دور جدید کے تاتاری۔۔

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
21271274_1505232866200310_3049397080073979609_n.png

http://facebook.com/JANI1JANI1/
دورِ جدید کے تاتاری ۔۔

برما والوں تمہیں دیکھ کر تو ہمیں افغانستان ، عراق، شام، فلسطین اور کشمیر کا دُکھ چھوٹا لگنے لگا۔ بلکہ وہ خُوش قسمت لگنے لگے۔کہ ایک ہی گولی کھائی اور جہان فانی سے کوچ کرگئے، یا کوئی آوارہ سا ڈرون ایک ہی ساعت میں پُورے کے پُورے گاوں کو نگل گیا۔

مگر تمہارا واسطہ تو اُن بھوُکے ننگوں سے پڑا ہے جن کی اوقات تم پر ایک گولی خراب کرنے کی بھی نہیں۔ تمہارا واسطہ اُس مزہب کے پیروکاروں سے پڑا ہے جو خُود کو دُنیا کا پُرامن ترین مزہب مشہور کیئے ہوئے تھے۔ مگر یہ ہے اُن کی اصلیت کہ جنہیں دیکھ کر چنگیز خان کی رُوح بھی تڑپ گئی ہوگی۔

حالیہ تاریخ میں اس درندگی کی مثال کہیں نہیں ملتی مگر جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں۔ اس کے پیچھے ایک ہی کہانی معلُوم ہوتی ہے۔ کہ ایک تیر سے جتنے زیادہ شکار کرسکو اُتنا اچھا ہے۔اس کو سمجھنے کے لیئے بڑی پکچر دیکھنی ہوگی۔ مُودی مردُود اور اُس کے گروہ کا اس کہانی کے لکھے جانے میں ایک بڑا کردار نظر آتا ہے۔اُس نے ایک تیر سے کئی شکار کیئے اور شاید مزید کرنا چاہتا ہو۔ مگر کامیاب نہیں ہوگا ۔ انشااللہ۔

مُودی کے گروہ میں ٹرمپ، حسینہ واجد، آنگ سان سُوکی اور ساڈہ نااہل نوازشریف۔ حسینہ واجد کی بھارت نوازی، ٹرمپ کی مُودی سے مُحبت، ساڈے نااہل اور مُودی کا عشق اور اب سُوکی کی مُودی پالیسیوں کی پُشت پناہی کرتے ہوئے مُسلمانوں کا کُچھلنا۔ سب ایک ہی مالا کے باسی پھول معلُوم ہوتے ہیں۔۔اگرچہ برما میں یہ بربریت کے واقعات کافی عرصے سے جاری تھے مگر ان میں اچانک شدت لائی گئی۔ تاکہ ان انٹرنیشل کھلاڑیوں کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔۔

مودی کو اس ظُلم کی داستان سے فائدہ اس طرح کہ۔ قتل کو اتنا بھیانک بنادو کہ کشمیر میں ہوتے مظالم معمُول کی جھڑپیں لگیں۔اور لوگ اُنہیں بھول جائیں۔حسینہ کو فائدہ یہ کہ اُس کی اسلام مُخلالف پالیسیوں اور اُس کے نتیجے میں پھانسیوں کو لوگ بھول کر اُسے ایک مسیحا کے طور پر لینے لگیں۔ ٹرمپ کو فائدہ یہ کہ لوگ افغانستان اور باقی مڈل ایسٹ میں بم گرائے جانے کو بالکُل آسان موت تصور کریں اور ورلڈ میڈیا کا دھیان اُس کی ناکام پالیسیوں سے ہٹ کر دوسری طرف کو ہو جائے ۔ سُوکی کو سُو کھا فائدہ کہ ایک تو ایک بڑی زمین خالی ہوجائے دوسرا اپنے انتہا پسند خُوش ہوں جن کی اکثریت ہے وہاں اور ڈالروں کی بھرمار الگ سے۔۔ مگر ساڈے نااہل کو کیا فائدہ۔۔ دیکھا نہیں کہ نااہل تو چلو نااہل اُس کے کسی ایک گماشتے نے بھی کوئی لفظ نہ کہا برما میں موت کے راج پر۔ اس سے یہ فائدہ ہوا کہ میڈیا یا کم از کم سوشل میڈیا سے وہ غائب اور برما ہی برما موجود ہے۔اور اگر کوئی فائدہ نہ بھی ہوا تو چلو مُودی خوش تو وہ بھی خُوش۔

اس کا سب سے خطرناک مقصد میری ناقص اور ناسمجھ رائے میں شاید یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کسی طرح پاکستان کی افواج کو اس آگ میں دھکیلا جائے۔ جسے پہلے ہی دونوں اطراف سےدُشمنوں کی غلیظ نظر اور یلغار کا سامنا ہے۔
یا کم از کم فیس بُک کی حد تک تو ایسا ہی دکھ رہا ہے۔ جہاں پاک فوج کو اس آگ میں کُودنے کی منتیں ترلے اور تعنے دیئے جارہے ہیں۔ حالانکہ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ۔اس فوج کی ذمے داری پہلے اپنے بیس بائیس کروڑ کی حفاظت کرنا ہے۔ نہ کہ ملت اسلامیہ کا لیڈر بننا۔ لیڈری کے لیئے چونتیس مُلکوں کا اتحاد کیونکر بنایا تھا۔

اُن کی باتوں سے تو ایسا لگتا ہے جیسے ہمارے ہمسائے اب ہمارے ہم خیال و ہمنوا ہوگئے۔ کہ ہم اپنا چھوڑ کر بھاگم بھاگ جائیں اور کئی مُلک پھلانگتے ہوئے کسی کی دادرسی کریں۔ کسی کا سہارا بنیں۔ پہلے اپنا سہارا تو بنیں۔اللہ کا شُکر کرو کہ اُس نے کم از کم ایسی فوج دی جس کے ہوتے ہوئے دُشمن کُتوں کی طرح تمہیں بھوکی نظروں سےدیکھ تو سکتا ہے بھونک تو سکتا ہے مگر اس سے زیادہ کُچھ نہیں کرسکتا۔ کیا ہر مسئلے کا علاج اسلحے میں ہوتا ہے۔تمہارے خیال میں کیا ہندوستان خاموش تماشائی بنارہے گااگر پاک فوج نے برما پر حملہ کردیا۔

یا پھر یہ اُردگان کے ایک بیان سے ایسے جزباتی ہورہے ہیں۔ او میرے بھائیو۔ اُردگان کے مُلک کی معیشت دیکھو اور اُس کی فوجی طاقت دیکھو اور اُس پر اُس کی چھوٹی سی آفر دیکھو۔میں یہ نہیں کہتا کہ اُس نے بُرا کیا۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ جب اُس نے اپنی اوقات سے اتنا کم کیا۔ تو ہماری کیا اوقات ہے۔پاک فوج کو تو اپنے حُسین حقانیوں ۔ عاصمہ جہانگیراوں ۔ امتیاز عالموں و نجم سیٹیوں جیسے سانپُوں کا سامنا ہے۔

اب یہ نہ کہہ دینا کہ معیشت سے کیا ہوتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ رُوس کیوں ٹُوٹا تھا۔ اسلحے کے تو اُس وقت بھی اُس کے پاس ڈھیر تھے۔ اُس کی بیکریوں میں روٹی تک ختم ہونے لگی تھی۔ ایسا معیشت کا بیڑا غرق ہُوا تھا اُس کا ۔ جس سے وہ سُپر پاور کہلانے والا بھی ریزہ ریزہ ہوگیا۔

اس کا حل وہ ہے جس کی کوشش عمران خان نے اپنی اوقات کے حساب سے کی۔ کہ ساری اقوام یا کم از کم اُمت مُسلمہ ایک ہوکر اقوام مُتحدہ سے رابطہ کرے۔باقی یہ تو ہم بھی جانتے ہیں کہ اُمت مُسلمہ کتنی بہادُر ہے۔ساتھ مل کر برما پر حملہ تو کرنے سے رہے کم از کم برما سے اپنے سفارتی تعلُقات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام برمی غیر مُسلمانوں کو مُلک بدر کریں۔ اور اُن سے ہر قسم کا تجارت بند کریں۔ اُن پر اپنا تیل تک بند کردیں۔ یقین مانو کسی فوج بھیجنے کی ضرُورت نہیں پڑے گی ان بندروں کو درختوں پر واپس چڑھانے کے لیئے۔اور یہ ایک دم سیدھے ہوجائیں گے۔

Last edited:

Foreigner

Senator (1k+ posts)
.اُمت مُسلمہ جب ایک دوسرے کو مارنے سے فارغ ہو جاۓ گی، پھر شائد برما کے مسلمانوں کے بارے میں کچھ سوچ لے
فی الحال تواُمت مُسلمہ کے سردار ملک نے دوسرے مسلمان ملکوں پر برسانے کے لئے امریکہ سے تین سو بلین ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں.
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
.اُمت مُسلمہ جب ایک دوسرے کو مارنے سے فارغ ہو جاۓ گی، پھر شائد برما کے مسلمانوں کے بارے میں کچھ سوچ لے
فی الحال تواُمت مُسلمہ کے سردار ملک نے دوسرے مسلمان ملکوں پر برسانے کے لئے امریکہ سے تین سو بلین ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں.

مزہب کسے یاد ہے اس دور میں جناب۔۔۔
سب پاور پولیٹکس ہے۔۔۔

مُسلمان مُلکوں کو اپنی پڑی رہتی ہے وہ کسی کی پرواہ کیسے کرسکتے ہیں۔۔

آپ ہی بتاو۔۔اپنی فوج جو ہر طرف سے بھوکے بھیڑیوں کی نظر میں ہے۔۔
کیا ہلکی سی جُنبش کی بھی گُنجائش ہے اُن کے پاس۔۔

جو باڑے کے ٹٹو دن رات بھونکتے ہوئے گُزارتے ہیں اس فوج پر۔۔
اُنہیں بھیجنا جانا چاہیے ایسے محازوں پر۔۔

مانا کہ برما جیسا مُلک دو چار گھنٹوں میں گُھٹنے ٹیک دیگا۔۔

کیا مودی اور ٹرمپ تماشہ دیکھیں گے۔۔

جی یہی اصل بات ہے، جسے اکثر لوگ سمجھنے سے قاصر ہیں. مسلمان ملک ہو یا غیر مسلم ملک، ہر ملک اپنا مفاد دیکھتا ہے، کوئی بھی کسی کا سگا نہیں ہوتا. اس لئے یہ امید کرنا کہ کوئی دوسرا ملک آ کے آپ کے مسلے حل کر دے گا، یہ بس خوش فہمی ہی ہو سکتی ہے.

اور آپ کی پاکستانی فوج والی بات سو فیصد درست ہے. یہ انتہائی احمقانہ سوچ ہے کہ پاکستان جیسا ملک برما میں فوجی مداخلت کرنا افورڈ کر سکتا ہے. پاکستان کو پہلے اپنے اندرونی و بیرونی خطرات سے نپٹنے کی ضرورت ہے.

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
.اُمت مُسلمہ جب ایک دوسرے کو مارنے سے فارغ ہو جاۓ گی، پھر شائد برما کے مسلمانوں کے بارے میں کچھ سوچ لے
فی الحال تواُمت مُسلمہ کے سردار ملک نے دوسرے مسلمان ملکوں پر برسانے کے لئے امریکہ سے تین سو بلین ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں.

مزہب کسے یاد ہے اس دور میں جناب۔۔۔
سب پاور پولیٹکس ہے۔۔۔

مُسلمان مُلکوں کو اپنی پڑی رہتی ہے وہ کسی کی پرواہ کیسے کرسکتے ہیں۔۔

آپ ہی بتاو۔۔اپنی فوج جو ہر طرف سے بھوکے بھیڑیوں کی نظر میں ہے۔۔
کیا ہلکی سی جُنبش کی بھی گُنجائش ہے اُن کے پاس۔۔

جو باڑے کے ٹٹو دن رات بھونکتے ہوئے گُزارتے ہیں اس فوج پر۔۔
اُنہیں بھیجنا جانا چاہیے ایسے محازوں پر۔۔

مانا کہ برما جیسا مُلک دو چار گھنٹوں میں گُھٹنے ٹیک دیگا۔۔

کیا مودی اور ٹرمپ تماشہ دیکھیں گے۔۔

My heart bleeds to see the plight of our fellow Muslims.

In my individual capacity at least I can do two things:

1) Pray for their well being day and night and request Allah Kareem with all sincerity for HELP for them.

2) Can donate generously if there is any trust-worthy group trying to help them.

P/S: Eid Mubarak to both of YOU.

Pak Govrmnt could at least discontinue any sort of Political , financial moral or any other type of immoral relation with those morons burmi butchers....n kick thr ambassador out..
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Pak Govrmnt can at least discontinue any sort of Political , financial moral or any other relation immoral relation with those burmi butchers....n kick thr ambassador out..

Can't expect anything from these bunch of jokers.

Yeh angraizoun kay KU-TT-AY nehlanay waloun kee auladein sirf loot maar kernay jogay he hein. Gaz gaz lambi zbanoun say in say bakwaas jitni merzi suun lo. Allah in ko ghraq karay.
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
My heart bleeds to see the plight of our fellow Muslims.

In my individual capacity at least I can do two things:

1) Pray for their well being day and night and request Allah Kareem with all sincerity for HELP for them.

2) Can donate generously if there is any trust-worthy group trying to help them.

P/S: Eid Mubarak to both of YOU.

Plz also pray for the victims of Mullah terror in Pakistan (70 thousand already dead and more in the line)
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
I agree with your sentiments but how do you compare these criminals with Tartars.
In my opinions, a better simile would be the Fascism, considering their acts against the humanity, their rhetoric and the criminal ideology.
 
So u want me to call them Qatari instead of tatari....(bigsmile)..
in my opinion, the word u'v used does exist, while the word I wanted to use for them doesn't exist yet,

Because these MFs n Bitc.hs r worst than any tatari or fascist.
 
Liberal 000

Chief Minister (5k+ posts)
پاک فوج کو تو اپنے حُسین حقانیوں ۔ عاصمہ جہانگیراوں ۔ امتیاز عالموں و نجم سیٹیوں جیسے سانپُوں کا سامنا ہے۔

Real threat to Pakistan and Pakistani army are Taliban terrorists, Sunni extremists, Shia extremists, Haqani terrorists network and fascist Mullahs like Khadim Hussian.

Asma Jahangir and Najim Sethi are just like Fazul ul Rehman and Saraj ul Haq but with way less power and influence.
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
So u want me to call them Qatari instead of tatari....(bigsmile)..
in my opinion, the word u'v used does exist, while the word I wanted to use for them doesn't exist yet,

Because these MFs n Bitc.hs r worst than any tatari or fascist.

If you are using the English word ‘Tartar’ or the Persian word ‘tatars’ as a symbol of cruelty and carnage, why should I object because you have every right to choose a word which you feel appropriate. If I have committed mistake in that respect, I apologize.

However, I counted the reasons for identifying them as fascists and, I am of opinion that the conduct of historical tartar, the soldiers of Genghis Khan, does not fits well with the conduct of these modern perpetrators that you had mentioned in your post.

First, in the context of medieval history, the role or the conduct of Tartars or Genghis khan was not an overwhelming or even significant exception, except of course their anecdotally solemnized cruelly and the resulting loss of lives, though that, at times, was quite exaggerated by the Mongol historian because the chronicle writers of the times took pride and emphasized this aspect as a symbol of their greatness; – The majority, or almost all, of the wars of those times had been tribal or regional in original aimed to establish empires or for the collection of spoils or for a symbol of self-pride. There had been specific mindsets, moralities, sensibilities and politics of endeavors of empire building projects which we need to keep in mind to. Perhaps, better understand those wars of the past. The conduct of the tribes or the regional nations around the world, in all regions, was no different in these respects except their successes or the excesses.

One may read certain wars or Muslim or Jewish history or others in terms of the conflicts arising for ‘Nation Building’ and, there are quite few examples of such nature in the documented history (keeping in mind that we are purview of only a tiny part of the history). I may be mistaken but the historians agree on these modern type of wars only for a few occasions.

The origin of modern ‘Nation State’ is just recent, only in the last few centuries.

The Goods or the Bads of these ‘nation states’ in terms of morality, politics and pathos are also recent and modern. It is quite prudent to indulge into these categories to better identify the moralities, motivations and politics of the enemies of humanity which we confront today to neutralize them.
The modern conflicts and wars of nation building which pit ‘the neighbor against the neighbor’ and conflate the egos and prides on account of ethnic, racial and community-level divisions or the psychologically identifies class/status have their own specific politics hence we need to devise the accordingly appropriate tools to confront these enemies of humanities.
The ‘hate within’ and the politics of ethnic-cleansing to purify the ideological nation state are a new phenomenon and a modern feature of our times.
This is a vast and broad topic, and my reply, that to better identify them with fascism, was only aimed to better identify the moral pathos and the state of the politics and the minds of the modern groups/political criminals and merely for that purpose. If I had been mistaken in that regard or in my intent, I apologize again.

HamzaK

Banned
​کیا احمقانہ تحریر ہے۔
چھوٹا دماغ، غیر معیاری تعلیم اور پروپیگنڈہ نیوز چینلز سے بنی گالہ تک کی محدود سوچ اس سے آگے کی دنیا کا مشاہدہ نہیں کر سکتی۔
دن رات نواز شریف کے خاندان کی مالا جپنے والے پوٹی لیگیوں کو اپنے وردی والے ڈیڈی سے پوچھنا چاہیے کہ وہ میانمار جیسے کافر ملک کو جے ایس 70 طیارے کیوں بیچ رہے ہیں۔
 
HamzaK

Banned
.اُمت مُسلمہ جب ایک دوسرے کو مارنے سے فارغ ہو جاۓ گی، پھر شائد برما کے مسلمانوں کے بارے میں کچھ سوچ لے
فی الحال تواُمت مُسلمہ کے سردار ملک نے دوسرے مسلمان ملکوں پر برسانے کے لئے امریکہ سے تین سو بلین ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں.

منافقین کے مرکز ایران کو جان بوجھ کر نظر انداز نہ کریں۔
پورا سچ بولا کریں۔
یہ بھی بتائیں کی مسلمانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والی مجوسی نسل نے روسی اسلحے کے انبار لگائے ہوئے ہیں اور عراق اور شام میں مسلمانوں کا خون کرنے میں مصروف ہے۔
صرف سعودی عرب کے جرائم کا ذکر نہ کریں۔
 
HamzaK

Banned
پوٹی لیگیوں کے جھوٹے نبی عمران نیازی نے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اور سستی شہرت کے لیے برما کے مسلمانوں پر ٹوئیٹ کر دی تو پوٹی لیگیوں کو پنامہ کے بعد ایک شارٹ ٹرم مشن مل گیا۔
ورنہ شام خون میں نہلتا رہا، کشمیر پر گزشتہ برس بھارتی بربریت جاری رہی۔ پیلٹ گنز کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی آنکھ کی بینائی چھینی جاتی رہی، مگر عمران خبیث اپنے شیطانی حواریوں کے ساتھ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کی تیاری کرتا رہا۔ اس وقت اس نیازی شیطان کو خون مسلم کی ارزانی کا خیال نہ آیا۔
یہ تمام سیاست دان مردود ابن مردود ہیں۔
ان سب کو ایک اجتماعی قبر میں دھکیل کر اوپر سے مٹی ڈال دینی چاہیے۔​
 
Foreigner

Senator (1k+ posts)

منافقین کے مرکز ایران کو جان بوجھ کر نظر انداز نہ کریں۔
پورا سچ بولا کریں۔
یہ بھی بتائیں کی مسلمانوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والی مجوسی نسل نے روسی اسلحے کے انبار لگائے ہوئے ہیں اور عراق اور شام میں مسلمانوں کا خون کرنے میں مصروف ہے۔
صرف سعودی عرب کے جرائم کا ذکر نہ کریں۔

.میری بات کو ثابت کرنے کا شکریہ. جب مسلمانوں میں آپس میں ہی اتنی نفرت ہو گی تو کسی اور کو کوئی سازش کرنے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی
.مجھے ایران یا سعودی عرب سے کچھ لینا دینا نہیں ہے.. میں صرف یہ جانتا ہوں کہ سعودی عرب میں بھی مسلمان رہتے ہیں اور ایران میں بھی
.لیکن آپ برما کے مسلمانوں کا فرقہ معلوم کر لیں تاکہ آپ کو یہ طے کرنے میں آسانی ہو جائے کہ آپ نے ان کے حق میں بات کرنی ہے یا مخالفت میں

اب آپ بات کو پلٹ کر معصوم بننے کی ناکام کوشش مت کریں۔
سعودی عرب سے آپ کو لینا دینا نہ ہوتا تو اس کا تذکرہ اتنے پیار سے نہ کرتے۔
آپ لوگوں کے نفسیاتی ہیجان اور فطرت سے بخوبی واقف ہوں۔
جہاں امت کی بات ہوتی ہے، آپ کی فرقہ وارانہ رگ پھڑکنے لگتی ہے اور وہابی دیوبندی کے خلاف زہر اگلنے لگتے ہیں۔
اور شناخت کر لیے جائیں تو فوراً اتحاد بین المسلمین کے لیکچرز شروع ہو جاتے ہیں، ورنہ تو سارے وہابی دیوبندی، یزیدی کہلاتے ہیں۔
 
Last edited:

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

خدا اب بھی بندوں سے کلام کرتا ہے ؟ یا ہم ہی رسما"مناسک کئیے جاتے ہیں ، مثال ، تمثیل و نشانیاں جا بجا ، ہر جگہ پاس بھی دور بھی
أُولَئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولَئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ ، کی چلتی پھرتی تفسیر ہوے جاتے ہیں ، غافلوں میں شمار ہوتے ہیں ، ظالمین کی قطار میں ہوتے ہیں
ایک جانور ذبح ہو رہا ہوتا ہے ، قریب دوسرا چارہ چر رہا ہوتا ہے ، ایک آدھ دفعہ دیکھ لیتا ہے ، پھر کھانے پینے میں لگ جاتا ہے

فرایض کو فیسٹیول بنا کر ، ریاکاری کی سب حدیں پھلانگ جاتے ہیں ، لیکن بھول جاتے ہیں ، ایثار نا رہا ، مددگار کوئی نا رہا ،
قربانی تو قربان ہو جانے والوں کی ہوتی ہے ، باقی دنیا میں فیسٹیول ہے ، روہنگیا والوں کی ٹھیک ٹھیک ، مقدس و محترم قربانی ہے
 
Back
Top