دنیا خونی تبدیلی کی طرف گامزن

Shah Shatranj

Chief Minister (5k+ posts)
دنیا بھر میں دہشت گردی مافیا کا ایکٹو ہو جانا ایک ایسی تبدیلی کی طرف اشارہ کر رہا ہے جو امریکا کی وار اون ٹیرر کی شکست کی صورت میں ہے . امریکا کیوں کے جنگ ہار چکا ہے اس لیے اس نے جو گند دنیا بھر میں پھیلایا ہے اس کو صاف کرنے کے لیے ایک عالمی اتحاد کی تشکیل نا گزیر ہو چکی ہے ورنہ مشرق وسطیٰ کے کچھ خاص ملک امریکی پیدا کردہ گند کا حصہ بن جائیں گے . موجودہ دہشت گردی کی لہر میں پہلے سے پلانتد بمب جن کا کوئی سٹرٹیجک مقصد نہیں صرف لوگوں میں دہشت پھیلانے اور ان کی ارا ایک بڑے اتحاد بنانے کے لیے ہموار کرنے کے لیے ہے . لا انفورس منٹ ایجنسیوں کے لیے دھماکوں کو خود کش قرار دینا صرف اپنی نا اہلی کو چھپانا ہے جب کے خود کش دھماکوں کا بنیادی جزو خود کش بمبار کے جسمانی اعضاء بھی موجودہ دھماکوں میں نہیں ملے ہیں .

امریکا کی ہار کے ساتھ ایک بار پھر پاکستان کو روس کی ہار جیسا ماحول پیش آ سکتا ہے کیوں کے امریکا کے وفادار جو پاکستان کی موت کے نعرے لگاتے ہیں پاکستان سے بدلہ لینے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں . اس لیے پاکستان میں آنے والے دور میں مزید دہشت گردی ہو سکتی ہے .

دہشت گردی سے صرف خدا ہی بچا سکتا ہے کیوں کہ کوئی نہیں جانتا کون اپنے ساتھ بارود باندھے ہوے اور کہاں بیگ میں ایک پوری بارودی سرنگ موجود ہے کروڑوں لوگوں کو ڈیٹکٹر لگا کر نا تو چیک کیا جا سکتا ہے اور نا ہی ہر میٹر پر ایک سیکورٹی اہلکار کھڑا کیا جا سکتا ہے . امریکا کی روس مخالف سرد جنگ میں جو گھریلو ساختہ پریشر ککر بمبوں کا استعمال سکھایا گیا تھا اب وہ ہمارے گلے کا پھندا بن چکا ہے چند گھریلو اشیا سے چند ہزار کی ایک بارودی سرنگ بنتی ہے جو پورا گھر تباہ کر سکتی ہے . انہی بارودی سرنگوں نے امریکا کا چھے ٹریلین ڈالر کا نقصان کیا جن سے امریکا عراق اور افغانستان چھوڑ کر بھاگا

امریکا کی ہار کے ساتھ ہی دنیا میں بڑی خونی تبدیلیاں آنے والی ہیں ایک طرف لاکھوں مسلمان نوجوان عراق اور شام میں جہاد کرنے کے لیے بھاگیں گے دوسری طرف افغانستان بھی ایک بار پھر جہاد کا مرکز بن جاے گا یہ تبدیلی ایک اسلامی انقلاب کی صورت دیکھی جاۓ گی جس میں غصیلے مسلمان نوجوان مسلمان دشمنوں سے بدلہ لینے کی خاطر ایک بڑی فوج تشکیل دے سکتے ہیں جس کا سب سے بڑا نشانہ اسرائیل ہی بن سکتا ہے جس کو روکنے کے لیے جہادیوں کے ٹریننگ سنٹرز کو ختم کرنا نہایت ضروری ہے .ایسا کرنے کے لیے اور جہادیوں سے لڑنے کے لیے ایک نہایت ٹرینڈ آرمی کی ضرورت ہے جو پاکستان سے بہتر کسی اور ملک کی نہیں ہو سکتی ہے اسی لیے اسلامی اتحاد کو ایک لا محدود جنگ میں کھینچنے کے لیے اور امریکا کا گند صاف کرنے کے لیے میدان جنگ میں کھینچا جا رہا ہے . آنے والے وقتوں میں امریکا کی ناکامی کے ساتھ ساتھ دنیا ایک خونی انقلاب دیکھے گی
 
Last edited by a moderator: