
شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے درجہ چہارم کے سرکاری ملازم پر مبینہ تشدد کا واقعہ، رمضان راشن پروگرام کے دوران غصے میں آکر ڈی سی نے ملازم کو سرِعام تھپڑ مارے، گھونسے اور ٹھڈے رسید کیے، اور بعد ازاں پولیس کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
یہ واقعہ رمضان راشن پروگرام کے تحت مستحقین کو راشن کی تقسیم کے دوران پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ راشن تقسیم کے کاؤنٹر پر رش دیکھ کر غصے میں آ گئے اور بغیر تصدیق کے ایک نوجوان کو ڈانٹنا شروع کر دیا۔ نوجوان نے وضاحت دی کہ وہ کسی بھی سرکاری محکمے میں ملازم نہیں، جس پر ڈی سی نے اسی نام کے دوسرے نوجوان کو پولیس کے حوالے کر دیا، لیکن اس نے بھی یہی کہا کہ وہ سرکاری ملازم نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1890281324747059510
اسی دوران، درجہ چہارم کا ملازم ذوالفقار، جو واش روم گیا ہوا تھا، واپس آیا تو ڈپٹی کمشنر نے اسے دیکھتے ہی تشدد شروع کر دیا۔ موجود افراد کے مطابق، ڈی سی نے ملازم کو سرعام مارا پیٹا اور پولیس کو حکم دیا کہ اسے گرفتار کر لیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1890273334614716489
بعد میں جب ملازم ذوالفقار کے واش روم جانے کی تصدیق ہوئی تو ڈپٹی کمشنر نے بغیر کسی معذرت کے اسے دوبارہ کام پر واپس جانے کا حکم دیا اور خود موقع سے روانہ ہو گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.samaa.tv/images/punjab-civil-servant-job-quota.jpg