mtahseenpk
MPA (400+ posts)
آج کل نون لیگ کی "غیرت" بہت عروج پر ہے۔ انہیں ملی اور پارٹی ترانوں پر جھومتی خواتین کے اندر بے پناہ فحاشی نظر آرہی ہے۔ اور وہ سوشل میڈیا پر ایڈیٹ شدہ تصاویر پوسٹ کرکر کے اپنی "غیرت" کا ثبوت دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ تحریکِ انصاف کے سپورٹرز کو اسلام دشمن ثابت کرنے کے لیے قرآن اور احادیث کا بھی سہارا لے رہے ہیں۔ دین کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کرنے کا طریقہ شاید انھوں نے اپنے سب سے بڑے حلیف، طالبان کے جدِامجد اور اپنے نئے مربی و مرشد مُلا فضل الرحمٰن سے سیکھا ہے۔
نون لیگ کے سپورٹرز سے جب پوچھا جائے کہ جب آپ یوتھ فیسٹیولز کے نام پر سکول کالجز کی طالبات کو چیر لیڈرز کے طور پر پیش کررہے تھے تو اس وقت آپ کی غیرت کہاں تھی یا جب فیصل آباد میں تحریکِ انصاف کا جلسہ کاؤنٹر کرنے کے لیے انڈین گلوکار ہنس راج اور مشہورو معروف نصیبولال صاحبہ کا فری انٹری کنسڑٹ کروایا گیا تھا اس وقت آپ کی غیرت گھاس چرنے گئی تھی؟ اگرچہ وہ ایک گھٹیا سیاسی موو تھی لیکن میں پھر بھی اس کو غلط نہیں کہتا کیوں کہ میں مُلا نہیں۔ لیکن کیا نون لیگ کے مُلا اس کا کوئی جواب دیں گے؟ یقینا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا جیسے ان کے پاس اس بات کا بھی جواب اور وجہ نہیں ہوتی کے وہ نون لیگ کے سپورٹرز کیوں ہیں۔
(محمد تحسین)
https://www.facebook.com/MuhammadTahseen
Last edited by a moderator: