دنیا کیسے لیڈروں کی محتاج ھے ؟

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

330_1.gif




( دنیا کیسے لیڈروں کی محتاج ھے ؟ )

" دنیا درحقیقت اِس وقت ایسے لیڈروں کی محتاج ھے جو قوت کے ساتھ اُٹھ کر اس کی نگاہوں پر سے پردہ اُٹھا دیں اور اسلام کی صراطِ مُستقیم کا واحد راہِ نجات ہونا ثابت و مبرہن کر دیں ۔ ایک ایسی مجاہد و مجتہد جماعت اگر مسلمانوں میں پیدا ہو جائے تو مسلمان تمام دنیا کے پیشوا بن سکتے ہیں ۔ ان کو وہی مقام عزت پھر حاصل ہو سکتا ھے جس پر وہ کبھی سرفراز تھے اور جس پر مغربی قوموں کو مُتَمَکِّن دیکھ کر آج ان کے منہ میں پانی بھرا چلا آ رہا ھے ۔

لیکن اگر اِس قوم کے جمہور اسی طرح دُون ہمتی و پست حوصلگی کے ساتھ بیٹھے رہے ،
اگر اِس کے نوجوان یونہی غیروں کا پَس خوردہ کھانے کو اپنا منتہائے کمال سمجھتے رہے ،
اگر اِس کے عُلماء اپنی اپنی پُرانی فقہ و کلام کی فرسودہ بحثوں میں اُلجھے رہے
،
اگر اِن کے لیڈروں اور سیاسی پیشواؤں کی ذلیل ذہنیت کا یہی حال رہا کہ لشکرِ اغیار کے پیچھے لگ جانے کو مجاہدانہ عزیمت کا بلند ترین مرتبہ سمجھیں اور بیسیویں صدی کے سب سے بڑے فریب میں اپنی قوم کو مبتلا کرنا دانشمندی خیال کریں
،
غرض اگر اِس قوم کے دَست و پَا سے لے کر دل و دماغ تک سب کے سب تعطل یا خام کاری ہی میں گرفتار رہیں اور اِس کروڑوں کے انبوہ سے چند مردانِ خدا بھی جہاد اور اجتہاد فی سبیل اللہ کے لیے کمر باندھ کر نہ اُٹھ سکیں تو پھر دنیا جس اسفل السافلین کی طرف جا رہی ھے اُسی طبقہ جہنم میں یہ قوم بھی دنیا کی دُم کے ساتھ بندھی بندھی جا گرے گی اور غضب خداوندی ایک مرتبہ پھر پکارے گا

" اَلَا بُعد القوم الظٰلمین " دُور پھینک دی گئی ظالم قوم ۔ "
( سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ ۔ تنقیحات )

330_4.gif



http://maududi.org/scan/?itemid=330&title=
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

جو وکٹ کے دونوں طرف کھیلے

یہ کوئی آسان کام نہی ہے ویسے
ٹوپی ٹیڑھی ہو جاتی ہے دونوں طرف کھیلتے کھیلتے
 

Wadaich

Prime Minister (20k+ posts)
May Allah :subhanahu: grant best of the places in Janat Ul Firdous. Plz. share the download link.
 
Last edited:

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Ikabir-e-deoband aur aashiqan kay hotay hoey, world needs no other leaders.

hazrat thanvi, hazrat kandhalwi, hazrat gangohi, hazrat mewati, hazrat shafi, hazrat madni etc

inn kay ilawa kisi ko leader manna aur kisi aur kee books parhnay se nikah toot jaata hai.
 

Back
Top