دوسروں کی نہیں،اپنی فکر کریں

Humsafar

Voter (50+ posts)
ھم مسجد جائیں یا مدرسہ ھمارے دماغ میں یہی کوٹ کوٹ کر بھرا جاتا ھے کہ تم چاھے جیسے بھی ھو مگر تم نے سارے مسلمانوں کا نانا بننا ھے اور فرھاد علی تیمور کی طرح سب کے دماغوں میں گھس کر ان کی نیتوں کا پتہ کرنا ھے اور جو تم سمجھتے ھو اسی کو ان کی عقلوں میں کاپی پیسٹ کرنا ھے ، پھر کہیں وہ کسی بات کو غلط نہ سمجھ لیں ، ان کی سمجھدانی کو لاک اور ڈِس ایبل بھی کرنا ھے ،، سد ذرائع کے نام پر حلال کو بھی حرام کرنا ھے ، الغرض مسلمان ھونے کا مطلب ھی ٹانگے کا گھوڑا بننا ھے ،جس کے دماغ میں کوئی نہ کوئی ٹانگے والا بیٹھا ٹانگہ لہور دا ھووے تے بھانویں جھنگ دا ،ٹانگے والا خیر منگدا، گاتا رھے

لوگو! تمہیں لوگوں کی نیتوں پر نگہبان اور داروغہ کس نے بنا کھڑا کیا ھے ؟ کیا تمہی کو نہیں کہا گیا تھا کہ

اے ایمان والو، تمہارے ذمے تمہارا اپنا آپ ھے ، کوئی اگر بھٹک بھی گیا تو تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اگر تم خود ھدایت پر ھو ، تم سب کو اللہ کی طرف لوٹ کر آنا ھے وہ تمہیں جتا دے گا جو کچھ کہ تم کرتے رھے ھو ، ( المائدہ 105)

يا أيها الذين آمنوا عليكم أنفسكم لا يضركم من ضل إذا اهتديتم إلى الله مرجعكم جميعا فينبئكم بما كنتم تعملون(المائدہ 105 )


الغرض نبئ کریم ﷺ کی موجودگی میں سارے ابوبکرؓ ، و عمرؓ و عثمانؓ و علیؓ اور بقیہ عشرہ مبشرہ کی طرح نہیں بن گئے تھے بلکہ الگ الگ کردار کے ساتھ تھے کچھ جمعے میں نبئ پاک ﷺ کو کھڑا چھوڑ کر چل دیئے تھے تو کچھ عبداللہ ابن ابئ کی طرح نماز پہلی صف میں پڑھتے تھے ، نبئ کے دربار میں نبئ کریم ﷺ کے سامنے کھڑے ھو کر جھوٹ بول دیتے تھے ، نبئ کریم ﷺ ان سب کو ساتھ لے کر چلے ، ابن ابئ جیسے منافق کا جنازہ پڑھا دیا جس نے ھر اوچھا وار کیا تھا یہان تک نبئ ﷺ کی عزت پر بھی حملہ آوار ھوا تھا اور نبی پاک ﷺ کی گھر والی پر بھتان لگا دیا تھا ، عبداللہ ابن ابی سرح جیسے مرتد کو معاف کر دیا تھا جو کاتبِ وحی بنایا گیا اور اس نے مکے جا کر کہا کہ میں جو چاھتا تھا لکھ دیتا ھے اور محمد ﷺ کو کچھ پتہ نہیں چلتا تھا ،جیسی وحی محمد ﷺ پہ آتی ھے ویسی تو مجھے بھی آتی ھے ، ھزاروں لوگ مسیلمہ کذاب پر ایمان لائے اور اسکی طرف سے لڑتے ھوئے ھزاروں صحابہ کو شھید کیا ،پھر ان کی توبہ قبول کی گئ اور گورنر تک بنائے گئے

اگر آج آپ لوگوں پر داروغہ بننے کی کوشش کریں گے اور ان سب کو جناب مفتی تقی عثمانی بنانے کی کوشش کریں گے تو رھی سہی مسلمانی سے بھی ان کو فارغ کر کے ملحد بنا دیں گے
، فتوے لوگوں کی ایمان کی حالت دیکھ کر لگایا کریں کتابیں دیکھ کر نہیں ، اللہ پاک ابھی تک امتحان کے لئے لوگ پیدا فرما رھا ھے وہ مایوس نہیں ھوا ، لوگوں کو اپنی سوچ اور سمجھ کے مطابق چلنے دیں ، اپنے سوا سب کو دودھ پیتا بچہ سمجھنے کی روش ترک کر دیں اور ھر ایک کی نیت کی فکر میں اپنی نیندیں حرام نہ کریں کیونکہ پھر فرسٹریشن میں بندوق بھی آپ ھی اٹھا لیتے ھیں یا بندوق والوں کے لئے چندے کرنا شروع کر دیتے ھیں ، اپنے کمزور بندوں کا بوجھ رب کو ھی اٹھانے دیں وھی یہ بوجھ اٹھا سکتا ھے اور گناہ معاف کر دیتا ھے ، فلاں کام سے فلاں یہ جواز نکال لے گا ، فلاں کھڑکی کھلی تو لوگ دروزہ کھول لیں گے ، بس اپنی فکر کریں یقین کریں آپ سے صرف آپ کا سوال ھو گا ، نوح علیہ السلام بھی بیٹے کی طرف سے جواب نہیں دیں گے
بقلم محمّد حنیف ڈار

