400+ posts)
دو چار لقمے مجھے بھی کھانے دو
سوچا کہ ایک کثیر تعداد اسلام آباد میں ہونے والے واقعات کو گہری سازش اور لکھا لکھایا
قرار دیکر علامہ اور خان کو برا بھلا کہہ رہی ہے، تو مجھے احساس ہوا
کہ میں 14 اگست 2014 سے کتنا غلط سمت میں سوچ رہا تھا
ایک اقلیت ہی تو ہے لکھنے والوں کی جو خان اور علامہ کے کئے کو سراہا رہے ہیں
مگر اکثریت تو ان کو برا بھلا کہہ رہی ہے، اور اس ہی اکثریت نے مجھے
احساس دلایا کہ جمہوریت میں جس کی اکثریت ہو وہی کامیاب ہوتا ہے، پھر میں ہوش
اور حواس رکھتے ہوئے کیوں خواہش اور ہوس نہیں رکھ رہا
یقینا میں احمق اور نامعقول شخص ہوں. جو اکثریت کا ساتھ دینے کے بجائے اقلیت کو
اکثریت مان کر ان کے لئے اپنا کلیجہ پھاڑ رہا تھا، میں اپنے کئے پر پشیمان ہوں اور
آج سے جمہوریت بچائو کا نعرہ لگا کر خان اور علامہ کے خلاف اپنا قلم اٹھاتا ہوں
عین ممکن ہے میرے اس طرح بکواس رقم کرنے پر میرے لکھے کو بھی چار چاند لگ
جائیں اور میں بھی بازاروں میں بکنے لگوں اور مال کمانے لگوں، میرا قلم کے
دلال حضرات سے کوئی مقابلہ نہیں میں ان کو اپنا رہنما مان کر بچے کچے ٹکڑوں پر
ہی قناعت کرنے پر اکتفا کروں گا، بس بکواس کرنے میں ماہر حضرات سے میری گزارش
ہے کہ میری بھی دیہاڑی لگوا دیں، جو مجھے ملے گا اسکا پچیس فیصد میں باخوشی
ان لوگوں کو دینے کے لئے تیار ہوں جو میری دیہاڑی لگوائیں گے
مارکیٹ ریٹ سے کم میں علامہ اور خان کے خلاف لکھنے کے لئے تیار ہوں، بس کوئی
میرے بھی دام لگوا دے ..... ہے کوئی جو من چاہا لکھوا کر میری جیب کی بھوک
مٹا دے ..... چوہدری جی، طلعت پا دو چار لقمے مجھے بھی کھانے دو