دو باتیں
بہت ہوگیا اب تو
میاں صاحب ! اب استعفی' دے ہی دو
کیا کہا نہیں دوں گا
دیکھو استعفی تو بہر حال دینا ہی پڑے گا
ورنہ دو باتیں ہو جائیں گی
یا تو شرافت سے خود ہی استعفی' دوگے
یا پھر کوئی زبردستی آپ سے استعفی' لے،لےگا
شرافت سےاستعفی' دو گےایسا تو لگتا نہیں
اوراگر کسی نے زبردستی استعفی' لیا
تو دو باتیں ہو جائیں گی
یا توآج شام تک دھرنا دینے والے آپ سے استعفی' لےلیں گے
یا پھر فوج آپ کی کنپٹی پربندوق رکھ کر آپ سے استعفی' لےگی
دھرنے والوں نے استعفی' لیا تو ٹھیک اور اگر فوج نے استعفی' لیا
تودو باتیں ہو جائیں گی
یا تو فوج" کاکڑ" فارمولہ استعمال کرے گی
یا پھر1999 والا" پرویزمشرفی" فارمولا
اگر"کاکڑ" فارمولا استعمال کیا تو صرف کرسی ہی جائےگی
اور اگر"پرویزمشرفی"فارمولا استعمال کیا
تو دو باتیں ہو جائیں گی
یا تو پھر دوبارہ آپ کو جدہ بھیج دیا جائےگا
یا پھر آپ پر ماڈل ٹاؤن کے مقتولین کے قتل کا مقدمہ چلے گا
آپ کو جدہ بھیج دیا جائے گا
ایسا تو سوچنا بھی حماقت ہے
کیونکہ اب تو جدہ والے بھی آپ کو قبول نہیں کریں گے
اوراگر قتل کا مقدمہ چلا
تو دو باتیں ہو جائیں گی
یا تو آپ کو لانڈھی جیل میں رکھیں گے
یا پھر کوٹ لکھپت جیل میں
لانڈھی جیل کے مچھر،لال بیگ اور بچھوآپ سے بھلا کہاں برداشت ہوںگے
اور اگر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا
تو پھر ایک ہی بات ہوگی
پھانسی،پھانسی اور صرف پھانسی
تو پھر ٹھیک ہے چڑھ جاؤبیٹا سولی پر رام بھلی کرےگا
اپنے باپ کا کیا جاتا ہے