 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
سب کو عالمگیریت کے سانچنے میں ڈھالنا چھوڑیں. ہر کوئی عالمی معیار کا بےغیرت بےحیا نہیں ہو سکتا
 

Humsafar

Voter (50+ posts)
سب کو عالمگیریت کے سانچنے میں ڈھالنا چھوڑیں. ہر کوئی عالمی معیار کا بےغیرت بےحیا نہیں ہو سکتا


حضور پاک pbuh بھی عالمی رسول اور انکا لایا گیا اسلام بھی عالمگیریت پرمبنی،تم اپنی کھولی سے باہر نکلو تو اسلام کی وسعت کا اندازہ ہو
اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے
اپنی اس نازیبا پوسٹ کے بعد تجدید ایمان کرو اور ہٹ دھرم مت بنو
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

حضور پاک pbuh بھی عالمی رسول اور انکا لایا گیا اسلام بھی عالمگیریت پرمبنی،تم اپنی کھولی سے باہر نکلو تو اسلام کی وسعت کا اندازہ ہو
اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے
اپنی اس نازیبا پوسٹ کے بعد تجدید ایمان کرو اور ہٹ دھرم مت بنو
ایک مولوی ہر ایک میں چھپا ہے وقت آنے پر نکل آتا ہے
 

Humsafar

Voter (50+ posts)
ایک مولوی ہر ایک میں چھپا ہے وقت آنے پر نکل آتا ہے
آپ کے قتل کا فتویٰ تو نہیں دیا صرف یہی کہا ہے کے یہ بات مناسب نہیں اور کیوں مناسب نہیں تھی اسکی مثال دی ہے،باقی آپ کی مرضی آپ نے قصوروار مولوی کو مان لیا , اچھی بات ہے

 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انصاری صاحب,جناب والا بات تو ٹھیک ہی کی ہے ،بندا ختنے بیشک کسی مولوی سے کروائے یا ڈاکٹر سے ,اسکی مسلمانی پر کوئی فرق نہیں پڑتا آپ بھی اسلام کو ذرا ایزی لیا کریں ،ہر وقت کا رونا دھونا اسلام میں ممنوع ہے
لگتا ہے آپ کو پسند نہیں آئی
جمہوریت اتنی بھی فرض نہیں جتنی آپ نے کر لی ہے
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
لگتا ہے آپ کو پسند نہیں آئی
جمہوریت اتنی بھی فرض نہیں جتنی آپ نے کر لی ہے


جمہوریت اتنی ہی فرض ہے جتنی نام نہاد خلافت ،شاید ایک آدھ ماشہ زیادہ ہی ہو
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
آپ کے قتل کا فتویٰ تو نہیں دیا صرف یہی کہا ہے کے یہ بات مناسب نہیں اور کیوں مناسب نہیں تھی اسکی مثال دی ہے،باقی آپ کی مرضی آپ نے قصوروار مولوی کو مان لیا , اچھی بات ہے
جمہوریت اسلام میں بھی ہے اور مغرب کا اپنا تصور ہے

اسلام عالمگیر مذہب ہے اور مغرب بھی عالمگیریت کا ایک تصور لے کر چل رہا ہے

آپ نے فتوی جڑ دیا. مولوی ایک پیشہ بھی اور ایک سوچ بھی جس کا مظاہرہ آپ نے ابھی ابھی کیا ہے
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

بندہ کھچکا ہوا ہو تو خود کو روغہ تو کیا خلیفہ سمجھنے لگتا ہے اور باقی سب لبرے اور جمہورے نظر آتے ہیں اس پاگل کو

دماغ کی خرابی شرط ہے اسکے لئے
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جمہوریت اتنی ہی فرض ہے جتنی نام نہاد خلافت ،شاید ایک آدھ ماشہ زیادہ ہی ہو
نام نہاد جمہورے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
نام نہاد جمہورے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے


ہم جمہورے آپ کی گردن پر تلوار رکھ کر کچھ منوانے کے حامی بھی نہیں
جس طرح دین میں کوئی جبر نہیں اسی طرح جمہورے آپ پر جبر کرنا کبھی چاہیں گے بھی نہیں

 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم



ہم جمہورے آپ کی گردن پر تلوار رکھ کر کچھ منوانے کے حامی بھی نہیں
جس طرح دین میں کوئی جبر نہیں اسی طرح جمہورے آپ پر جبر کرنا کبھی چاہیں گے بھی نہیں


یہ کام آپ نہی کر سکتے لیکن اس متعفن مولوی کی تنظیم نے صفورا گوٹھ میں یہ کام کر دکھایا ہے

یہ ذہنی مریض ہے بیچارہ اس کا بس نہی چل رہا کہ کوئی واردات کیسے کی جاۓ
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہم جمہورے آپ کی گردن پر تلوار رکھ کر کچھ منوانے کے حامی بھی نہیں
جس طرح دین میں کوئی جبر نہیں اسی طرح جمہورے آپ پر جبر کرنا کبھی چاہیں گے بھی نہیں
افغانستان، عراق، مصر لیبیا میں جمہوریت برسانے کے بعد تلوار کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے. ریاست دین سے منہ موڑ لے اور جسے سیکولر لبرازم پسند نہیں آنکھیں اور ٹی وی بند لے کی پالیسی اپنا لے پھر بے دینوں کی موجاں ای موجاں
 

Back
Top